12:35 pm
جو مزاج یار میں آئے

جو مزاج یار میں آئے

12:35 pm

اللہ تعالیٰ حکومت پاکستان کو اجر عظیم عطا کرے کہ وہ اپنے برادر اسلامی ممالک کی کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں ’’دل کھول‘‘ کر مدد کرتی ہے اور کبھی کبھی دل اتنا کھول دیتی ہے کہ اسے یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ وہ جو امدادی سامان بھجوا رہی ہے۔ اس کا انتظام حکومت نے خود کیا ہے یا وہ کسی اور ملک نے حکومت پاکستان کو کسی ڈیزاسٹر میں گھرے لوگوں کی مدد کے لئے بھیجا ہے۔ وطن عزیز کے بعض علاقوں میں گزشتہ برس شدید سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں ایکڑ پر لگی فصلیں تباہ ہوگئی تھی۔
جبکہ کاروبار اور روزگار کے دیگر ذرائع بھی سیلاب کی طوفانی لہروں کی نذر ہوگئے۔ متاثرین دو وقت بلکہ ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے۔ ملک بھر سے مخیر حضرات نے حسب استطاعت اپنے متاثرہ بھائیوں جبکہ برادر اسلامی ممالک نے بھی سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی۔ ان ممالک میں ترکی بھی شامل تھا۔ لیکن ہماری حکومت اتنی کفایت شعار ہے کہ جو امدادی سامان ترکیہ سے آیا تھا وہ سیلاب متاثرین میں تقسیم کرنے کے بجائے کسی ’’اوکے ویلے‘‘ کے لئے سٹاک کرلیا۔ گزشتہ ماہ کے اوائل میں ترکیہ اور شام میں جو زلزلہ آیا ہے اس کی شدت اکتوبر2005 ء کو پاکستان میں آنے والے زلزلہ سے کئی گنا زیادہ تھی۔ اس وقت ترکیہ کی حکومت نے امدادی سامان بھیجنے کے علاوہ اپنی امدادی ٹیمیں بھی پاکستان بھجوائی تھیں۔ تب ترکیہ میں امجد مجید عباسی پاکستان کے سفیر تھے ان کے مطابق آٹھ اکتوبر کی صبح وہ ابھی اپنے دفتر پہنچے ہی تھے کہ ترکیہ کے ایوان صدر سے انہیں ایک فون کال موصول ہوئی کہ محترم صدر نے ہنگامی طور پر امدادی سامان سے بھرا ہوا جہاز تیار کروا دیا ہے اور جہا ز کو پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فور ی طور پر جہاز کو روانہ کیا جاسکے۔ ترکیہ کی پاکستان اور عوام سے محبت اور لگائو کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے اس وقت تک صرف مارگلہ ٹاور کی تباہی کی خبر آئی تھی جبکہ پاکستان کے دیگر شہروں اور علاقوں سے جانی مالی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی تھی۔ ترکیہ کے عوام نے پاکستانی بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے اپنے گھروں پر پاکستان کاپرچم لہرایا اور انقرہ میں پاکستان میں زلزلہ زدگان کے لئے کھولے گئے اکائونٹ میں صرف ہفتوں میں ہی چالیس لاکھ ڈالر جمع ہوگئے۔ اس جذبے اور محبت کا ہم نے انہیں یہ صلہ دیا کہ ترکیہ کا سیلاب زدگان کے لئے بھیجا گیا امدادی سامان واپس ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے بھجوا دیا‘ یہ کارنامہ تو رہا ایک طرف ترکیہ کی حکومت اور عوام کے حکومت پاکستان کے بارے میں کیا خیالات اور تاثرات ہوئے ہوں گے۔ اگر ترکیہ میں زلزلہ نہ آتا تو شائد یہ امدادی سامان بااثر اور بااختیار حلقوں میں تقسیم ہو جاتا یا پھر گوداموں میں ہی پڑے پڑے گل سڑ جاتا۔ ترکی کے وزیر خارجہ کا مبینہ ایک بیان تھا کہ ہم وزیراعظم پاکستان کو ترکی آنے سے روک تو نہیں سکتے تھے لیکن انہیں خود اس بات کا احساس ہونا چاہیے تھا کہ ایک ملک پہلے ہی تباہ حال صورتحال سے دوچار اور ایمرجنسی سے گزر رہا ہے اور دونوں طرف پاکستان تاحال سیلاب زدگان کو مشکلات و مصائب سے نکالنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے اور جو رقم ترکیہ کے دورے پر خرچ ہوئی‘ بہتر تھا کہ وہ سیلاب زدگان کے مسائل حل کرنے کے لئے خرچ کی جاتی۔ انیس سو ننانوے میں بھی ترکی میں ایک خوفناک زلزلہ آیا تھا۔ جس میں تقریباً پچاس ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے تب میاں نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم تھے ان کے دل میں بھی ترک عوام کی محبت جاگی اور انہوں نے وزارت خارجہ کو دورے کے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ اس وقت کے وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے ترکی میں پاکستان کے سفیر کو فون کیا اور انہیں بتایاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف ترکی کے خیر سگالی دورے پر آنا چاہتے ہیں۔ لیکن سفیر نے انہیں کہا کہ جناب یہاں قیامت برپا ہے ایسی صورتحال میں وزیراعظم کا دورہ ممکن نہیں ہے۔ وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ میں نے بھی انہیں سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وزیراعظم بضد ہیں کہ انہوں نے ہر صورت ترکی کا دورہ کرنا ہے۔ سرتاج عزیز نے سفیر سے کہا کہ وہ خود وزیراعظم کو فون کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کریں جس پر پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو فون کرکے کہا کہ سر آپ فی الحال نہ آئیں‘ پھر کب آئوں؟ میاں نواز شریف نے پوچھا۔ میں ترکیہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے آپ کو آگاہ کروں گا۔ سفیر نے جواباً کہا۔ ایک ہفتے بعد گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان میں وزارت خارجہ کے حکام کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعظم ترکیہ آسکتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے ترکی پہنچ کر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور شام کو استنبول پہنچ گئے اور انہوں نے مجھ سے (سفیر سے ) کباب کھانے کی خواہش کا اظہار کیا کیونکہ استنبول کے ایک ریسٹورنٹ کے کباب میاں نواز شریف کو بے حد پسند تھے اور وہ اکثر یورپ آتے جاتے استنبول میں صرف اپنے پسندیدہ کباب کھانے کے لئے رک جایا کرتے تھے جبکہ ایک بار میاں نواز شریف نے کباب بنانے والے شیف کو ایک ہفتے کے لئے پاکستان بھی بلوایا تھا۔ سفیر نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے کہا کہ سر! آپ اظہار ہمدردی کے لئے آئے ہیں اگر آپ باہر نکلیں گے تو سارا پروٹوکول آپ کے ساتھ چلے گا جس سے کوئی اچھا تاثر نہیں جائے گا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان بھجوایا ہے۔ توقع ہے اس بار مذکورہ سامان چھان بین کے بعد بھیجا گیا ہوگا۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ عہد بھی کر رکھا ہے کہ جب تک زلزلہ متاثرین اپنے گھروں میں آباد نہیں ہو جاتے وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جبکہ اس کام کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ چین سے بیٹھیں کیونکہ بے چین انسان کوئی بھی کام صحیح طور پر سرانجام نہیں دے سکتا۔ آگے جو مزاج یار میں آئے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

نومئی  واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں  سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

نومئی واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب