12:07 pm
کرونا بے قابو، جلسے جاری!

کرونا بے قابو، جلسے جاری!

12:07 pm

٭کرونا مزیدخطرناک، روزانہ چار فیصد اضافہ، بدھ: 2550 نئے مریض، جلسے جلوسوں پر پابندی، اپوزیشن کا انکارO اسلام آباد ہائی کورٹ، جلسے بند کرنے کے خلاف درخواست مستردO گلگت بلتستان اسمبلی کا حلف، نیا مسئلہO لاہور، مزید بارہ علاقوں میں لاک ڈائون، بڑی بڑی آبادیاں بندO محسن داوڑ (پی ٹی ایم) اپوزیشن اتحاد سے خارج، باقی 10 جماعتیں رہ گئیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی آمنے سامنےO  شہباز شریف کی حالت خراب، مزید مقدمے O وزیراعظم عمران خاں کابل میں O اوباما: نوازشریف، لندن روانگی، ایک سال مکملO بھارت، کرونا بے قابو، دہلی میں بدھ کے روز131 ہلاک!! Oلداخ، منفی 20 ڈگری، بھارتی فوج، 50 ہزار سے زیادہ بڑھ گئیO پشاور، بسیں پھر خراب، مسافر پیدل!! نوازشریف کی تقریروں پرپابندی O مقبوضہ کشمیر: مزید چار کشمیری شہید!
٭کرونا پھر بے قابو ہو گیا۔ منگل کے دن 2200، بدھ کے روز 2550 نئے مریض! کام سَیٹ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر معیز کرونا سے انتقال کر گئے، متعدد دوسر اہم افراد، ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی اس موذی وبا کی نذر ہو گئے، اِنا لِِلّہ و انا الیہ راجعون! ساڑھے سات ہزار پاکستانی شہری کرونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں مگر حکومت اور اپوزیشن کی جلسے جلوسوں کی خَرمستیاں بند ہونے میں نہیں آ رہی ہیں۔ وزیراعظم کے جلسے بند ہوئے تو شہر شہر تقریبات شروع ہو گئیں اور عالم یہ ہے کہ فیصل آباد میں شاہی قافلے کے راستے میں ذرا سی رکاوٹ پیش آئی تو فیصل آباد ڈویژن کی ٹریفک کا چیف پولیس افسر معطل! سرکاری تقریبات بند نہیں ہوں گی۔ مگر دوسری طرف!! جلسوں کی عیاشی جاری! کرونا کنٹرول اتھارٹی نے ملک بھر میں جلسوں پر پابندی لگا دی، شادی ہال، سینما گھر،  تھیٹر بند، تعلیمی ادارے بھی 31 جنوری تک بند کئے جا رہے ہیں۔ اموات بڑھ گئی ہیں، حالات خطر ناک حد تک نازک اور بے قابو ہو رہے ہیں مگر اپوزیشن اتحاد کی جلسوںکی تفریح بند نہیں ہو سکتی۔ جلسے بند کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ لوگ مرتے ہیں، مرتے رہیں، مریضوںکی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہورہا ہے، ہوتا رہے! اپوزیشن کا جلسوں میں تقریریں کرنے کا خُمار بڑھتا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو بیٹھے بٹھائے گیارہ چھوٹی بڑی جماعتوں کی صدارت ہاتھ آ گئی ہے۔ جو صرف جلسوں میں ہی دکھائی دے سکتی ہے۔ مشاعرے کم یا ختم ہو جائیں تو شاعر لوگ غزلیں نظمیں اٹھائے شہر شہر گھومتے صدائیں دینے لگتے ہیں ’’مشاعرہ کرالو!‘‘ اپوزیشن کا ویسے ہی شیرازہ بکھر رہا ہے بلکہ بکھر چکا ہے۔ نوازشریف فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آیا ہے، بلاول زرداری اس طرز عمل کی پرزور مخالفت کر رہا ہے۔ نام نہاد اتحاد! جلسوں میں سٹیج پر اکٹھی رونمایاں، ایک دوسرے پر محبت بھری مسکراہٹوں کی بارش، ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر فوٹو سیشن …اور دلوں میںایک دوسرے کے خلاف بُغض کی انتہا! کوئٹہ میں سٹیج پر اکٹھے اور گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کلہاڑیاں پکڑے ایک دوسرے کے خلاف خونخوار شعلہ بار نظروں سے جنگ!! منافقت اورکیا ہوتی ہے؟ یہ بات میں نہیں کر رہا۔ گلگت بلتستان کے ن لیگ کے سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان انتخابات میں بری طرح شکست کے بعد ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہہ رہے ہیں کہ ’’پیپلزپارٹی نے منافقت کی ہے۔ بلاول…کا وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ ن لیگ کے خلاف سرگرم ہو گیا، ورنہ میں ہار نہیں سکتا تھا…‘‘ حفیظ الرحمان نے پیپلزپارٹی کے خلاف اور بھی بہت سی تلخ باتیں کہیں، اور…اور قارئین غور فرمائیں! پریس کانفرنس میں ساتھ بیٹھا ہوا ن لیگ کا سیکرٹری جنرل نہ صرف خاموش بلکہ مسکرا رہا ہے!! یہ اتحاد ہے!! اور ہاں ایک خبر! اتحاد میں گیارہ پارٹیاں شامل ہوئیں ان میں پاکستان کے پرچم کو قدموں تلے روند کر نذر آتش کرنے والی ’’پی ٹی ایم‘ بھی شامل تھی۔ اس کی نمائندگی فوجی چوکی پر حملہ کرانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے محسن داوڑ کر رہے ہیں۔ خبر یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے انہیں اپوزیشن اتحاد سے خارج کر دیا ہے! بچوں کی پرانی کہانی یاد آ رہی ہے کہ …باقی رہ گئے پانچ!!
٭کراچی کی سٹی کورٹ کے مجسٹریٹ نے مزار قائداعظم کی بے حرمتی کے الزام میں کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ اس بنا پر خارج کر دیا ہے کہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق مزار پر بے حرمتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، کوئی چشم دید گواہ نہیں، مقدمہ کا مدعی بھی سامنے نہیں آیا (سامنے کیسے آتا، اس کے تو اپنے خلاف ’جھوٹے مقدمہ‘ کے الزام میں گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں!! بھاری الزام تو یہ ہے کہ ایک شاہی خاندان کے ’زیب سجادہ نشین‘ کے داماد کے خلاف مزار کی بے حرمتی کا الزام کیوںلگایا؟ پہلے بھی بیان کر چکا ہے۔ ایک ملنے والے دوست کے تعارفی کارڈ پر نام کے ساتھ ’زیب سجادہ نشین‘ درج تھا۔ اس نے بتایا کہ کسی گدی کا سجادہ نشین تو ایک ہی ہوتا ہے مگر خاندان کے دوسرے مرد خود کو زیب یعنی زیبائشی سجادہ نشین کہتے اور لکھتے ہیں!! کیا نشہ اور خمار ہے مریدوں کے نذرانوں پر ہونے والی مُفت کی کمائی کا!! (میں خود دو بڑے پیر خانوں کی گدیوں کا ’زیب سجادہ نشین‘‘ ہوں، خدا تعالیٰ اس کاروبار سے معاف اور محفوظ رکھے!)
٭امریکہ کی ایک دوا ساز کمپنی نے کرونا کی بہت موثر ویکسین تیار کر لی ہے۔ اس کی دنیا بھر میں اربوں کھربوں ڈالروں کی مانگ پیدا ہو گئی ہے۔ اس کمپنی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اس کی پورے ایک سال کی پیداوار کو امریکہ نے پیشگی ادائیگی کے ساتھ خرید لیا ہے۔ کمپنی بڑی مشکل سے یہ مانگ پوری کر سکے گی۔ (قیمت ایک ویکسین 7 ہزار ڈالر) اس لئے دوسرے ملکوں کا آرڈر پورا کرنا دشوار ہو گیا ہے۔ پاکستان نے امریکی حکومت سے ایک کروڑ ڈالر کی ویکسین مانگ لی اور پاکستان کی دوست اور مہربان امریکی حکومت نے صاف انکار کر دیا ہے کہ ’’ہماری اپنی ضرورت ہی پوری نہیں ہو رہی!‘‘
٭وزیراعظم کا کابل کا ایک روزہ دورہ، ظاہر ہے حال ہی میں آئی ایس پی آر نے افغانستان میں بھارت کی پاکستان دشمن سرگرمیوں کے جو لرزہ خیز انکشافات کئے ہیں ان کی تفصیل بھارت کے نام نہاد کٹھ پتلی صدر اشرف غنی کو ضرور پیش کی گئی ہو گی! اور بھارت کا چوبدار افغان صدر تحقیقات کا وعدہ کر کے دل میں ہنس رہا ہو گا کہ لو! عجیب سادہ لوگ ہیں، جس نے بیماری پھیلائی ہے اسی سے دوا مانگ رہے ہیں! میر تقی میر تو بہت پہلے کہہ گئے کہ ’’میر کیا سادہ ہیں، بیمار ہوئے جس کے سبب!…اسی عطار کے لڑکے (لونڈے غلط ہے) سے دوا لیتے ہیں!‘‘ اس موضوع پر مرزا داغ نے دلچسپ کلام کہا، لطف اٹھایئے! مرزا نے کہا ’’نقاب اُلٹا، تو جھنجھلائے، سنبھل کر، پھیر کر مُنہ کو،…اُٹھے، اُٹھ کر چُھپے، چُھپ کر ہنسے، ہنس کر کہا تُم ہو!…مَیں اُن کی یاد کے صدقے، میں اُن کی بُھول کے قرباں! مجھی سے پوچھتے ہیں کہ کیا مجھ پر فِدا تم ہو؟‘‘
٭محترم قارئین! ان ساری باتوں کو چھوڑیئے، کچھ ہلکی پھلکی باتیں۔ چند روز قبل عزیز صحافی رانا خالد نے دعویٰ کیا تھا کہ بہاول پور میں بننے والا سوہن حلوہ بالکل اصلی اور ملتان کے حلوے سے زیادہ لذیذ ہے۔ ملتان سے کوئی جواب نہیں آیا۔ گزشتہ رات ایک ٹیلی ویژن پر ڈیرہ اسماعیل خاں میں سوہن حلوہ بنتے دکھایا گیا، اس دوران ایک بزرگ شہری نے کہا کہ ملتان اور بہاول پور والوں کوکیا معلوم، سوہن حلوہ کیا ہوتا ہے کبھی ڈی آئی خاں کا حلوہ کھا کر دیکھیں۔ اس سے پہلے بنوں سے ایک عزیز کہہ چکا ہے کہ ڈی آئی خاں والوں نے بنوں کے اصلی حلوے کے فارمولے چرا لئے ہیں۔ بنوں کے حلوے کے سامنے ان کا حلوہ کیا بول سکتا ہے؟ قارئین کرام! میں ملتان کا حلوہ اکثر کھا چکا ہوں، اچھا لگتا ہے۔ ایک بار کالم میں ذکر ہوا تو بنوں سے ایک محترم بزرگ قاری (نام بھول گیا، کوئی شاہ صاحب تھے!) نے حلوے کا ایک پیکٹ بھیج دیا۔ واقعی بہت لذیذ تھا۔ اس کی بھی تعریف کر دی، اسے بہاول پور والے رانا خالد نے چیلنج کر دیا۔ بنوں والے الگ دعوے کر رہے ہیں۔ حلوے کا سلسلہ چل رہا تھا کہ جلال پور بھٹیاں والوں نے ٹیلی ویژن پر چیلنج کر دیا کہ کوئی یہاں جیسا ساگ اور مکئی کی روٹی بنا کر دکھائے! یہ دعویٰ چل رہا تھا کہ سرگودھا کے ایک عزیز نے اعلان کر دیا کہ سرگودھا کی روسٹ مچھلی کے سامنے جلال پور بھٹیاں کا ساگ کیا بیچتا ہے؟ میرے لئے مشکل ہو رہا ہے، کس کی بات سنوں؟ کس کی مانوں؟ ایک بار تلہ گنگ کی ایک بیٹی نے پراٹھے کے ساتھ اعلیٰ درجے کا ساگ بھیجنے کی خوش خبری سنائی تھی، مگر بھول گئی!! بیٹی اور ساگ دونوں سلامت رہیں! چکوال کی ریوڑیوں کا ذکر رہ گیا، پھر سہی!
٭گلگت بلتستان کی اسمبلی کا حلف اپوزیشن کے لئے نیا مسئلہ بن گیا۔ ن لیگ (2) پیپلزپارٹی (3 نشستیں) حلف اٹھائیں تو اسمبلی اور انتخابات تسلیم، نہ اٹھائیں تو نشستیں خالی! پاکستان میں یہی صورت حال ہے۔ اسمبلیوں کے حلف اٹھا کر انہیں تسلیم بھی کر لیا، مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی کے ذریعے صدارتی الیکشن بھی لڑ لیا۔ اس وقت حلال تھی، صدر کا الیکشن ہار گئے تو اسمبلی حرام!! حرام اسمبلی میں ان کا بھائی، بیٹا سمیت 16 ارکان بدستور برقرار، کسی نے استعفا نہ دیا!! اب جی بی اسمبلی!! ایک اور آزمائش!!
 

تازہ ترین خبریں

تھرپاکر، زہریلے چاول کھانے سے 4 بچے جاں بحق ،22 افراد کی حالت تشویشناک

تھرپاکر، زہریلے چاول کھانے سے 4 بچے جاں بحق ،22 افراد کی حالت تشویشناک

یا اللہ رحم فرما ! محض 5دنوں میں پاکستان کے کتنے مسیحا کورونا سے جاں بحق ہو گئے ؟ پاکستانی سپر احتیاط کریں 

یا اللہ رحم فرما ! محض 5دنوں میں پاکستان کے کتنے مسیحا کورونا سے جاں بحق ہو گئے ؟ پاکستانی سپر احتیاط کریں 

طلبہ اوراساتذہ کے لیے انتہائی اچھی خبر۔۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

طلبہ اوراساتذہ کے لیے انتہائی اچھی خبر۔۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے

پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی  فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش