12:18 pm
پیوٹن شی جن پنگ ہنگامی مذاکرت کی تیاری

پیوٹن شی جن پنگ ہنگامی مذاکرت کی تیاری

12:18 pm

2023 ء ایسا کیا ہوا کہ چین اور روس کے صدور کے درمیان اپریل کے آخر یا مئی کے شروع میں جن سربراہ مذاکرات کی تیاریاں کی جا رہی تھیں وہ اب ہنگامی طور پر اگلے ہفتے میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صدر شی جن پنگ اس سلسلے میں روس کا انتہائی اہم دورہ کرنے جا رہے ہیں،وہ کون سےایسے عوامل ہیں کہ جن کی وجہ سے اس اہم ترین ملاقات کے وقت کو ہنگامی طورپر40 ، 50 روز پیچھے لانا پڑا ہے ۔ یہ جمعتہ المبارک عالم اسلام کیلئےبہت مبارک ثابت ہواہے کہ جس میں پچھلے چالیس پچاس سال سے جاری شیعہ سنی فرقہ وارانہ پراکسی وارز اوردہشت گردی کے جن کوبوتل می بند کرنے کی راہ نکلی ہے اور چین کی میزبانی میں دونوں بلاکوں کی قیادت کرنے والی ریاستوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور دونوں ممالک 2016 ء سےبند اپنے اپنے سفارتخانے کھولنے پر رضامند بھی ہو گئے ہیں ۔ صلح و آشتی کے اس مشن کو چین کے صدر شی جن پنگ نے ذاتی طور پر کی گئی مصالحتی سفارتکاری کے ذریعے انتہائی رازداری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور آخر وقت تک امریکہ اور مغرب کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دی کہ جس نے تین چوتھائی صدی سے مشرق وسطی کے ممالک کو آپس میں لڑوا کر پورے عالم اسلام کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ روس جانے سے پہلے چین کے صدر نے یہ جو بہت بڑا معرکہ مارا ہے کچھ لوگ اسے روس یوکرین جنگ سے بھی بڑا دھماکہ قرار دے رہے ہیں ، امریکی اور مغربی میڈیا اس بڑی ڈویلپمنٹ پر اتنا برہم ہے کہ اس نے سعودی عرب کے کرائون پرنس محمد بن سلطان کو عرب دنیا کا نیا جمال عبدالناصر قرار دینا شروع کر دیا ہے اور وارننگز دی جا رہی ہیں کہ ان کا حشر بھی مصر کے صدر جمال عبدالناصر والا ہی ہو گا ۔ سعودی عرب اور ایران کےدرمیان صلح صرف دو ممالک کے درمیان صلح نہیں ، بلکہ عالم اسلام کے دو بڑے بلاکوں کے درمیان جاری پراکسی وارز کے نصف صدی تک پھیلے ہوئے طویل اور خونریز سلسلے کے خاتمے کی طرف ایک بڑا قدم ہے ، صدر شی جن پنگ نے اس سلسلے میں پہلے خود سعودی عرب کا دورہ کیا اور پھر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو چین کے دورے پر بلایا ، ابراہیم رئیسی کی بیجنگ آمد کسی ایرانی صدر کا 20 سال بعد چین کا پہلا دورہ تھا اس سے بھی صدر شی جن پنگ کی سفارتی کامیابی کی گہرائی اور گیرائی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ ایک اور بڑا معرکہ جو صدر شی جن پنگ نے اپنے ہنگامی دورہ روس سے قبل مارا ہے وہ یہ ہے کہ وہ تیسری بار اگلے پانچ سال کیلئے چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ یوں وہ ایک نئی حکومتی طاقت حاصل کر کے ماسکو جا رہے ہیں ۔ روس جانے سے پہلے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے حوالے سے بھی ایک اہم فیصلہ کیا اور ہمیں ڈیفالٹ کے خطرے سے بچانے کے لئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کاہنگامی قرضہ منظورکیاجس میں سے 50 کروڑ ڈالر پاکستان کو پچھلے ہفتے موصول ہوگئے اوردوسرے پچاس کروڑ ڈالر اگلے ہفتے اس وقت ملیں گے جب ماسکو میں پیوٹن اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہو رہی ہو گی ۔ پاکستان کا ذکر آیا ہےتو یہ دلچسپ حوالہ بھی یادرہے کہ چین اور روس کےصدور کےپچھلے سربراہ مذاکرات بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کے دوران ہوئے تھے اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی اس موقع پر خصوصی طور پر بیجنگ مدعو کئےگئےتھے جہاں ان کی بھی دونوں رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئی تھیں ،اس دوران صدرشی جن پنگ ہی کی طرف سےدی گئی راہداری ضمانت کےبعد وزیراعظم عمران خان نے ماسکو کا وہ مشہوردورہ کیا کہ جس کے دوران روس یوکرین جنگ چھڑگئی تھی ۔ اس لئے یہ کہنا بےجا نہیں کہ اگلے ہفتےماسکو میں ہونےوالے پیوٹن شی جن پنگ ہنگامی سربراہ مذاکرات میں جب پاکستان کاذکر آئے گاتو صدر شی جن پنگ ہی کی طرف سے دی گئی مبینہ راہداری ضمانت اورسابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت اور سیاست کے ساتھ پیش آنے والے حالات و واقعات پر بھی بات ہو گی ۔ پاکستان اورافغانستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن ایسی ہےکہ چین اور روس دونوں عالمی طاقتیں ایران اور سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو اس وقت تک مستحکم بنیادوں پر استوارنہیں کرسکتیں کہ جب تک کابل اوراسلام آبادمیں انکی دوست حکومتیں برسراقتدار نہ ہوں ۔ پاکستان آج کل امریکی اثرو رسوخ کے کچھ زیادہ ہی زیراثرآیاہوا ہے ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دنوں کےاندر انتخابات کروانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہو یا عمران خان کو ایک حد سے زیادہ دیوارکے ساتھ نہ لگانےدینے کی پالیسی،ان پالیسی فیصلوں کےپس پردہ بھی ان اسٹریٹجک عالمی تبدیلیوں کے اثرات صاف محسوس کیے جا سکتے ہیں کہ جن میں ایران اورسعودی عرب کےدرمیان تاریخی صلح اور اس میں چین کا کلیدی کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے ، امریکی میڈیا چیخ رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اب تک امریکہ اور روس ہی 2 بڑے بیرونی کھلاڑی تھے لیکن چین نے اب فاتحانہ اینٹری ڈال کر تین براعظموں کے اس سنگم کے جیواسٹریٹجک کھیل کاخود کو تیسرا کھلاڑی منوالیا ہے ۔ یہ بھی کہاجارہاہے کہ صدر شی جن پنگ کےدورہ ماسکو کےموقع پروہ روس یوکرین جنگ کےخاتمے کےلئے بھی ثالثی کی ایک کوشش کریں گے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کا یہ ہنگامی دورہ مشرقی یورپ میں جاری جنگ کے خاتمے کاباعث بنتاہے یا مشرقی ایشیا میں تائیوان چین جنگ کی آگ بھڑکا دیتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا