12:15 pm
 قوم  اپنے دشمن کو پہچانے!

 قوم  اپنے دشمن کو پہچانے!

12:15 pm

 اسلامی جمہوریہ پاکستان اس وقت شدید خطرات میں گرا ہوا ہے ۔ یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے واضح طور پر اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان سے موثر طور پر نمٹنے کا اعلان کیا ۔پاکستانی قوم کو یہ نہیں بھولنا چاہے کہ  اگرتلہ سازش کیس میں مفاہمت اور قومی مفاد کے نام  پر جن سیاستدانوں کو چھوڑ دیا گیا تھا ،بعد میں وہی پاکستان توڑنے کے ذمہ دار بنے۔ ماضی میں بظاہر بڑے بڑے سیاسی کاروباری گزرے ،جنہوں نے پاکستان میں دفن ہونا بھی پسند نہ کیا ۔موجودہ وقت میں ایسے لوگ موجود ہیں ،جنہیں ریاست پاکستان سے زیادہ اپنے ذاتی مفادات اور لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ درکار ہے ۔جنہوں نے اپنے غیر ملکی آقائوں کے کہنے پرفاٹا اور وانا جیسے پسماندہ علاقوں کو پاکستان کے باقی علاقوں کی طرح ساتھ ملانے پر تحریک چلائی، پاکستانی فوج اورحکومت کے خلاف مظاہرے کئےاور پوسٹوں پر حملے کئے ۔
 بلاشبہ انہیں کچھ عرب ممالک سے فنڈ کے نام پر بے تحاشا دولت ملتی ہے اور کچھ کے بھارت سے بلاواسطہ رابطے ہیں ۔ بادی النظر میں، وہ پاکستان میں بھارتی مفادات کے محافظ لگتے ہیں۔ان کی دوستیاں اور غلامی وہاں کے مسلم اور اسلام کے دشمن حکمرانوں اور بڑے بڑے تاجروں سے ہیں جو بغیر ویزہ پاکستان کے کسی بھی مقام پر ان کے ساتھ موجود رہے ۔ایک خاص طبقہ برطانیہ اور امریکہ کی غلامی پر زور دیتا ہے کیونکہ ان کے بیوی بچے،گھربار اور کاروبار ،یہاں تک کہ پاکستانی عوام کی  لوٹی ہوئی دولت بھی  ان ممالک کے بینکوں میں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں دئیے گئے ریمارکس کے مطابق یہ مافیاء  اتنا طاقتور ہے کہ تمام اداروں میں ان کے غلام اور سہولت کار موجود ہوتے ہیں ،جو بے تحاشا رشوت،اپنی بدکرداری یا کسی اور وجہ سے بلیک میل ہوکر کسی بھی قیمت پر ان کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں محفوظ راستہ مہیا کرتے ہیں۔ پاکستان سے مفروراور اشتہاری ہوکربرطانیہ میں پناہ گزیں الطاف حسین اور اس کے جانشین جسے پاکستان کسی بھی صورت واپس نہیں لاسکتا ، نہ ہی برطانوی حکومت نوازشریف جو پاکستان میں عدالتی اشتہاری ہے کو واپس کرنے پر راضی ہے کیونکہ وہاں پر شہبازشریف کا مفرور بیٹاسلمان شہباز ،داماد علی،نواز شریف اپنے دونوں بیٹوں اور اسحاق ڈار جو سب کے سب پاکستان سے مفرور اور عدالتوں سے سزایافتہ ہیں ،اپنے سہولت کاروں جو سات ارب کی گارنٹی کو پچاس  روپے میں تبدیل کردیتے ہیں کی  مدد سے اس گھر میں موجود ہیں جس کی ملکیت سے عدالتوں میں انکاری تھے ،اور اسے خریدنے کا منی ٹریل نہیں دے سکے پاکستانی میڈیا میں افواہ گردش کررہی ہے کہ وہ اپنے ایک بڑے سہولت کاراور اس کے چند ساتھیوں کے کسی مخصوص عہدے پر پہنچنے کا انتظار کررہے ہیں جسے پاکستانی قانون اور اداروں سے بالاتر قراردیا گیا ہے ۔
پاکستانی قوم کو یادہوگا ان مافیازکو یہ سہولت کار بڑے بڑ ے بحران سے نکال لیتے ہیں ،سابقہ دور حکومت میں انہیں عدالت سے سزا ہوئی تو ان کے سہولت کاروں نے وقت گزر جانے کے باوجود ان کی اپیل سن کر انہیں تمام ثابت شدہ جرائم سے بری کرتے ہوئے ان کے تمام اثاثے واپس کردئیے ، ان پر الیکشن میں دھاندلی ثابت ہوتی ہے تو حکم آتا ہے،یہ ایک انتظامی ناکامی ہےاور پھرجسٹس ملک قیوم جیسے جان نثار اوروفادار ان کے من پسند فیصلے کرتے ہیں،اگر پیپلزپارٹی کی سیاست میں بھٹو زندہ ہے تو پاکستان میں موجود،جسٹس قیوم اور اس کا کردار بھی زندہ ہے۔ پاکستان کے نوجوان سیاستدانوں کے بارے میں میڈیاکہتا اورلکھتا ہے کہ جب ملک بحران میں ہوتاہے اور لگتا ہے کہ حکومت تبدیل ہوجائے گی تو وہ ایک سپر پاور کے پاس اپنی سی وی جمع کروانے  بھاگ جاتے ہیں۔جناب میں آپ کے مفادات کا محافظ اور احکامات کا غلام رہوں گا میری مدد کریں ۔
 یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے افغان ٹریڈ کے نام پر بھارت کو وہ سہولتیں دینے کی کوشش کی جس سے پاکستان بظاہر،محض ایک طفیلی ریاست نظر آتا جو نہ اس سامان کو چیک کرسکتا تھا نہ اسے روک سکتا ۔  کیا اس ملک میں بلوچستان کے نادرا کے سربراہ نے بلوچستان کے گورنر،چیف سیکرٹری،نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباداور مرکزی حکومت کو بلوچستان میں محمود خان اچکزئی کے دبائو،دھمکیوں پر  35,000سے زائد افغانیوں کے جعلی ووٹ بنانے کی رپورٹ نہیں دی ۔کیا ہوا ؟؟؟کچھ نہیں کیوں ؟
 کیا نواز خاندان کی شوگر ملوں سے درجنوں بھارتی نہیں پکڑے گئے ،کیا ایکشن ہوا کوئی نہیں۔ جو جانتا ہے وہ خاموش ہے۔حکومتی اداروں کے بارے میں رپورٹس آرہی ہیں یہاں تک حکومتی وزیر بتارہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کا سربراہ بیرون ملک مفرورسیاسی جماعت کے سربراہ سے رابطے میں ہے۔ 
یہ تماشا اگر کسی ایسے ملک میں ہوتا جہاں قانون کی بالا دستی ہے توالزام لگانے والا یا مجرم ثابت ہونے والا جیل میں ہوتے یا فورا ً استعفیٰ دیتے ،یہاں تو وہ بھی استعفیٰ نہیں دیتا جس کی وسائل سے زیادہ جائیداد ثابت ہونے کے باوجود اسے بری کردیا گیا۔
پاکستانی عوام سے درخواست ہے،ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے،ہمارے دشمن خواہ وہ اندرونی ہیں یابیرونی بہت زیادہ متحرک ہیں ،ان کے مقامی بااثر ایجنٹ ملک میں افراتفری پیداکرنا چاہتے ہیں،ان حالات میں وہ ذات برادری کی سوچ سے بالاتر ہوکر ریاست کے استحکام کے لئے سوچیں۔
یاد رہے بیرونی دشمن اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب ملک کے اندر انتشار اور عدم استحکام ہوتا ہے۔ اپنے اردگرد نگاہ رکھیں،سوچیں قوم کے مفاد میں کیا ہے اور اس کے خلاف کیا،کون ہیں جو استحکام کے لئے اور کون ہیں جو عدم استحکام اور انتشار کے لئے کام کررہے ہیں ؟

 

تازہ ترین خبریں

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

سونے کی قیمتوں میں اڑھائی ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمتوں میں اڑھائی ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان 2021بھی مکمل نہیں کرے گا، مریم نواز کو امریکی وفد نے کیا یقین دہانی کرا دی؟

عمران خان 2021بھی مکمل نہیں کرے گا، مریم نواز کو امریکی وفد نے کیا یقین دہانی کرا دی؟

مشکل حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم اللہ کا شکر بجا لائیگی

مشکل حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم اللہ کا شکر بجا لائیگی

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں