12:15 pm
ایک عالم باعمل مختارحسین فاروقی راہی عدم ہوئے

ایک عالم باعمل مختارحسین فاروقی راہی عدم ہوئے

12:15 pm

بعض  لوگ چاہے جانے کے لئے ہوتے ہیں ،وہ دنیا سے رخصت بھی ہوجائیں تو ان کی چاہت دلوں میں زندہ و تابندہ رہتی ہے ۔مختار حسین فاروقی بھی ایک ایسے ہی انسان تھے جو خودتو عازم سفر آخرت ہوئے(انا للہ وانا الیہ راجعون)مگر اپنی  محبت و چاہت کے چراغ ہزاروں دلوں میں چھوڑ گئے،میری ان سے پہلی ملاقات تنظیم اسلامی ملتان کے ذیلی ادارے قرآن اکیڈمی میں ہوئی۔
یہ 1996  کا ذکر ہے میرابڑا بیٹا حسن سرمد پانچ سال کا ہونے لگا تھا تب میں نے اسے قرآن اکیڈمی کے شعبہ حفظ میں داخل کروایا۔ادارے میں میرا آنا جانا کئی برسوں سے تھا۔جہاں پیکرعجزو انکسار ڈاکٹر محمدطاہرخاکوانی کی کشش روز کھینچ کر لےجاتی تھی،عصرسے مغرب تک تنظیم اسلامی کی لائبریری میں شہبازنور کی وساطت سے محترم ڈاکٹراسراراحمد کی کتب کا مطالعہ کرنا اور نماز مغرب اکثروبیش تر خاکوانی صاحب کی امامت میں اداکرنے کے بعد ان کے درس میں شامل ہونا معمول تھا ۔ان ہی دنوں ایک قرآن ورکشاپ میں محترم مختار فاروقی سے ملاقات ہوئی ۔ایک بالکل سادہ سے خاموش طبع عام سے لباس میں ملبوس سرپر دھجی نما رومال باندھے کلاس میں آتے تو اپنی گفتگو سے دل موہ لیتے۔انہی کی دعوت پر مجھے تنظیم کی رکنیت کا شرف حاصل ہوا ۔فاروقی صاحب علم کا بحر بےکراں تھے،پیشے یا ڈگری کے اعتبار سے انجینئر مگر گفتگو سے یگانہ روزگاردینی سکالر ۔ایک روز جنت کا ذکر چھیڑا تو کمال ہی کردیا ،جنت کی وسعت کا احاطہ کرنا شروع کیا تو گھنٹوں جنت کے حدود اربع پر گفتگو کی اور خطہ جنت کے ایک ایک انچ کی سیر کرائی ،علم کا دریا تھا کہ تھمنے کو نہیں آرہا تھا اس کی طغیانی سنبھل نہیں رہی تھی ،یوں جیسے ایک سول انجینئر کی حیثیت سے جنت کے ایک ایک سینٹی میٹر کوکھول کے سامعین کے سامنے رکھ دیا۔
 پھر ایک معمولی سے اختلاف پر امیرمحترم ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے میری بیعت معطل فرمادی اور تنظیم اسلامی ملتان کے دروازے بندے پر بند ہوگئے ،اس کے کچھ ہی عرصہ بعد فاروقی صاحب جھنگ منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے ایک پرشکوہ عمارت میں قرآن اکیڈمی اور تنظیم اسلامی کے دفاترقائم کئے۔پھر یوں ہوتاکہ فاروقی صاحب خاص مواقع پر ملتان تشریف لاتے ،شمیم انصاری صاحب(غالبادوبرس قبل وہ بھی اللہ کو پیارے ہوئے)کی خصوصی شفقت سے فاروقی صاحب  سے نہ صرف ملاقات ہوجاتی بلکہ ان کی خوبصورت گفتگو سننے کا بھی موقع مل جاتا۔بہرحال فاروقی صاحب کا جھنگ چلے جانا ملتان کے لوگوں کی محرومی تھی جس کا احساس کبھی ماند نہیں پڑا تاہم شہباز نور اور شمیم انصاری صاحب کے بعد فاروقی صاحب  کبھی ملتان آئے بھی ہوں گے تو ہم راندہ درگاہ لوگوں کو کبھی ہواتک نہیں لگنے دی جاتی،یہ ایک لحاظ سے بہت بڑا خلا تھا جو ہمارے درمیان پیدا ہوا جس کابیان برادرعزیز ابوسعد ایمان (تنظیم کے پرانے ساتھی) نے بھی فاروقی صاحب کی یاد میں تحریر کئےگئے اپنے ایک مختصر تعزیتی نوٹ میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے ۔مجھے بھی فاروقی صاحب کے سانحہ ارتحال کی خبر اسی ٹوئٹ سے ہوئی،تنظیم کے کسی دیرینہ ساتھی نے اطلاع دینے کی زحمت نہیں کی جوتاحال تنظیم کے دفترمیں فرائض انجام دے رہے ہیں یہی گلہ ڈاکٹر طاہر خاکوانی صاحب سے بھی رہے گا جو ملتان تنظیم کا نادر اثاثہ ہیں اور بہت ہی مرنجاں مرنج انسان ہیں ۔
 فاروقی صاحب علم ہی نہیں صاحب کشف بھی تھے اس کا اندازہ متعدد بار ان کی گفتگو سے ہوا مگر سلسلہ ملاقات قائم نہ رہنے کی وجہ سے اس حوالے سے کبھی احوال نہ ہوا ،مگر ان کی روشن آنکھوں میں ہر پل جو سوالات تیرتے دکھائی دیتے تھے وہ اس امر کی غمازی کرتے تھے۔یہی نہیں ان کی بعض تحریروں میں بھی مجھے اس امر کا احساس ہواہے مگر شومئی قسمت نہ کبھی ان سے اس بات کا ذکر ہوا نہ کبھی ایسے حلقہ میں اس بارے سوال اٹھایا۔
جہاں تک ان کے عقائد کا تعلق ہے وہ ڈاکٹر اسرار احمد کی محبت و الفت میں گندھے ہوئے شخص تھے ،انہیں  کے حوالوں پر گفتگو کی عمارت کھڑی کرتے اور اپنے گہرے مطالعے کی بنیاد پر دلائل براہین کا ڈھیر لگا دیتے،ان کی گفتگو میں کسی بھی فرقہ،طبقہ یا گروہ کے بارے کوئی اختلافی بات ان کی زبان سے سرزد نہیں ہوئی یا کم ازکم جن محافل میں بندے کو شرکت نصیب ہوئی ان میں ایسا کوئی شبہ تک نہیں ہوا ۔میں نے تو یہی پایا کہ وہ ایک ولی تھے جن کی کرامات ان کی ہر گفتگو سے عیاں ہوتی تھیں کہ جس موضوع پر بولنا شروع کرتے بولتے ہی چلے جاتے ،بلارکے اور بلاتکان بولتے چلے جاتے ،بڑے بڑے صاحبان علم کو دانتوں میں انگلیاں دبائے ان کی تقریر کا مزہ لیتے دیکھا ۔مرحوم کے دوہی بیٹے تھے پیشے کے اعتبار سے غالباً دونوں انجینئر واللہ اعلم باپ کے علمی ورثے کا بھی کوئی وارث ہوا یا نہیں ہاں البتہ ان کے بہت سارے روحانی و جسمانی تلامذہ اپنی گفتگو سے ان کی یاد دلاتے ہیں ۔
اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے علمی سرمائے کی حفاظت فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین۔


 

تازہ ترین خبریں

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

سونے کی قیمتوں میں اڑھائی ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمتوں میں اڑھائی ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان 2021بھی مکمل نہیں کرے گا، مریم نواز کو امریکی وفد نے کیا یقین دہانی کرا دی؟

عمران خان 2021بھی مکمل نہیں کرے گا، مریم نواز کو امریکی وفد نے کیا یقین دہانی کرا دی؟

مشکل حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم اللہ کا شکر بجا لائیگی

مشکل حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم اللہ کا شکر بجا لائیگی

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں