12:43 pm
مودی کی فاشسٹ حکومت میں اداروں پر شرپسندقابض

مودی کی فاشسٹ حکومت میں اداروں پر شرپسندقابض

12:43 pm

ہندوستان میں مودی کی فاشسٹ حکومت میں نام نہادجمہوریت ایک عالمی عوامی برائی بن چکی ہے، عوام ٹیکس دینے سے انکار کر رہے ہیں،ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔جس کا برملا اظہار اپوزیشن لیڈر اورکانگریس کے صدر راہول گاندھی نے دنیا کے سامنے کیا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں سیاست دانوں، ہندوستانی تارکین وطن ، طلباء اور ماہرین تعلیم سے بھرے ہال سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے اعتراف کیا کہ ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کو بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی سے خطرہ درپیش ہے۔مودی کی سرپرستی میں جن سنگھی آر ایس ایس کی ادارہ جاتی گرفت کمزور ہو رہی ہے۔ حزب اختلاف کو دبادیا گیا ہے، اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے لے کرشہری اور میڈیا کی آزادیوں کو کم کرنے تک اس کی ناکامیوں کی فہرست طویل ہے۔ عدم مساوات، بے روزگاری، ادارہ جاتی سالمیت اور خواتین کے حقوق کو خطرہ لاحق ہے۔راہول گاندھی نے ایک ہفتہ طویل برطانیہ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں بحث کرنے کی اجازت نہیں۔ ایشوزپر بات کرنے کی اجازت نہیں۔ چینی فوجیوں کے لداخ میں داخل ہونے پر انہیںبات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ویاناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کیمبرج یونیورسٹی ، لندن میں صحافیوں کی انجمن کے زیر اہتمام ایک کنونشن اور آخر میں لندن میں چتھم ہاؤس کے تھنک ٹینک میں گفتگو کے سیشن کے دوران ہندوستان میں جمہوریت، پیگاسس، چین اور 2014 سے اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنی شناخت پر قائم رہنے، ہندوستان میں بی جے پی کی حکمرانی پر پہلی بار بات کی۔کیمبرج سے چیتھم ہاؤس تک ان کے بیانات نے ہلچل مچا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی نوٹ بندی ایک تباہ کن مالیاتی فیصلہ تھا،جس پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی نے کہا، ’’ہمارے مائیک خراب نہیں ہیں، وہ کام کر رہے ہیں، لیکن آپ پھر بھی انہیں آن نہیں کر سکتے۔ یہ میرے ساتھ کئی بار ہوا ہے جب میں بول رہا ہوتاہوں۔''ہندوستان میں بی جے پی کا راج ہے۔ بی جے پی یہ پسند کرتی ہے کہ وہ ہندوستان میں ''ہمیشہ کے لیے'' اقتدار میں رہے گی لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے فون پر پیگاسس ہوتا ہے۔فون کی غیر قانونی ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔ سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد کے فون پر پیگاسس موجود ہوتے ہیں۔ راہول کے بقول انہیں ایک انٹیلی جنس افسران نے کہا کہ براہ کرم اس بارے میں محتاط رہیں کہ آپ فون پر کیا کہہ رہے ہیں کیونکہ ہم مواد کی ریکارڈنگ کرتے ہیں۔گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ایک ''بنیاد پرست، فاشسٹ تنظیم'' قرار دیا جس نے ملک کے اداروں پر قبضہ کرکے ہندوستان میں جمہوری مقابلہ کی نوعیت کو بدل دیا ہے۔ آر ایس ایس ایک خفیہ سوسائٹی ہے۔گاندھی نے کہا ’’یہ دیکھ کر مجھے صدمہ ہوا کہ وہ بھارت کے مختلف اداروں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پریس، عدلیہ، پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن - تمام ادارے دباؤ اور خطرے میں ہیں اور کسی نہ کسی طریقے سے کنٹرول کئے جا رہے ہیں۔'' چین نے 2000 مربع کلومیٹر علاقے پرقبضہ کیا لیکن وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ وہ وہاں نہیں ہیں۔یہ علاقہ پیپلز لبریشن آرمی کے پاس ہے اور وزیر اعظم نے خود جھوٹ کہا کہ کوئی بھی ہندوستان میں داخل نہیں ہوا ہے، ایک انچ بھی زمین نہیں لی گئی ہے۔ راہول گاندھی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایک بار پھر بھارت سے پنجاب کی آزادی کی تحریک’’ خالصتان‘‘ زوروں پر ہے۔دنیا بھر میں خالصتان ریفرنڈم ہو رہے ہیں۔بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر منالی میں خالصتان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔منالی کے داخلی مقام پر چندی گڑھ منالی ہائی وے پر سکھ برادری کے افراد نے نعرے لگائے۔سینکڑوں سکھ یاتریوں نے، جن میں زیادہ تر موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور پنجاب سے تھے، نے ہماچل پردیش کے شہر مانیکرن میں ایک گوردوارے کا دورہ کیا۔سکھ یاتریوں نے منالی کے داخلی مقام پر ایک رکاوٹ پر ٹیکس دینے سے انکار کر دیا اور شاہراہ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ انہوں نے احتجاج کے دوران خالصتان کے حق میںور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔گزشتہ سال مئی میں، دھرم شالہ میں ہماچل اسمبلی کمپلیکس کی دیواروں پر سکھ برادری کے ارکان نے خالصتانی حامی گرافٹی پینٹ کی تھی۔مودی حکومت نے خوفزدہ ہو کرخالصتانی مواد سے منسلک چھ یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ۔ یہ چینلز پنجابی زبان میں مواد دکھا رہے تھے اور انہیں گزشتہ چند روز میں بلاک کر دیا گیا۔بھارتی اطلاعات اور نشریات کے سکریٹری اپوروا چندرا نے کہا کہ چینل سرحدی ریاست میں پریشانی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کارروائی خالصتان کے ہمدرد امرت پال سنگھ کے حامیوں نے اپنے ایک ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لیے تلواروں اور بندوقوں کے ساتھ اجنالہ میں ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے کے بعد کی۔دوسری طرف ہندوستانی وزیر خارجہ کے اعلیٰ سطحی دورہ آسٹریلیا کے کچھ ہی دنوں کے بعدبرسبین میں ہندوستانی قونصل خانے میں ''خالصتان'' کے جھنڈے کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ویڈیو میں جی-20 کے وزرائے خارجہ پر زور دیا گیا کہ وہ نئی دہلی کی ’’بیوہ کالونی‘‘ کا دورہ کریں جس میں سینکڑوں سکھوں کی بیوگان موجود ہیں جنہیں نومبر 1984ء میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہندو بالادستی پسندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری