02:09 pm
زمان پارک اور جامعہ حفصہ‘ فرق کیا ہے؟

زمان پارک اور جامعہ حفصہ‘ فرق کیا ہے؟

02:09 pm

چوہے بلی کا کھیل جاری ہے‘ بد ھ15 مارچ کے اخبارات کی شہ سرخیاں‘ چیخ چیخ کر بتا رہی ہیں ’’عمران گرفتاری کے لئے آپریشن‘ زمان پارک میںگھمسان کارن پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں‘ متعدد زخمی‘ پی ٹی آئی پتھرائو سے ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت37 اہلکار زخمی… ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت ‘ پٹرول بم پھینک کر واٹر کینن کو آگ لگا دی‘ کئی گھنٹے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج ’’رٹ آف دی گورنمنٹ‘‘ ملاحظہ فرمائیے‘ پی ٹی آئی کارکن خوشیاں منا رہے ہیں کہ انہوں نے پولیس اور رینجرز کو شکست دے کر اپنے ’’خان‘‘ کو گرفتاری سے بچالیا۔
زمان پارک میں جاری ڈرامے کا ردعمل ملک بھر کے عوام کو بھگتنا پڑا‘ پی ٹی آئی کے کارکن راولپنڈی سے لے کر کراچی تک سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے مختلف شہروں میں ٹریفک جام کرکے لاکھوں شہریوں کو پریشان اور بے حال کر دیا‘ راولپنڈی کے مری روڈ پر پی ٹی آئی کے چند سو کارکنوں نے شدید پتھرائو کرکے پنڈی پولیس کے ’’شیر جوانوں‘‘ کی جس طرح سے ’’دڑکی‘‘ لگوائی … وہ اس خاکسار نے اپنی آنکھوں سے دیکھی‘ دڑکی لگانے والے پولیس اہلکاروں نے جب ٹریفک میں پھنسی ہوئی عوام کی گاڑیوں کی آڑ لی ‘ تو ’’عمرانی ٹائیگرز‘‘ نے ٹریفک میں پھنسی ہوئی گاڑیوں اور اس میں بیٹھے ہوئے بچوں‘ بوڑھوں‘ مردوں اور عورتوں کا حیاء کرنے کی بجائے پتھر اور اینٹیں پھینکنے میں کسی بخل سے کام نہیں لیا‘ پولیس اہلکار تو بچ گئے ‘ مگر عوام کی متعدد گاڑیاں پی ٹی آئی پتھرائو کا نشانہ ضرور بنیں‘ یہ کہانی صرف راولپنڈی کے مری روڈ کی ہی نہیں بلکہ کراچی تک یہی کچھ ہوتا رہا‘ سوال تو پی ڈی ایم حکومت کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے بنتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنے ڈنڈا بردار مرد و خواتین کارکنوں کو پولیس کے مقابل لاکھڑا کرنا اپنی جگہ‘ عمران کی بزدلی بھی اپنی جگہ ‘ مگر تمہاری حکومت کی رٹ کہاں ہے؟ اگر تم عمران خان کو گرفتار کرنے کا ’’تپڑ‘‘ نہیں رکھتے‘ تو پھر زمان پارک میں ’’چوہے بلی‘‘ کا کھیل تماشا کرکے پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنوں کے ہاتھوں ملک بھر کے عوام کو پریشان کیوں کرواتے ہو؟ کیا اب سیاست دان اپنے کارکنوں کا گروہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے کھڑا کرکے گرفتاریوں سے بچا کریں گے؟ کارکنوں کو پولیس سے لڑوا کر گرفتاریوں سے بچنے والے ’’لیڈری‘‘ کی کس قبیل سے تعلق رکھتے ہیں؟ اس پر پوری ریسرچ ہونی چاہیے‘ لیکن اگر چند سو کارکن مزاحمت کرکے پوری ریاستی رٹ کو ہی ہوا میں اڑا دیں تو پھر عوام کا یہ سوال بالکل جائز ہے کہ ’’رٹ آف دی گورنمنٹ‘‘ بادام اور خالص دیسی گھی کھلانے سے طاقت پکڑ سکتی ہے تو عوام باداموں اور دیسی گھی کے لئے کتنا چندہ جمع کرکے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کی جھولی میں ڈالیں ؟ عوام میں یہ احساس بھی بڑی شدت سے جنم لے رہا ہے کہ ’’رٹ‘‘ آف دی گورنمنٹ سیکولر اور مذہبی معاملات کا بھی خوب ادراک رکھتی ہے‘ یادش بخیر! جولائی2007 ء میں اسلام آباد کے قلب میں واقع لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی پاکباز بیٹیوں کے خلاف رسوائے زمانہ آنجہانی ڈکٹیٹر کے حکم پر ’’رٹ‘‘ آف دی گورنمنٹ کو جس شدت کے ساتھ نافذ کیاگیا وہ سب ریکارڈ اور تاریخ کا حصہ ہے۔ مجھے یاد ہے وہ ذرا ذرا ‘ جامعہ حفصہ کی برقعہ پوش طالبات ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا کر مولانا عبدالعزیز یا عبد الرشید غازی کو ’’وزیراعظم‘‘ بنانے کا نہیں ‘ بلکہ اسلام آباد میں مساجد کے خلاف سی ڈی اے کے ظالمانہ آپریشن کو روکنے کا مطالبہ کرتی تھیں‘ صرف یہی نہیں ‘ بلکہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں قائم فحاشی کے اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی ان کا تھا‘ ’’شریعت یا شہادت‘‘ ان کا نعرہ تھا‘ تب سیکولر پٹاری کے دانش فروشوں اور کالم ’’جگاڑوں‘‘ نے جامعہ حفصہ کی ان باپردہ بیٹیوں کو ’’برقعہ بریگیڈ‘‘ ’’ڈنڈا بردار فورس‘‘ اور نجانے کن کن متشددانہ ناموں سے پکارنا شروع کرکے پرویز مشرف سے رٹ آف دی گورنمنٹ کو قائم کرنے کے جاہلانہ اور متعصبانہ مطالبے شروع کر دیئے۔ چنانچہ پھر3 جولائی سے10 جولائی 2007ء تک لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں رٹ آف دی گورنمنٹ کی بحالی کے نام پر ظلم و ستم کی جو تاریخ لکھی گئی‘ اس کا خمیازہ ’’ایک‘‘ تو دبئی کے ہسپتالوں میں بھگتتے‘ بھگتتے… ایڑیاں رگڑ رگڑ کر تہہ خاک چلا گیا‘ باقی کردار بھی رب کی پکڑ سے بچ نہ پائیں گئے۔ جامعہ حفصہ اور زمان پارک میں اس حد تک ملتا جلتا منظرنامہ تو ہے کہ زمان پارک کے باہر خواتین کارکنوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے تو ہیں‘ مگر وہ برقع پوش نہیں ہیں‘ نہ ہی ان کا نعرہ ’’شریعت یا شہادت ہے‘‘ نہ ہی وہ مساجد کی حفاظت کا ایجنڈا رکھتی ہیں ‘ اور نہ ہی … ان کا مطالبہ یہ ہے کہ لاہور سے فحاشی کے اڈے ختم کیے جائیں‘ ہاں البتہ وہ عمران خان کو وزیراعظم ضرور بنانا چاہتی ہیں‘ وہ پارٹی ترانوں اور گانوں پر جھومتی بھی ہیں‘ مخلوط ڈانس میں شریک بھی ہوتی ہیں‘ ساری ساری رات غیر محرم مردوںکے ساتھ کھڑے ہوکر ’’کپتان‘‘ کی حفاظت بھی کرتی ہیں‘ ان سیکولر‘ لبرل اندازو اطوار کو دیکھ کر ہی شائد ’’رٹ‘‘ آف دی گورنمنٹ اپنے وجود پر پتھر سہہ کر زخمی ہوکر بھی چار‘ آٹھ قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو جاتی ہے ‘ جامعہ حفصہ کی باپردہ طالبات چونکہ قرآن کی قاریات‘ حافظات اور عالمات تھیں اور ان کی پشت پر نہ کوئی زلمے خلیل زاد تھا اور نہ ہی کوئی دوسرا عالمی صیہونی ’’ماما‘ چاچا‘‘ انہیں نہ کسی یورپی سفارت کار کی ہمدردی حاصل تھی اور نہ امریکی سفارت خانے کی پشت پناہی‘ انہوں نے نہ اقوام متحدہ کو خطوط لکھے اور نہ امریکہ لندن سے مدد مانگی‘ وہ پاکستان کی بیٹیاں تھیں‘ اسلام کی شہزادیاں تھیں‘ اس لئے پرویزی حکومت کی ’’رٹ‘‘ کو لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں قیامت ڈھانے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی‘ مولانا عبدالعزیز اور اُم احسان تو آج بھی اپنی ہزاروں طالبات کے ساتھ جامعہ حفصہ کی چہار دیواری میں رٹ آف دی گورنمنٹ کا ذائقہ چکھ رہے ہیں‘ مگر کپتان زمان پارک سے ہزاروں ٹائیگرز کے گروہ کے ساتھ اسلام آباد کی عدالتوں میں کھڑاک کرنے کے بعد واپس زمان پارک کے راحت کدئے میں پہنچ جاتا ہے اور گورنمنٹ کی ’’رٹ‘‘ بے بسی کی ٹھوکر پر ہی رہتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا