12:39 pm
توشہ خانہ کے تحائف کا قانون غیر شرعی قرار، فتویٰ

توشہ خانہ کے تحائف کا قانون غیر شرعی قرار، فتویٰ

12:39 pm

٭…توشہ خانہ سے رعائتی تحفے حاصل کرنا بددیانتی اور خیانت ہے، 5 مُفتیوں کا فتویٰO توشہ خانہ سے درجنوں گھڑیاں غائب! بازار میں بک گئیںO عمران خان لاہور میں ریلی کی قیادت، اسلام آباد کی دو عدالتوں سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاریO لاہور ہائی کورٹ نے 2000 سے پہلے کا توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیاOتحفوں کے نئے اعداد و شمار، عمران خان کو 111 تحفے ملے 50 جمع کرائے، بلاول13 تحفے گھرلے گیاo عمران خان: اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان O سعودی عرب72 ملکوں کو 19 ہزار ٹن کھجوروں کا تحفہ دے گاO فواد چودھری دینہ سے، شاہ محمود قریشی ملتان سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گےO فرخ حبیب کے خلاف کرپشن کے تین مقدمےO پیپلزپارٹی ڈیجیٹل مردم شماری نامنظور، اے پی سی بلا لی O لندن: ہائی کورٹ الطاف حسین رہائش گاہ سمیت چھ جانداروں سے محروم، ایم کیو ایم نے مقدمہ جیت لیاO گوادر، بجلی کے لئے ایران سے معاہدہ O احسن اقبال 3 تحفوں کی قیمت 19 لاکھ روپے جمع کرا دیO انتخابات: کوئی بھی پارٹی سویپ نہیں کرے گی: مفتاح اسماعیلO شعیب شیخ، پانچ سال پرانے کیس میں گرفتار، ریمانڈ O موٹر سائیکلوں، رکشوں کے لئے سستا پٹرولO پنجاب: ایک کروڑ58 لاکھ غریب لوگوں کو 30 کلو آٹا مفت، اسلام آباد’10 لاکھ افراد‘ غریب ہو گئےO آئی ایم ایف نئی شرط، دوسرے ممالک کے قرضوں کے ضمانت نامے طلب O ن لیگ پنجاب کی تمام نشستوں پر امیدوار اتارے گیO ہم نے ٹی ٹی پی کے 40 ہزار افراد آباد کئے، عمران خان O ڈپٹی کمشنروں کو ریٹرننگ افسر کے اختیارات، پی ٹی آئی کو نامنظور۔
٭…توشہ خانہ کے تحائف کا پنڈورا بکس کھل گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے 1947ء سے اب تک توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ سنسنی خیز انکشافات ہو رہے ہیں عمران خان نے تو ایک گھڑی فروخت کی تھی ایسے متعدد دوسرے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ توشہ خانہ سے جاری ہونے والی گھڑیوں کے مالکان کی تعداد گزشتہ کالم میں 14 چھپی ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ تعداد تو درجنوں تک پہنچ چکی ہے۔ اور یہ کہ کروڑوں کی مالیت کی یہ گھڑیاں ہاتھوں پر باندھنے کی بجائے بازار میں فروخت کرنے سے کروڑوں کی آمدنی سے بہت سے خاندان کروڑ پتی ہو چکے ہیں۔ ان انکشافات کے بعد عمران خان پر گھڑی چور کا طعنہ دینے والے افراد خود گھڑی چور نکلے ہیں۔ عمران خان کے خلاف یہ الزام مدھم پڑ گیا ہے۔ تحفوں کی خرید و فروخت کا زیادہ فائدہ سیاسی راجوں مہاراجوں کی اولادوں نے اٹھایا ہے۔ وہاں یہ مثال بھی ملتی ہے کہ ایک سپاہی اور ایک ہیڈ کانسٹیبل نے ایک لاکھ سے زیادہ قیمت کی گھڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت توشہ خانہ کیس میں جسٹس عاصم حفیظ نے 1947ء سے اب تک توشہ خانہ میں تحفوں کی آمد اور اجرا کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ صرف 22 برسوں کے ریکارڈ کی تفصیل 446 صفحات میں بیان کی گئی ہے، 54 برسوں کی تفصیل کا کیا عالم ہو گا؟ ویسے یہ ریکارڈ اب محفوظ بھی کہاں ہو گا؟ تجزیہ نگاروں نے حیرت اور دُکھ کا اظہار کیا ہے کہ عام طور پر مہمانوں کو قلم کے تحفے دیئے جاتے ہیں مگر ہمارے حکمران میزبان ملکوں سے قیمتی گاڑیاں مانگ لیتے ہیں (آصف زرداری کروڑوں کی تین گاڑیاں، نوازشریف ایک مرسیڈیز گاڑی) بہرحال سارے چہروں سے دیانت داری کے نقاب اُتر چکے ہیں۔ ٭…آج کل ایک ٹیلی ویژن کے مالک شعیب شیخ کی گرفتاری کا قصہ بہت چل رہا ہے۔ شعیب پر پانچ سال پہلے جعلی ڈگریوں وغیرہ کا ایک کیس چلا تھا، جو شعیب کے بقول کوئی ثبوت نہ ملنے پر ختم ہو گیا تھا مگر اب یہ کیس دوبارہ اس لئے کھول دیا گیا ہے کہ ملزم کا ٹیلی ویژن عمران خان کا ساتھ دے رہا ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں ہے۔ اس پر بات نہیں ہو سکتی تاہم یہ کہ سندھ ہائی کورٹ نے یہ کیس ختم کر دیا ہے۔ پانچ سال پہلے کے جرم پر ایک کہانی یاد آتی ہے کہ ایک پہاڑی ندی پر اوپر ایک بھیڑیاں اور نیچے ایک بکری کا بچہ پانی پی رہے تھے۔ بھیڑیا نے اس میمنے سے کہا کہ تم میرا پانی گدلا کر رہے ہو! اس نے کہا کہ جناب آپ اوپر ہیں، میں ندی کے نیچے کے حصے میں ہوں۔ پانی تو آپ کی طرف سے آ رہا ہہے میں کیسے گدلا کر سکتا ہوں؟ بھیڑیے نے کہا کہ تم نے پچھلے سال مجھے گالیاں دی تھیں! میمنے نے کہا کہ جناب میں تو اس سال پیدا ہوا ہوں۔ پچھلے سال، گالیاں کیسے دے سکتا تھا؟ بھیڑیئے نے کہا کہ پھر تمہاری ماں نے گالیاں دی ہوں گی! یہ کہہ کر میمنے پر حملہ کر دیا! ٭…عمران خان اور 13 رکنی حکومت اور ایک ماہ 17 دنوں کے باقی نگران وزیراعلیٰ کے درمیان لَپاڈگی چل رہی ہے۔ عمران خان کو اسلام آباد کی تین عدالتوں اور نیب و ایف آئی اے نے مختلف مقدمات کے سلسلے میں بلا رکھا ہے، وہ کہیں نہیں جا رہے۔ دو عدالتوں، توشہ خانہ اور خاتون جج زیبا کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کی سماعت والی عدالتوں نے مسلسل عدم پیشیوں پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عمران کو گرفتار کرنے کے لئے اسلام آباد کی پولیس بھی لاہور پہنچ چکی ہے مگر تحریک انصاف کے کثیر تعداد میں عمران کی رہائش گاہ کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ ایک بار پولیس سے ٹکرائو میں ایک کارکن جاں بحق بھی ہو چکا ہے۔22 کارکن گرفتار ہو کر جیلوں میں جا چکے ہیں۔ اب معاملہ یہ ہے کہ عمران خان کے وکیل اسلام آباد کی عدالتوں میں عمران خان کے زخمی اور چلنے پھرنے سے معذور ہونے کا موقف بیان کر رہے ہیں، دوسری طرف عمران نے اپنے گھر سے داتا دربار تک بڑی (واقعی بہت بڑی) ریلی کی قیادت کی اور اس سے بم پروف گاڑی سے خطاب بھی کیا۔ عمران کے مطابق اس کے خلاف 80 سے زیادہ مقدمے درج ہو چکے ہیں۔ جواب میں تحریک انصاف بھی جوابی مقدمے درج کرا رہی ہے۔ ٭…عمران خان نے اتوار کے روز داتا دربار تک ریلی کا اعلان کیا۔ نگران حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ احتجاج ہوا کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد دفعہ 144 نہیں لگ سکتی۔ اگلے روز دفعہ 144 ختم کر دی گئی مگر عمران کی ریلی کے راستے میں کنٹینر کھڑے کر کے راستہ بند کر دیا گیا۔ ریلی دوسرے راستوں سے لمبا چکر کاٹ کر داتا دربار پہنچ گئی۔ کنٹینر راستہ نہ روک سکے۔ کالم کی تحریر (ایک بجے دوپہر) کے وقت اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنل، شہزاد بخاری بھی لاہور پہنچ گئے۔ انہوں نے لاہور پولیس کے ہمراہ عمران خان کو گرفتار کرنے جانا تھا۔ زمان پارک میں عمران خان کی ذاتی سکیورٹی کے لئے تحریک انصاف کے بہت بڑے ہجوم سے کیسے نمٹا جا سکے گا؟ جب کہ پولیس سے پہلے ہی ایک تصادم میں ایک ورکر جاں بحق ہو چکا ہے۔ باقی تفصیل ٹیلی ویژنوں پر اور اگلے روز کے اخبارات میں دیکھ لیجئے گا۔ خدا تعالیٰ میرے آپ کے عظیم وطن پر رحم فرمائے! ٭…مقدمات کی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اب تک کس کس کے خلاف کس کس نے مقدمات درج کرائے ہیں، ان کی تفصیل یاد نہیں رہتی۔ مریم نواز کے خلاف مقدمہ کے بعد عمران خان کے ترجمان فرخ حبیب کے خلاف لاہور میں مختلف اداروں میں کرپشن کے مقدمے!! ایک ہڑبونگ مچی ہے۔ تحریک انصاف کے متعدد وکلا لاہور اور اسلام آباد میں مقدمات سے نمٹ رہے ہیں۔ ٭…الطاف حسین کے ہاتھوں سے ایم کیو ایم چھوٹی، اب لندن میں گھر بھی چھوٹ گیا۔ لندن میں الطاف حسین رہائش گاہ کے علاوہ پانچ دوسری املاک ایم کیو ایم نے خریدی تھیں (کیوں؟ پاکستان سے باہر جائیدادوں کی کیا ضرورت تھی؟) ان چھ املاک میں الطاف حسین کی رہائش گاہ کے علاوہ باقی املاک سے بھاری کرایہ آ رہا تھا جسے الطاف حسین استعمال کر رہا تھا۔ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر ’امین الحق‘ نے کچھ عرصہ پہلے لندن ہائی کورٹ میں ان املاک پر الطاف حسین کے قبضہ کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔ یہ مقدمہ ایم کیو ایم نے جیت لیا ہے۔ الطاف حسین کو یہ گھر چھوڑنا پڑے گا۔ اس امر کا امکان ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرے گا مگر اس میں کامیابی کا امکان نہیں۔ کیا انجام ہے اس شخص کا جس کی ایک آواز پر پورا کراچی شہر بند ہو جاتا اور ہڑتال ہو جاتی تھی۔ اس نے پاکستان سے کھلی بغاوت کی اور بھارتی وزیراعظم کو امداد کے لئے پکارا، اب اس کا حال! خود اس کے اپنے لوگ اسے گھر سے نکال رہے ہیں!! ٭…سعودی عرب نے حسب روائت 72 ممالک کے لئے رمضان کے موقع پر 19 ہزار ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی کھجوروں کا تحفہ خوش آئند ہے۔ ہر سال ہزاروں مَن کھجوریں اسلام آباد آتی ہیں اور اسلام آباد و کراچی کے بے حد غریب، وزرا، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ افسروں کے گھروں میں، وہاں سے بڑے شہروں کی منڈیوں میں پہنچ جاتی ہیں۔ میں نے خود لاہور کی اکبری منڈی میں ان کھجوروں کے ڈھیر دیکھے ہیں! ویسے مفت آٹے کا بھی یہی حال ہونے والا ہے۔ اسلام آباد میں 10 لاکھ غریبوں کی خبر آ گئی ہے بے چارے کروڑ پتی ’’غریب‘‘ لوگ!!

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا