12:51 pm
شفاف انتخابات کی خواہش اور جبلت

شفاف انتخابات کی خواہش اور جبلت

12:51 pm

 جمہوریت انسانوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا ایک فقیدالمثال زریعہ ہے۔ انسانوں نے صدیوں کی مسلسل کاوش کے بعد اس کو بے شمار قربانیاں دے کر حاصل کیا
 جمہوریت انسانوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا ایک فقیدالمثال زریعہ ہے۔ انسانوں نے صدیوں کی مسلسل کاوش کے بعد اس کو بے شمار قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے۔جمہوریت انسانی سوچ کی معراج ہے۔جمہوریت کوئی خود رو آکاس بیل نہیں ہے اس کو سینچنے کے لئے  اس کی مسلسل نگہداشت  اور پرداخت کرنی پڑتی ہے۔ جمہوریت ہماری اجتماعی سوچ اور باہمی مفاہمت کا ایک خوبصورت اظہار ہے۔ انسانی سرشت میں حکمرانی کا جذبہ ہمیشہ موجزن رہتا ہے۔ حکمرانی کے ان جذبات کو معتدل کرنے کے لئے  نظم و ضبط اور قانون کا پابند کیا جاتا ہے۔ قانون پر عمل پیرا ہونے کے لئے   اجتماعی کاوش کے نتیجے میں  ادارے جنم لیتے ہیں۔ پارلیمان آزاد و خود مختار عدلیہ ایک منضبط حکومت اور کسی حد تک غیر جانبدار میڈیا شامل ہوتے ہیں۔  ہر جمہوری ملک میں آزادانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات جمہوریت کی پرورش کے لئے  بے حد ضروری ہوتے ہیں۔ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم ملک میں آزاد الیکشن کو یقینی بنانے میں آج تک ناکام ہوچکے ہیں۔ ہر انتخاب کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے اقتدار کے چوتھے سال میں بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے داخل ہو چکی ہے۔ بعض جلترنگ  مزاج کے لوگ حکومت کو جلد انتخابات منعقد  کرواے پر آمادہ کر رہے ہیں۔ غیر جانبدار مبصرین کے نزدیک تحریک انصاف کی شعبہ معاشیات میں کارگردی قابل مثال نہیں ہے۔ اقتصادی شعبے میں چند جزوی مثبت اشاریوں کے علاوہ ہر مقام پر حکومت پسپا ہوتے نظر  آرہی ہے۔حکومت نے اپنے لئے کوشش کے ساتھ  مسائل کو اپنے گلے کا ہار بنا لیا ہے 2017ء کی مردم شماری دس  سال کی بجائے 19 سال  کے بعد ہوئی ہے۔ سندھ کی ایم کیو ایم جیسی جماعتیں مردم شماری کے نتائج کو ماننے کے لئے   تیار نہیں ہیں۔حکومت کا ارادہ ہے کہ انتخابات  سے قبل مردم شماری کے مرحلے کو مکمل کر لیا جائے۔ اس کے امکانات معدوم نظر آرہے ہیں۔ اس بات کے بہت کم امکانات  ہیں سب سیاسی جماعتیں اس کو دل و جان سے قبول کر لیں گی۔ حکومت نے جو دوسری بڑی مصیبت اپنے سر پر سوار کرر کھی ہے وہ انتخابات کے لئے   الیکٹرک  مشینوں کے استعمال کی مسلسل راگنی ہے۔ حکومت ان مشینوں  کوشفاف الیکشن کی ضمانت قرار دیتی ہے۔ اپوزیشن اس نظریے کے علی الرغم  ان کے استعمال کو دھاندلی کے عظیم منصوبے کے ساتھ منسلک کر رہی ہے۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اصلاحات کے ایجنڈے کے حوالے باہمی رسہ کشی کا منظر نظر آرہا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔  حد  سے بڑا ہوا تحریک انصاف کا الیکٹرک مشینون پر اعتماد اپوزیشن کو منصفانہ الیکشن کے حوالے سے مشکوک بنا رہا ہے۔ پہلے چوہدری فواد  سارا زور  الیکٹرک مشینوں کی افادیت پر لگا رہے تھے، ڈیوٹی تبدیل ہونے کی وجہ سے شبلی فراز  مشینوں کی غیر جانبداری اور عظمت کے گن گاتے ہیں۔ شبلی فراز قائمہ کمیٹی کو مطمئن  کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ بہت  سے ایسے سوالات تھے جن کے جوابات اپوزیشن جماعتوں کو مطمئن نہیں کر سکے۔ الیکشن کمیشن نے 37اعتراضات اٹھائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرک مشینوں کے استعمال سے نہ دھاندلی رک سکتی ہے نہ ہی ووٹر کی شناخت خفیہ رہے گی۔ مشینوں کی خرید پر کم از کم 150 ارب  خرچ آئیں  گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ان مشینوں کو ہیک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بیک وقت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے۔ 2018 ء کے الیکشن میں آر  ٹی ایس کے منجمند ہونے سے سارا الیکشن مشکوک ہو گیا تھا۔   حکومت الہ دین کے چراغ کے ذریعے ایک دن میں  الیکشن کروانا چاہتی ہے۔بھارت نے 22 سالہ کی مسلسل محنت کے نتیجے میں الیکٹرک مشینوں کے استعمال میں مہارت حاصل کی ہے۔ الیکٹرک مشینوں کے ذریعے الیکشن کروانے  میں کئی فنی و عملی پیچیدگیاں موجود ہیں۔ حکمران جماعت اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اعتماد میں لینے کے لئے   تیا ر نہیں ہے الیکشن کے انعقاد سے پہلے دھاندلی کا واویلا شروع ہو جائے گا۔ دھاندلی کے بارے میں سب سیاسی جماعتیں بخوبی آگاہ ہیں اگر سیاسی جماعتوں کی قیادت نیک نیتی  سے مصمم ارادہ کرلے  تو پھر دھاندلی کے بغیر الیکشن  ممکن ہو سکتے ہیں۔
حکمتی زعما یہ سمجھتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اگر ووٹ کا حق بذریعہ نیٹ دے دیا جائے تو انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے حالانکہ یہ سب سے بڑا مغالطہ ہے اوور سیز  پاکستانی اپنے اپنے آبائی حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے ہیں ایک گزشتہ الیکشن میں پاکستانیوں کو ووٹ کا حق تفویض کیا گیا تھا صرف ایک فیصد پاکستانیوں نے اپنا ووٹ استعمال کیا تھا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے   چند  نشستیں آبادی کے حساب سے مختص کر دی جائیں تب کہیں جا کر ہماری پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی ممکن ہو سکے گی۔وزیر اعظم  عمران خان  بلدیاتی انتخابات سے پہلے2017 ء کی مردم شماری کے مطابق انتخابی حلقوں کی از سر نو حلقہ بندی کروانے کے خواہش مند ہیں انہوں نے حلقہ بندی کے حوالے سے  الیکشن ایکٹ میں 2017 ء کی دفعہ 17 میں ترمیم کروانی ہے جس کے تحت آبادی کے بجائے ووٹر لسٹ کی بنیاد پر حلقہ بندی کروانے کا بل قومی اسمبلی میں پاس ہو چکا ہے۔ یہ قانون  سازی دستور پاکستان کے آرٹیکل 51 کے خلاف ہے کوئی بھی شہری اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتا ہے۔ یہ بل الیکشن ایکٹ2017ء کی دفعات 23.24.25.26..27.30.35.39. اور44 کے خلاف ہے۔ یہ معاملہ قانونی بحران کو جنم دے سکتا ہے۔انتخابی فہرستوں کی تیاری کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے حکومت ان دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فہرستوں کی تیاری نادرا سے کروانا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 218 آرٹیکل حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک ووٹنگ مشین نہ دھاندلی روک سکتی ہے اور نہ ہی شناخت کو خفیہ رکھ سکتی ہے۔ یہ اعتراض بھی قابل توجہ ہے کہ الیکٹرک مشینوں کی حفاظت اور استعمال کی ذمہ داری کس کو سونپی جائے گی۔ ووٹر کی تعلیم اور ٹیکنالوجی اس کے مثبت استعمال میں رکاوٹ بنے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے جس سسٹم پر ووٹر کو اعتراض ہو اس سسٹم کو بذریعہ قانون سازی نافذ کرنا مناسب نہیں ہے۔ سیاسی جماعتوں کی قانونی ذمہ داری ہے کہ اپنے کارکنان کو انتخابی قوانین سے آگاہ کریں ان کی تربیت کے لئے ورکشاپوں کا اہتمام کریں۔ کارکنان کے لئے   ضروری ہے کہ ووٹر فہرستوں کی تیاری میں دلچسپی لیں چونکہ سارے الیکشن کی بنیاد تو ووٹر لسٹ ہوتی ہے جو سیاسی جماعت ووٹر لسٹوں کی تیاری میں  دلچسپی لیتی ہے وہ بہتر  انتخابی نتائج حاصل کر لیتی ہے۔الیکشن میں پولنگ ایجنٹ کی بہت اہمیت ہوتی  ہے سیاسی جماعتیں عام طور پر  الیکشن کے موقع پر پولنگ ایجنٹوں کو خرید لیتی ہیں جن کی عدم دلچسپی کی بنا امیدوار کو نقصان پہنچتا ہے۔ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے   پولنگ عملے کی تربیت کی بے حد اہمیت ہوتی ہے۔ الیکشن کی اہمیت سے آگاہ سیاسی جماعتیں پولنگ اسٹیشنز کے مقامات کو اپنی مرضی سے مقرر کروا  لیتی ہیں۔فن کا ر سیاستدان اکثر اوقات اپنی مرضی کی حلقہ بندی کروا کے مخالف امیدوار کو چت کر دیتے ہیں۔ الیکشن لڑنا تو ایک مکمل سائنس ہے۔اِنتخابات  سے پہلے  طاقتور  اشرافیہ بھی سیاسی جماعتوں کے اندر توڑ پھوڑ کا عمل شروع کروا دیتی ہے۔ اصل دھاندلی تو اس مقام پر ہوتی ہے باقی تو سب زیب داستاں ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں

گھروں میں سوئی گیس استعمال کرنے پر پابندی ، پاکستانیوں کو آج کے بعد کیا چیز استعمال کرنی پڑے گی ؟حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

گھروں میں سوئی گیس استعمال کرنے پر پابندی ، پاکستانیوں کو آج کے بعد کیا چیز استعمال کرنی پڑے گی ؟حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

دنیا کے سب سے گرم ترین علاقوں کے نام سامنے آگئے ،جانتے یہ دونوں شہر کون سے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر

دنیا کے سب سے گرم ترین علاقوں کے نام سامنے آگئے ،جانتے یہ دونوں شہر کون سے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر

اوگرا نے 5 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی مگر غریب پاکستانیوں کے ہمدرد نے پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ کر دیا ؟ عوام کی دھاڑیں  

اوگرا نے 5 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی مگر غریب پاکستانیوں کے ہمدرد نے پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ کر دیا ؟ عوام کی دھاڑیں  

پاکستانیوں کیساتھ اگلے کچھ ہی منٹوں میں کیا کام ہونے والا ہے ؟ جان لیں 

پاکستانیوں کیساتھ اگلے کچھ ہی منٹوں میں کیا کام ہونے والا ہے ؟ جان لیں