12:32 pm
تحریک انصاف حکومت نے مذاکرات پر آمادہ

تحریک انصاف حکومت نے مذاکرات پر آمادہ

12:32 pm

٭…پنجاب اسمبلی کے لئے 10 ہزار امیدواروں کے کاغذات جمع، مریم نواز لاہور کے 3 اور گوجرانوالہ کے ایک حلقہ سے الیکشن لڑیں گیO سابق حکومت کے9 وزراء اور اسمبلی کے ارکان انٹی کرپشن کے دفتر میں طلبO عمران خان: گرفتاری کے وارنٹ معطل کرنے کی ایک جماعت کی طرف سے درخواست مسترد، دوسری عدالت نے 20 مارچ کی ڈور سے 5 سالہ بچہ ہلاک O یاسمین راشد کو پولیس نے روک لیاO ٹماٹر اور سبزیاں مزید مہنگیO آئی جی پولیس پنجاب کا بیان ’’زمان پارک جانے والی پولیس کے پاس اسلحہ نہیں تھا، اس پر پتھرائو برسائے گئے، 56 پولیس اہلکار، 8 شہری زخمی O ’’عمران خان نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا‘‘ وزیراعظم شہباز شریفO بجلی 3.23 روپے یونٹ مہنگی، 335 ارب کا نیا بوجھO بھارت: امیر ترین شخص امبانی کا خانساماں دو لاکھ روپے ماہوار تنخواہO گوادر: ایران سے بجلی کی آمد شروع ہو گئیO’’میں پولیس کا مقابلہ کرنے والے کارکنوں کو سلام کرتا ہوں‘‘ عمران خانO تحریک انصاف کے خلاف زمان پارک میں پولیس پر حملے کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ O عمران خان آج اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوں گےO پٹرول کی مہنگائی، 50 فیصد انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بندO سپریم کورٹ: صدر عارف علوی کے خلاف نااہلی کی درخواست مستردO تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کی شہباز شریف سے مذاکرات کی پیش کش۔
٭…پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔ اس روز پنجاب کے 40 اضلاع کے لئے تقریباً 300 (باقی مخصوص نشستیں) نشستوں کے لئے 10 ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ نصف سے زیادہ امیدواروں نے آزادانہ حیثیت میں کاغذات جمع کرائے اور کسی پارٹی سے وابستگی ظاہر نہیں کی پہلی بار مریم نواز نے لاہور کے تین حلقوں 153,148اور 173 اور گوجرانوالہ سے حلقہ 33 سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اور ضمانت پر رہا ہیں۔ ان کی انتخابی اہلیت پر اعتراض ہو سکتا ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ 2018ء میں شاہ محمود قریشی صوبائی الیکشن ہار گئے تھے۔ وہ الیکشن جیت کر وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے تھے مگر الیکشن میں ہار گئے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اپنی پارٹی تحریک انصاف نے ہی ان کے مخالف فریق کو ووٹ ڈال کر انہیں ہرایا تھا۔ اسمبلی میں جانے کے شوق کا اندازہ کہ ضلع لاہور میں 30 حلقوں کے 1175، امیدوار سامنے آئے ہیں۔ تا دم تحریر پختونخوا میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کا اجلاس شروع ہو چکا تھا۔ گورنر نے 28 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ تاہم متعدد وجوہ کی بنا پر الیکشن کم از کم چھ ماہ تک ملتوی ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٭…آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے زمان پارک میں پولیس اور تحریک انصاف کے تصادم کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ زمان پارک جانے والی پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، ڈی آئی جی اور دوسرے اعلیٰ افسر بھی اسلحہ کے بغیر گئے تھے۔ پولیس پرامن طور پر عدالتی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانا چاہتی تھی مگر اس پر نہ صرف پتھرائو کیا گیا بلکہ پولیس کی گاڑی پر پٹرول بم پھینک کر اسے آگ لگا دی گئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے غلیلوں سے نشانے تاک تاک کر پولیس پر پتھر پھینکے اس سے پولیس کے ڈی آئی جی اور خاتون ایس پی سمیت 56 اہلکار سخت زخمی ہو گئے اور پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس کے سرکاری فرائض میں کھلی رکاوٹ ڈالی گئی، یہ سنگین مسئلہ ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس ہر حالت میں اپنے فرائض ادا کرے گی۔ دریں اثنا لاہور کے تھانہ ریس کورس روڈ میں تحریک انصااف کے چیئرمین عمران خان سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اس میں دہشت گردی، کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے پولیس پر پتھرائو، پٹرول بم کا استعمال اور 56 پولیس والوں اور آٹھ شہریوں کو زخمی کرنے کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں دہشت گردی اور خونریزی کی دفعات ناقابل ضمانت جرم ہیں۔ ٭…حکومت بھی اندھا دھند کارروائیوں میں بری طرح اُلجھ گئی ہے اور سارے کام چھوڑ کر صرف تحریک انصاف کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہو گئی ہے۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ اعظم سواتی نے لاہور میں حکومت اور عدلیہ کے خلاف تقریر کے بارے میں ایک بیان دیا اس پر پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ بلوچستان، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں مقدمے درج کرا دیئے گئے۔ ہائی کورٹوں نے اسلام آباد کے سوا دوسرے شہروں میں مقدموں کو اس بنا پر منسوخ کر دیا کہ ایک جرم پر دو جگہ مقدمے نہیں چلائے جا سکتے مگر پولیس نے ہائی کورٹوں کے ان احکام کو ہوا میں اُڑا دیا اور اب عمران خان کے ایک بیان پر کوئٹہ میں مقدمہ درج کرا کے بلوچستان پولیس ایک دستہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے لاہور بھیج دیا گیا…دوسرا انوکھا عمل یہ کہ کسی عدالت کی کسی کارروائی کے خلاف اوپر کی عدالتوں میں اپیلیں کی جاتی ہیں مگر تحریک انصاف نے پہلی بار انوکھا کام کیا ہے کہ اسلام آباد کی عدالتوں سے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد انہی عدالتوں سے ان کے وارنٹ معطل کرنے کے مطالبات داخل کر دیئے ہیں۔ ایک فاضل عدالت نے یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان کو چار بار عدالت میں پیش نہ ہونے کی اس بنا پر اجازت دی گئی کہ وہ بیمار ہیں مگر جس روز عدالت میں پیشی تھی اس روز لاہور میں کئی گھنٹے کی ریلی کی قیادت کی۔ یہ رویہ قانون اور انصاف کے منافی ہے۔ ٭…تحریک انصاف کے خلاف نئی نئی کارروائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ پنجاب کے 9 سابق وزرا اور ارکان اسمبلی کے خلاف سڑکوں کی تعمیر میں 30 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں تحقیقات کے لئے، اینٹی کرپشن فورس کے دفتر میں الگ الگ تاریخوں پر طلب کر لیا۔ ان افراد میں سابق وزراء چودھری ظہیر الدین، علی افضل چیمہ، عادل پرویز گجر، خیال کاسترو اور دوسرے افراد شامل ہیں۔ ان میں سے حافظ ممتاز کو چوتھی بار بلایا گیا ہے۔ عمران خان کے خلاف مختلف جرائم کے تحت لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور سندھ میں 80 سے زیادہ مقدمات درج کرائے گئے، اس تعداد میں اضافہ کے بھی امکانات ہیں۔ ملک کی تاریخ میں کبھی کسی ایک شخص کے خلاف اتنے مقدمات درج نہیں کئے گئے۔ رانا ثناء اللہ نے کھیل تماشے کے طور پر یہ ریکارڈ بھی قائم کر دکھایا ہے۔ ٭…ملک بھر میں فساد پھیلانے میں خود تحریک انصاف کا زیادہ حصہ رہا ہے۔ قومی اسمبلی سے استعفے دے کر پھر ضمنی انتخابات، استعفے منظور نہ کئے جانے پر ہنگامہ، منظور ہونے پر ہنگامہ! یہ تو سیاسی معاملات تھے مگر انتہا یہ کہ گرفتاری کے لئے وارنٹ لانے والی پولیس پر پتھرائو اور پٹرول بم پھینکنے کی کارروائی!! خود تحریک انصاف کی پنجاب کی صدر یاسمین راشد چیخ پڑی ہے کہ تحریک انصاف کی یہ ہلر بازی انتخابات کو ملتوی کرنے کا جواز پیدا کر رہی ہے۔ استغفار! ٭…کراچی: ایم کیو ایم کے تین رہنمائوں مقبول احمد صدیقی، مصطفی کمال اور فاروق ستار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی اور سندھ حکومت کے خلاف پھر تیز بیانات دیئے ہیں اور یہ کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے سندھ کی حالت بہتر بنانے کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔ ٭…کرکٹ کا فائنل مقابلہ کل اتوار کے روز ہو گا۔ ملک کی بیشتر آبادی یہ مقابلے دیکھنے میں مصروف ہو گی ویسے محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز تیز بارش اور تیز ہوائوں کی پیش گوئی بھی کی ہے اس صورت حال میں تحریک انصاف نے لاہور اور ایم کیو ایم نے کراچی میں اتوار کو جلسے پیر پر ملتوی کر دیئے ہیں۔ ٭…’’میں پولیس کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے اپنے کارکنوں کو سلام کرتا ہوں‘‘ عمران خان ٭…آئی ایم ایف سے مایوس ہو کر حکومتی نمائندے چین اور عرب امارات سے جلد قرضہ حاصل کرنے کے لئے بیجنگ اور ابوظہبی پہنچ گئے۔ ٭…’’میں کسی سے بھی مذاکرات کے لئے تیار ہوں‘‘ عمران…شہباز شریف سے بھی مذاکرات ہو سکتے ہیں‘‘: اسد عمر۔

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا