12:20 pm
اسمارٹ موبائل ،سوشل میڈیا ،پڑھتا جاشرماتا جا

اسمارٹ موبائل ،سوشل میڈیا ،پڑھتا جاشرماتا جا

12:20 pm

سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین پرمبنی بدترین گستاخانہ موادکی تشہیری مہم کامعاملہ اس قدرسنگین ہوچکا ہےکہ وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو اقوام متحدہ میں کہناپڑاہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مسلمانوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 10 مارچ 2023 ءکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےہال میں اسلاموفوبیا کےخلاف عالمی دن کی یادگاری تقریب کے اختتامی سیشن سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ اسلاموفوبیا آج کےدورکااہم مسئلہ ہےاوردنیامیں منظم طریقےسے اسلام کےخلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے‘خطے میں جمہوریت پسند ملک مذہبی انتہا پسندی کا گڑھ بنتاجارہا ہے۔حجاب پرپابندی اورتوہین مذہب سنگین مسئلہ ہے‘اسلاموفوبیا سےنمٹنے کےلئےسب کومل کرکردارادا کرنا ہو گا۔اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سےنمٹنے کےلئےایکشن پلان بنائے۔
اسلام امن اور رواداری کا دین ہے۔مذہب اسلام امن اوربرداشت کادرس دیتا ہے۔نائن الیون کے بعددنیا میں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہوا۔دنیا میں فاشسٹ پالیسیوں سےمسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔ دہشت گردی کا کسی مذہب سےکوئی تعلق نہیں‘ دہشت گردی کو اسلام کےساتھ جوڑاجاتارہاہے‘ انہوں نے اپنے خطاب میں دنیا کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا کا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے‘اس سے نمٹنے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے‘نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ جیسے افسوسناک واقعات سے ظاہر ہوتا ہےکہ اسلاموفوبیا دنیامیں پھیل رہاہے‘دین سے وابستگی ہرمسلمان کاانتہائی گہراذاتی معاملہ ہے‘ اسلاموفوبیا کے بعض واقعات میں مسلم کش فسادات کو سرکاری اور کئی کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے… انہوں نے اپنے خطاب میں سوشل میڈیا پر اسلام مخالف مہم کے بڑھتے واقعات کا بھی خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا مسلمانوں کے خلاف استعمال ہو رہا ہے‘دیکھا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم چلانے والوں کی وابستگی مسلمانوں سے نفرت کرنے والوں سے ہے…یہ موقف اب صرف پاکستان ہی کانہیں ہےکہ سوشل میڈیا مسلمانوں کےخلاف استعمال ہورہا ہےبلکہ چندہفتوں قبل اقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری بھی یہ قراردے چکے ہیں کہ سوشل میڈیا مسلم دشمنی پھیلا رہا ہے۔29 جنوری 2023 ء کوقومی اخبارات نےاقوام متحدہ کےجنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس کےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےخلاف اس بیان کونمایاں طور پرشائع کیا تھاکہ سوشل میڈیا انتہاپسندی اورمسلم دشمنی پھیلا رہا ہے…حکومتیں اسے روکیں‘ بلاشبہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔اسے بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا۔اسمارٹ موبائل فون بالخصوص سوشل میڈیا معاشرے کو تباہی اور بربادی کی طرف لے کر جارہا ہے… اسمارٹ موبائل فون اورسوشل میڈیا کی وجہ سے گمراہ اور ٹریپ ہو کرسینکڑوں لڑکیاں ہرسال گھروں سے بھاگتی ہیں‘کیا یہ کم نقصان تھا؟؟ کہ اب اس نے ہماری نوجوان نسل کو اسلام کا باغی اورمقدس ترین ہستیوں کاگستاخ بنانابھی شروع کردیاہے؟سوشل میڈیا کےسب سےزیادہ نقصانات پاکستان میں سامنے آرہے ہیں‘تقریباً پونے دوسالوں میں ابتک ایف آئی اے نےملک بھرسےدوسو کےقریب ایسے ملعونوں کوگرفتار کیاہے،جو سوشل میڈیاپرذات باری تعالی،رسالت مآب ﷺ، صحابہ کرام و اہل بیت رضی اللہ عنہم،قرآن کریم اور شعائر اسلام کی بدترین توہین پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تھے… قیام پاکستان سے لےکر گزشتہ پونے دو سال قبل تک مقدس ہستیوں کی توہین کرنے پرگرفتار ہونےوالے ملعونوں کی مجموعی تعدادکا مقابلہ اگرگزشتہ پونےدوسالوں کےدوران گرفتار ہونےوالے ملعونوں کی تعدادسےکیاجائےتو وہ آٹےمیں نمک کے برابر ہے۔ صرف اتناہی نہیں بلکہ27ستمبر2022 کولاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادکی تشہیری مہم کےخلاف زیرسماعت پٹیشن کی سماعت کےموقع پرایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کے ذمہ دار افسر یہ بیان دے چکے ہیں کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے… مذکورہ سماعت کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کےڈپٹی ڈائریکٹرمحمد ریاض سے استفسارکیاتھا کہ آپ کےتجزیہ کےمطابق اس وقت پاکستان میں کتنےلوگ سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر کررہے ہیں‘ ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے نے جواب دیاکہ ہمارے تجزیہ کےمطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کی تعداد لاکھوں میں ہے‘جس پرفاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پھر استفسار کیا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں اگرملزمان گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ہیں تو اس کا کون ذمہ دار ہے؟ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے جواب دیا کہ بلاشبہ ریاست اس کی ذمہ دار ہے‘ جس پر عدالت عالیہ نے کہا تھا کہ ریاست نہیں،ایف آئی اے کا سائبرکرائم ونگ اسکا ذمہ دار ہے‘ایف آئی اے کےسائبر کرائم ونگ کی جانب سےاپنی ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر آج نوبت یہاں تک پہنچی ہے‘ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کاسدباب کرنے کے لئےاقدامات کریں‘ فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیزنےاس موقع پرصرف ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ کوسوشل میڈیاپر جاری گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کا ذمہ داراس لئےقرار دیا تھاکہ اس وقت فاضل عدالت عالیہ کےسامنے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں ملوث مجرمان کو ایف آئی اے کی جانب سےبروقت گرفتارنہ کرنےکا معاملہ زیرغورتھا،بعدازاں مذکورہ پٹیشن کی ہی کئی سماعتوں کے موقع پرفاضل عدالت عالیہ نےپی ٹی اےکو بھی سوشل میڈیاپرجاری بدترین گستاخانہ موادکی تشہیری مہم کاذمہ دارقراردیاتھااس لئے کہ پی ٹی اے نے ریگولیٹری اتھارٹی ہے‘اسکےباوجود بھی اس نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنےکےلئے آجتک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئےتوکیوں؟ اس خاکسار کی نظر میں پی ٹی اےہی سوشل میڈیاپرجاری بدترین گستاخانہ موادکی تشہیری مہم کابنیادی ذمہ دارہےکہ جس نے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے متعدد بار احکامات صادر کئے جانے کے باوجود بھی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لئے اقدامات کرنے سے دانستہ طور پر گریز کیا۔

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا