01:51 pm
آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر بھارتی جارحیت

آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر بھارتی جارحیت

01:51 pm

ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ بھارت نے آزادکشمیر کی شہری آبادی کے خلاف سفاکانہ جنگ چھیڑ دی ہے۔ جمعرات کو آزاد کشمیر میں ضلع بھمبر کے سماہنی علاقے پر بھار ت نے کرگل جنگ کے بعد پہلی بارگولہ باری کی۔
جارحیت کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا۔ کئی سال بعد پہلی بار کنڈل شاہی پر گولہ باری کی گئی۔ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی جنگ بندی لائن پر واقع رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ توپ خانے اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ بیان کے مطابق 7 اور 8 نومبر 2020 ء کی درمیانی شب بھارتی فوج کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مژھل سیکٹر ضلع کپواڑہ میں چند حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس میں اسے جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے افسران سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے۔ بھارتی فوج نے مقامی آبادی کے سامنے ہونے والی خفت مٹانے کے لیے 13 نومبر کو آزاد کشمیر کے متعدد سیکٹرز میں ہر طرح کے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھادھند فائرنگ اور گولہ باری کی جب لوگ نماز جمعہ کی تیاری کر رہے تھے۔ اس بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں بھارتی فوج نے خود کو پاک فوج کی پوسٹوں تک محدود نہیں رکھا اور تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں اور انسانی حقوق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی کو  نشانہ بنایا ۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور معصوم شہریوں کو ہدف بنانے والی بھارتی پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا جس کا بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا۔
آزاد کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کو براہ راست انتقام کا نشانہ بنانے کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی، انتہائی غیر پیشہ ورانہ انداز اور انسانی حقوق کو مکمل نظر انداز کرنے کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے، جبکہ یہ 2003 ء کے جنگ بندی معاہدے کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم پاک فوج، اپنے جوانوں کے خون اور جان کی قیمت پر بھی مادر وطن اورکشمیری بھائیوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے یقین دلا یا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی اشتعال انگیزیوں کا اسی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔اسلام آباد میںدفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے قابض بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائرلائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔احتجاج میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت و وقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحاً منافی ہے۔ قابض بھارتی افواج جنگ بندی لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت نے رواں سال 2737 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں جس میں 25 بیگناہ شہری شہید اور 218 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی اور قتل عام، ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی بھی پاسداری کرے۔
اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے سماہنی میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ۔ امید ہے وہ وادی نیلم کا بھی دورہ کریں گے۔ نیز پاکستان اسلام آباد میں موجود دنیا کے سفارتی مشنز کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرائے تا کہ وہ بھارتی جارحیت کا مشاہدہ کر سکیں۔دنیا کو بتایا جائے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کا نتیجہ اسٹرٹیجک غلطی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ بھارت پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے دبائو ڈالا جائے اور دنیا کو باور کرایا جائے کہ کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک بھارتی جارحیت اور دہشت گردی، انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ختم نہیں ہو سکتے۔دنیا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی یو این فوجی مبصرین کی رپورٹس کی روشنی میںشفاف تحقیقات کرائے، بھارتی فوج کو جنگ بندی کے احترام کا حکم دے، سیز فائر لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت، اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین (یو این ایم او جی آئی پی)کومسئلہ کشمیر کے حل تک جنگ بندی لائن کی نگرانی کے لئے اپنا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔


 

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی