01:51 pm
معاشی اضطراب اور سیاسی رہنمائوں کی بے حسی

معاشی اضطراب اور سیاسی رہنمائوں کی بے حسی

01:51 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) بالآخر سی پیک پیک ہو گیا ۔سعودیہ نے کمال مہربانی کرتے ہوئے پاکستان میں سب سے بڑی ریفائنری لگانے کی خواہش کا اظہار کیا اور ہم نے مالی امداد لینے کے بعد کشمکش کا آغاز کر دیا۔ دنیا کا کون سا ایسا ملک ہے جس کے ساتھ ہمارا پنگا نہیں ہے ۔ایک طرف ہم کاسہ گدائی لئے دربدر پھر رہے ہیں۔ دوسری طرف ہم ان کے ساتھ چپقلش کو اپنی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں ۔ہمیں یقین دلایا جا رہا ہے کہ ہم خود مختار نہیں ہیں ہم نے ازادی حاصل کرنی ہے آزادی ضرور لینی چاہیے کب کسی نے حکمرانوں کو آزادی لینے سے روکا ہے ۔جس ملک میں پِٹرولیم مصنوعات کا گردشی قرضہ 4000 ارب ڈالر ہے ہمارا کوئی قومی ادارہ منافع میں بخش نہیں ہے۔گزشتہ دور میں ہیری کلنٹن نے پاکستان کے بارے میں کہا تھا اپ لوگ مدد کرنے کے بعد ہمیں طعنے دینا شروع کر دیتے ہیں آپ ڈالر ہم سے ڈالر بھی لیتے ہیں اور ہم پر سواری بھی کرتے ہیں ۔ ہمارے پاس اپنی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اس وقت بہت اچھے مواقع تھے جب دنیا ہم پر ڈالروں کی بارش کر رہی تھی ۔ چاہے وہ ضیاالحق دور ہو یا جنرل مشرف کس دور ہم نے اپنی معاشی ترقی کیلئے کبھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔ اگر ملک میں ایسی کارخانے اور فیکٹریاں لگانے میں کامیاب ہو جاتے جو ہماری برآمدات کو بہتر کر سکتیں تو آج پاکستان کشکول گدائی سے نجات حاصل کر چکا ہوتا ۔ ہم مال درآمد کرنے کی بجائے مال برآمدکندگان کی صف میں شامل ہوتے ۔
ہم دنیا بھر سے برآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسز میں رعایت لینے کے باوجود ہمارے برامدکندگان کے پاس عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ دھاگہ لومز اور چند ٹیکسٹائل کی اشیا برآمد کرتے ہیں اب ان کی جگہ رئیل اسٹیٹ نے لے لی ہے اب پاکستان کا ہر سرمایہ دار رئیل اسٹیٹ ‘ سونے اور ڈالروں کی خرید و فروخت سے وابستہ ہو چکا ہے ۔ اب روپے کی قدر جتنی بھی کم کر دیں آپ کی برآمدات میں اضافہ ہونے والا نہیں ہے اگر برآمد کندہ ڈالر کما بھی رہا ہے تو اسے 6 ماہ تک ڈالر بیرون ملک رکھنے کی اجازت ہے اور ہمارے محب وطن اورسیز پاکستانی بھی ڈالرز کو ہنڈی کے زریعے بھجوا رہے ہیں اس سے ان کو دس پندرہ روپے کا ڈالر فائدہ ہو جاتا ہے ۔ پاکستان کے دور ماضی کے وزیر خزانہ شعیب نے اپنے ڈالر باہر رکھنے کی اجازت حاصل کی تھی۔ ڈالر خریدنے والے منی ایکسچینج کے باہر قطار اندر قطار کھڑے ہو کر ڈالر دس پندرہ روپے زیادہ دے کر خرید رہے ہیں اور جو انہوں نے بالآخر افغانستان کو سمگل کرنے ہیں ۔دوسری طرف ہماری حکومتی مجاہدین جنہوں نے قوم کو فریب دیا تھا کہ ہمارے برسر اقتدار انے سے ڈوبتی ہوئی معیشت سنبھل جائے گی اور ہم بڑے تجربہ کار ہیں ۔انہوں نے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ماضی کے سکینڈلز کو ختم کروا رہے ہیں نیب قوانین تبدیل کر لئے ہیں ۔نیب قوانین کی یکطرفہ تبدیلی کے بعد کام آسان ہو گیا ہے۔ اب روزانہ کی بنیاد پر عدالتوں سے سرخ رو ہو رہے ہیں۔ حکمرانوں نے اپنی شاہ خرچیوں میں اضافہ کر لیا ہے۔ مرکزی کابینہ میں وزرا وزرائے مملکت اور مشیروں اور سپیشل اسسٹنٹ کی تعداد80 ہو چکی ہے۔ حکمران جنتا کو ملکی معیشت کے بارے میں کوئی پریشانی نہیں ہے ان کے دل و دماغ پر عمران خان کی بے مثال مقبولیت چھائی ہوئی ہے۔جعلی اکائونٹس سکینڈل بھی ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان سے آئی ایم ایف‘ امریکہ‘سعودی عرب۔عرب امارات اور چین تک کسی نہ کسی درجے میں ناخوش ہیں ۔ موجودہ حکومت بھی کمال کی حکومت ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ مرکزی حکومت سے توشہ خانے کے حوالے سے معلومات مانگ رہی ہے مرکزی حکومت تفصیلات دینے سے قومی سلامتی کے نام پر انکاری ہے۔ توشہ خانے سے تحفے وصول کرنے والے ہماری سیاسی رہنمائوں نے کوئی شاندار مثال قائم نہیں کی ہے۔


تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار