12:38 pm
دینی و قومی جدوجہد کے چند اہم محاذ

دینی و قومی جدوجہد کے چند اہم محاذ

12:38 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) قانون میں پہلے بھی ان بزرگوں میں سے کسی کی توہین جرم تھا مگر اس کی سزا کم تھی۔ ہماری کوشش یہ تھی کہ اس جرم کی سزا زیادہ ہونی چاہیے۔ اصل مطالبہ تو موت کی سزا کا ہے لیکن بہرحال دو تین سال کی سزا کم ہے اور ملزم کی ضمانت ہو جاتی ہے۔ ہمارے لیے یہ سارے بزرگ مکرم ہیں، ازواج مطہراتؓ بھی، اہل بیت عظامؓ اور صحابہ کرامؓ بھی۔ کسی ایک صحابی کی کسی بھی حوالے سے توہین ہمارے لیے قابلِ برداشت نہیں ہے۔ یہ سنگین جرم ہے تو اس کی سزا دس سال قید مقرر ہوئی ہے جو قومی اسمبلی نے پاس کر لی ہے، مگر اس کے ساتھ ملک میں شور مچ گیا ہے اور سینٹ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ چنانچہ ہم اس موقف کو ہر فورم پر دہرا رہے ہیں کہ قومی اسمبلی کو یہ قانون پاس کرنے پر ہم مبارکباد دیتے ہیں اور سینٹ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بل کو منظور کیا جائے۔ اسلام آباد میں تمام مکاتبِ فکر کا اجتماع ہوا، گوجرانوالہ میں بھی مشترکہ کنونشن ہوا ہے۔
(۴) چوتھی بات کہ ہمارا سب سے پرانا مسئلہ سودی نظام کے حوالے سے چل رہا ہے۔ سودی نظام کے خلاف تیس بتیس سال عدالتی جنگ لڑی گئی ہے۔ اس کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ دیا ہے جو بڑا واضح، دوٹوک اور حتمی فیصلہ ہے، لیکن اس فیصلہ کے خلاف بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ ہم نے اس وقت اپیل کی تھی کہ وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ دے کر پانچ سال کا وقت دیا ہے تو اس پر عملدرآمد کیا جائے، یہ کافی عرصہ ہے، ان پانچ سال کے دوران عملی اقدامات کریں اور اس کے خلاف اپیل میں نہ جائیں۔ وفاقی شرعی عدالت کا طریق کار یہ ہے کہ اس کے کسی فیصلے کے خلاف کوئی ایک درخواست بھی سپریم کورٹ میں چلی جائے تو خودبخود سٹے ہو جاتا ہے۔ باقی مقدمات کے لیے سٹے مانگنا پڑتا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ستائیس درخواستیں سپریم کورٹ میں چلی گئیں، جس پر ہم نے آواز اٹھائی اور پھر اس میں یہ مرحلہ بھی آیا کہ ملک بھر میں کنونشنز اور اجتماعات ہوئے۔ اس میں مولانا فضل الرحمٰن اور پروفیسر ساجد میر، سینیٹر مشتاق احمد اور جو ہمارے قائدین سینٹ میں ہیں انہوں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا تو وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا کہ سرکاری اپیلیں واپس ہو رہی ہیں۔ چنانچہ نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک نے اپنی اپیلیں واپس لیں۔ لیکن اس وقت پوزیشن یہ ہے کہ ستائیس میں سے تیرہ سرکاری اپیلیں واپس ہو گئی ہیں اور چودہ غیر سرکاری اپیلیں باقی ہیں، جبکہ سٹے کے لیے ایک درخواست ہی کافی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم عملدرآمد کریں گے جس کے لیے ٹاسک فورس بنی ہے اور روڈ میپ بنا رہے ہیں۔ علماء کرام سے عرض ہے کہ اس سلسلہ میں ہم نے دو تین کام کرنے ہیں۔ ایک تو ہمیں عوامی دباؤ برقرار رکھنا ہو گا، کیونکہ جو آدمی اونچی سنتا ہو، اس سے آہستہ لہجے میں بات نہیں کی جاتی۔ ہمارا مزاج بن چکا ہے کہ ہم جب تک لوگ سڑکوں پر نہ آئیں، عوامی دباؤ سامنے نہ آئے تو بات سنی نہیں جاتی۔ اس لیے ہمیں دباؤ کا سلسلہ بڑھانا ہو گا۔ دوسرا کام یہ ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے کئی رکاوٹیں اور الجھنیں پیش کریں گے، ان الجھنوں کو حل کرنے کے لیے ہمیں ان سے تعاون کرنا ہوگا۔ یہ ہماری ہر سطح پر ذمہ داری ہے۔ اور تیسرا کام یہ کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں عوام کی ذہن سازی بھی کرنا ہو گی۔ شروع میں یہ بات کہی جا رہی تھی کہ غیر سودی بینکاری قابلِ عمل نہیں ہے، لیکن الحمد للہ گزشتہ بیس سال میں غیر سودی بینکاری کا کامیاب تجربہ ہوا ہے۔ علماء کرام کے لیے عرض کروں گا کہ ایک ہے مکمل اسلامی ہونا اور ایک ہے مطلقاً غیر سودی بینکاری۔ یہ ہمارا کام ہے کہ اس کی خامیاں دور کر کے کیسے اسلامی بنانا ہے، لیکن غیر سودی بینکاری کا پوری دنیا میں تجربہ کامیاب ہوا ہے۔ بیس سال پہلے کی اور اب کی پوزیشن میں فرق یہ ہے کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ یہ چل نہیں سکتا، ممکن نہیں ہے، لیکن اب پوری دنیا میں غیر سودی بینکاری کا تجربہ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے اور یہ واضح ہو چکا ہے کہ بغیر سود کے بھی بینکاری ہو سکتی ہے اور ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی پچھلے سال کی رپورٹ یہ ہے کہ غیر سودی بینکاری میں رسک کم ہے، منافع کا امکان زیادہ ہے۔ وہ تو اسی حوالے سے سوچیں گے کیونکہ کاروباری آدمی اسی حوالے سے ہی سوچتا ہے۔ کرونا کے دوران دو تین سال انہیں اس کا تجربہ ہو چکا ہے۔ بہرحال یہ بہانہ اب ناکام ہوگیا ہے کہ غیر سودی نظام چل نہیں سکتا۔ تاہم ہمیں اس پر اپنا دباؤ قائم رکھنا ہے، جن کی اپیلیں باقی ہیں ان کو اپیلیں واپس لینے کے لیے قائل کرنا ہے اور وزارت خزانہ جو عملدرآمد کا کہہ رہی ہے اس میں ہم نے ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ میں نے تین چار گزارشات آپ کے سامنے رکھی ہیں۔ آپ حضرات جہاں جہاں دینی جدوجہد کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں اور اثرات و ثمرات نصیب فرمائیں۔ آمین۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

نومئی  واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں  سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

نومئی واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب