01:35 pm
اسلامی تحقیق و مطالعہ کے حوالہ سے جدید تحدّیات

اسلامی تحقیق و مطالعہ کے حوالہ سے جدید تحدّیات

01:35 pm

 میں صرف یہ بات محققین کی توجہ کے لیے پیش کر رہا ہوں کہ چونکہ مغرب کے نظام کی بنیاد صرف سرمایہ اور سرمایہ داری پر ہے اس لیے وہ محفوظ سرمایہ کاری
 (آخری حصہ)
 میں صرف یہ بات محققین کی توجہ کے لیے پیش کر رہا ہوں کہ چونکہ مغرب کے نظام کی بنیاد صرف سرمایہ اور سرمایہ داری پر ہے اس لیے وہ محفوظ سرمایہ کاری اور دیگر معاشی مفادات کے لیے اسلامی بینکاری کو قبول کرنے میں بھی حجاب محسوس نہیں کرے گا۔ مغرب کو سرمائے سے غرض ہے اور سرمایہ دار کا مزاج یہ ہوتا ہے کہ سرمایہ جدھر سے آئے اور جیسے بھی محفوظ رہے وہ اس کو حاصل کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔ چونکہ غیر سودی بینکاری میں معاشی مفادات نظر آنے لگے ہیں اس لیے اسلامی بینکاری کو راستہ دینے کے لیے مغرب کے بینکار سنجیدگی کے ساتھ متوجہ ہو رہے ہیں اور میں اسے بھی مسلمانوں کے علمی مراکز، دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے شعبہ ہائے اسلامیات کے لیے تحدی اور چیلنج ہی تصور کرتا ہوں۔اسی نوعیت کی ایک اور پیشرفت پر بھی نظر ڈال لیں کہ ماحولیات کا مسئلہ اس وقت عالمی توجہ کے اہم ترین مسائل میں سے ہے، فضا کی آلودگی، تابکاری اثرات، کیمیاوی اثرات اور پانی کی آلودگی مستقل مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔ ہمارے سائنسدان مسلسل ڈرا رہے ہیں کہ پینے کے قابل پانی کا حصول مستقبل قریب میں انتہائی مشکل ہو جائے گا اور فضائی آلودگی اسی طرح بڑھتی رہی تو سانس لینا بھی دشوار ہو جائے گا۔ گزشتہ سال جون میں اس مسئلہ پر نیویارک میں ایک عالمی کانفرنس ہوئی جہاں بین الاقوامی سطح کے ماہرین نے اس سلسلہ میں اپنے تجزیے اور تجاویز پیش کیں، اس موقع پر برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے بھی خطاب کیا اور ان کے خطاب کے جو جملے مختلف چھلنیوں سے گزرتے ہوئے امریکی پریس میں شائع ہوئے، ان میں سے ایک جملہ یہ ہے کہ انسانی سوسائٹی کو ماحولیات کے حوالہ سے کسی بڑی تباہی سے بچانے کے لیے ان معاشرتی قوانین کی طرف رجوع کرنا ہو گا جو قرآن کریم نے بیان کیے ہیں۔ اس کی تفصیل وہی بتا سکیں گے لیکن میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کی طرف رجوع کی ضرورت اب عالمی سطح پر پھر سے محسوس ہونے لگی ہے جو اسلامی تعلیمات کے ماہرین سے توجہ کی طلبگار ہے۔ اس کے ساتھ اس بات کو بھی شامل کر لیں کہ مغربی ملکوں میں جو لوگ مسلمان ہو رہے ہیں ان کے بارے میں جہاں مغربی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے وہاں اس بات پر ریسرچ اور تحقیق کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ مغربی ممالک اور یورپین نسلوں کے لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کے اسلام قبول کرنے کی وجہ اور اس کے اسباب کیا ہیں؟ چنانچہ ایک معروف انگریز نو مسلم دانشور ڈاکٹر یحییٰ برٹ نے اسے باقاعدہ طور پر اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالہ کا موضوع بنایا ہے اور تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ یورپ میں قبول اسلام کرنے والے یورپین نسل کے لوگوں کے اسلام قبول کرنے کی سب سے بڑی وجہ قرآن کریم کا مطالعہ اور اسٹڈی ہے۔ ڈاکٹر یحییٰ برٹ کا کہنا ہے کہ پچھلے دس سال کے دوران یورپ میں یورپین نسلوں کے کم و بیش تیرہ ہزار افراد نے اسلام قبول کیا ہے اور ان میں اسی (۸۰) فیصد کے لگ بھگ لوگ وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نے قرآن کریم کا مطالعہ کیا ہے اور اس مطالعہ اور اسٹڈی کے نتیجے میں مسلمان ہوئے ہیں۔اس لیے میں یونیورسٹیوں اور دینی مدارس میں تحقیق اور ریسرچ کے شعبوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ حال کے موضوعات کے ساتھ ساتھ مستقبل کے ان امکانات پر بھی نظر رکھیں اور انسانی سوسائٹی کے مستقبل کی ضروریات اور تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تخصصات، ایم فل، پی ایچ ڈی اور دیگر دائروں میں تحقیقات کے نئے زاویوں اور پہلوئوں کی طرف توجہ دیں، یہ ہماری ضرورت بھی ہے اور ذمہ داری بھی ہے۔ مستقبل کے امکانات کو اجاگر کرنا اور متوقع خدشات و خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے صحیح سمت راہنمائی کرنا آج کے دور کی سب سے بڑی تحدی اور چیلنج ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر پورا اترنے کی توفیق دیں، آمین یا رب العالمین۔



 

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے