01:59 pm
تحریک انصاف گلگت بلتستان میں بھی پہنچ گئی!

تحریک انصاف گلگت بلتستان میں بھی پہنچ گئی!

01:59 pm

٭نتیجہ آ گیا۔ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت، پیپلزپارٹی کی شکست ن لیگ کا صفایا (ن لیگ؟ 23 میں سے صرف2 نشستیں) O ’دھاندلی ہوئی ہے؟ پیپلزپارٹی ، انتخابات نہائت شفاف اور پرامن رہے، چیف الیکشن کمشنرO چینی سکینڈل، جہانگیر ترین، بیٹے علی ترین، شہباز شریف، حمزہ شریف، سلمان شریف کے خلاف نئے مقدمےO کرونا: خطرناک شکل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کرونا کی زد میں، 32 ہلاک 2520 نئے مریضO بھارت: پاکستان کے خوفناک الزامات کی تردیدO پاک پتن، شادی گھر پر چھاپہ، اسسٹنٹ کمشنر پر لیگی ایم پی اے کا تشدد، نقدی اور سرکاری رجسٹر چھین لیاO کراچی: مزار قائداعظم کی بے حرمتی، سندھ حکومت کی رپورٹ سِیل کر دی گئی O واشنگٹن: ٹرمپ شکست تسلیم کر کے پھر مُکر گیاO خواجہ آصف کی اہلیہ بیٹے، سابق میئر کے خلاف سرکاری زمین پر قبضے کا مقدمہ، چھاپے، سابق میئر روپوشO نیویارک: ’جوبائیڈن بریانی، ’ٹرمپ پکوڑے‘!! لاہور، پولیس کی بڑی کارروائی، دہشت کے منشا گروپ کا سربراہ منشا بم‘‘ فرار، چار بیٹے گرفتار، بھاری  تعداد میں اسلحہ برآمد۔
٭ گلگت اور بلتستان کے انتخابات کا منطقی نتیجہ سامنے آ گیا۔ روایات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مرکزی حکومت گلگت بلتستان میں بھی جیت گئی۔ اسے جیتنا ہی تھا! عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مرکزی حکومت کا تعاون اور سرپرستی ضروری ہوتی ہے۔ اپوزیشن کیا دے سکتی ہے؟ نتائج کی تفصیل اخبارات میں موجود ہے تاہم کالم کی تحریر تک گلگت بلتستان (جی بی) میں تحریک انصاف کو 9، آزاد امیدواروں کو 7، پیپلزپارٹی کو 4 اور ن لیگ کو صرف دو نشستیں مل سکیں۔ بلاول اور مریم نواز کے جلسے، جلوس سب بے کار گئے! جی بی کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا الیکشن تھا، منفی چھ ڈگری سردی (صفر ڈگری پر پانی جم جاتا ہے) میں حیران کن بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نکل آئے، خواتین کی لمبی لمبی قطاریں بھی حیرت انگیز تھیں۔ تادم تحریر چند حلقوں کے حتمی نتائج آنا باقی تھے مگر جزوی نتائج سے ہی صورت حال واضح ہو چکی تھی۔
ان انتخابات کے سلسلے میں چند باتوں کا ذکر اہم ہے۔ پیپلزپارٹی نے انتخابات کی نگرانی کے لئے خاص طور پر کراچی سے ٹرکوںمیں بھر کر بھاری تعداد میں پولیس بھیجی۔ گلگت سے کراچی کا سڑک کا فاصلہ 2107 کلو میٹر ہے۔ سڑک کے ذریعے 27 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس پولیس نے کسی دھاندلی وغیرہ کی کوئی شکائت رپورٹ نہیں کی۔ شدید برف باری، بارش اور جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہ تھکی ہوئی پولیس گلگت اور سکردو میںپھنس گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ولی عہد شہزادے کی شان و شوکت کے مظاہرے کے لئے ان سینکڑوں غریب سپاہیوں کا حشر کر دیا گیا ہے۔27 گھنٹے کا عام ٹرکوں میں پہاڑی چکروں کے ساتھ مسلسل سفر ہی انسانی طور پر بالکل غلط اور ناروا تھا۔ اب یہ بے چارے شدید برف باری اور بارش کی زد میں ہیں۔ اور حاصل کیا ہوا؟ کبھی اسی علاقہ میں دو تہائی اکثریت اب 23 میں سے صرف چار نشستیں!! ن لیگ کا زیادہ برا انجام ہوا۔ یہ پہلے دن سے ہی دکھائی دے رہا تھا۔ مریم نواز بڑے جلسے دیکھ کر خوش ہوتی رہی مگر تقریروں میں نوازشریف، نوازشریف کی تقرار کے سوا اور کوئی بات نہ کر سکی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ’شگر‘ کے حلقے میں ن لیگ کا صرف ایک ووٹ! ممکن ہے حتمی طور پر چند ایک کا اضافہ ہو گیا ہو! اب صورت حال یہ ہے کہ آزاد امیدواروں کی تعداد پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ووٹوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ بیشترآزاد امیدوار ہمیشہ برسراقتدار حکومت کا ساتھ دیتے ہیں اور بھاری فائدے بھی اٹھاتے ہیں! پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے حسب توقع دھاندلی کے الزامات عائدکئے ہیں یہ کہ الیکشن دیر سے شروع کیا گیا، اخباری مبصرین کو اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا، نتائج دیر سے جاری کئے گئے وغیرہ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ان الزامات کی واضح تردید کی ہے کہ غیر متوقع شدید برف باری اور بارش سے چند حلقوں میں عملے کے چند ارکان کچھ دیر سے پہنچے مگر الیکشن شام کو وقت آخری ووٹ ڈالے جانے تک جاری رہا۔ مزید یہ کہ ہر جگہ انتخابات پرامن رہے۔ وغیرہ وغیرہ!! ایک دلچسپ بات کہ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے جی بی میں پیپلزپارٹی کے جلسوں کی ’خوش گوار‘ تعداد پر مسرت کا اظہارکیا ہے۔ ایک پرانی بات یاد آ گئی۔ کچھ دیہاتی مقدمہ ہار کر دل شکستہ واپس جا رہے تھے۔ ان کی دل جوئی کے لئے ایک ساتھی بولا کہ، بھائی! ٹھیک ہے مقدمہ ہار گئے مگر یہ دیکھو کہ ہمارا وکیل کیسا بولا!‘‘ یہ باتیں چلتی رہیں گی، کچھ دوسری باتیں۔
٭کراچی: سندھ حکومت کی مزار قائداعظم کی بے حرمتی اور آئی جی کے اغوا کی انکوائری کے لئے اپنی مرضی کی جو تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی، اسے سِیل کر کے دبا دیا گیا ہے۔ عوام کو پتہ نہیںچل سکے گا کہ رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے۔ ظاہر ہے اب طرح طرح کی قیاس آرائیاںپھیلیں گی۔رپورٹ میں ایسی کیا بات ہے جسے عام کرنے سے حکومت گھبرا رہی ہے؟ اس نے پہلے تو کیپٹن صفدر اور اہلیہ مریم نواز کے خلاف تھانے میں مقدمہ ہی ختم کرا دیا کہ ’’مزار کی کوئی بے حرمتی نہیں ہوئی، وہاں کوئی جلوس نہیں نکالا گیا، صفدر نے کوئی نعرے نہیںلگائے، اس لئے کوئی کیس ہی نہیں بنتا!! ساری فوٹیج اور اخبارات کی چشم دید رپورٹریںغلط ہیں‘‘ کیپٹن صفدر نے تو کراچی سے روانہ ہوتے وقت کھلا اعلان کیا تھا کہ میں ہر سال مزار قائداعظم پر آئوں گا اور بار بار وہی کچھ کروں گا جو اب کیا ہے!! سندھ حکومت تو کہہ سکتی ہے کہ اسے معلوم ہی نہیں قائداعظم کون تھا، کیا تھا؟ مگر قیام پاکستان کا دعویٰ کرنے والی ن لیگ!! (مسلم لیگ کے اس وقت 10 حصے ہیں) ’’حمیت نام نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے!!
٭ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور اس کے بیٹے علی ترین کے خلاف غیر قانونی طور پر ساڑھے چار ارب روپے کی چینی برآمد کرنے اور شہباز شریف، دونوں بیٹوں حمزہ شہباز، سلمان شہباز کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں نئے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ یہ کیس پہلے نیب کی جے آئی ٹی کے پاس تھا اب ایف آئی اے کے پاس ہے۔ نیب کوک اختیار حاصل ہے کہ کسی شخص کو پہلے گرفتار کر کے پھر تحقیقات کرتی ہے۔ ایف آئی اے پہلے تحقیقات کرتی ہے، ثبوت حاصل کر کے پھر گرفتاری کرتی ہے۔ بہرحال شہباز شریف اور خاندان کا کہیں مزید گمبھیر ہو گیا ہے، شہباز کی اہلیہ اور بیٹیوںکے نام بھی ملزموں میں شامل ہیں!!
٭کرونا وحشیانہ انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ اتوار کے روز ہلاک ہونے والوں کی تعداد32، نئے مریضوں کی تعداد 2520 ہو گئی۔ ستم یہ ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے نام نہاد جلسے جلوس جاری رہے۔ حکومت نے تو مزید شور شرابا بند کر دیا مگر اپوزیشن کے سَر سے بڑی تعداد کے حاضرین کے ساتھ نعرے لگانے اور تالیاں سننے کا خمار ہی نہیں اتر رہا۔ کرونا جتنا زیادہ پھیل رہا ہے، پھیلتا رہے، عوام مرتے ہیں، جلسے بند نہیں ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کھلے عام ایک دوسرے کے خلاف لڑیں اور نتیجہ وہی کہ بلیوں کی لڑائی میں کیک …بندر کھا گیا! اب پاکستان میں خاتون سمیت اعلیٰ قیمتی لباسوں میں سٹیج پر اکٹھی رونمائیاں ہوں گی، حکومت کے چند روز میں چلی جانے کی خوش خبریاں سنائی جائیں گی، جب کہ حکومت کے ہاتھ میں گلگت بلتستان میں اقتدار کا بٹیرا بھی آ گیا ہے!! اور حکومت!! ادرک 600 روپے، لہسن، شملہ مرچ، لیموں 300 روپے کلو! عوام ان اشیا کی شکل دیکھنے کو ترس گئے۔ وزیراعظم کو کچھ خبر نہیں عوام پر کیا بیت رہی ہے؟ انہیں وہ توانائی کا گردشی خسارہ کم ہونے کی بار بار خوش خبریاں سنانے سے ہی فرصت نہیں، اور پیچھے بیٹھے ہوئے قوال پارٹی کے تالیاں بجانے والوں کی تالیاں مزید اونچی ہو گئی ہیں۔
٭امریکہ کے صدارتی انتخابات، ٹرمپ کی بدحواسی! ایک بیان میں کہا کہ جوبائیڈن دھاندلی سے جیگ گیا ہے۔ ’’جیت‘‘ تسلیم کرنے پر تالیاںبجیں تو پلٹا کھایا کہ نہیں، جیت کا لفظ غلط ادا ہو گیا، جیت تو میری ہوئی ہے۔ ایک دل چسپ خبر یہ ہے کہ نیویارک میں ’’جوبائیڈن بریانی‘ اور ٹرمپ پکوڑے بہت بک رہے ہیں! ویسے ایک باخبر معتبر تجزیہ نگار نے امریکہ کے پیچیدہ انتخابی قوانین کی وضاحت کے ساتھ بتایا ہے کہ 9 اہم ریاستوں کے انتخابی نتائج کی حتمی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی۔ ان نتائج کی دوبارہ گنتی اور قوانین کی چانچ پڑتال کے نتیجہ میں غیر متوقع طور پر ٹرمپ جیت بھی سکتا ہے۔ اس تجزیہ کی تفصیل بہت طویل اور پیچیدہ ہے۔ دوسری دلچسپ بات کہ گزشتہ روز بھی ٹرمپ، بلاول اور مریم نواز نے انتخابات (جی بی) میں دھاندلی کے بالکل یکساں الزامات دہرائے ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں

گھروں میں سوئی گیس استعمال کرنے پر پابندی ، پاکستانیوں کو آج کے بعد کیا چیز استعمال کرنی پڑے گی ؟حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

گھروں میں سوئی گیس استعمال کرنے پر پابندی ، پاکستانیوں کو آج کے بعد کیا چیز استعمال کرنی پڑے گی ؟حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

دنیا کے سب سے گرم ترین علاقوں کے نام سامنے آگئے ،جانتے یہ دونوں شہر کون سے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر

دنیا کے سب سے گرم ترین علاقوں کے نام سامنے آگئے ،جانتے یہ دونوں شہر کون سے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر

اوگرا نے 5 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی مگر غریب پاکستانیوں کے ہمدرد نے پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ کر دیا ؟ عوام کی دھاڑیں  

اوگرا نے 5 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی مگر غریب پاکستانیوں کے ہمدرد نے پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ کر دیا ؟ عوام کی دھاڑیں  

پاکستانیوں کیساتھ اگلے کچھ ہی منٹوں میں کیا کام ہونے والا ہے ؟ جان لیں 

پاکستانیوں کیساتھ اگلے کچھ ہی منٹوں میں کیا کام ہونے والا ہے ؟ جان لیں 

وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم

وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم