12:49 pm
سیاسی قائد کے اوصاف اور نئی آمریت کاخواب

سیاسی قائد کے اوصاف اور نئی آمریت کاخواب

12:49 pm

گزشتہ کالم آج کے موضوع سے کسی حد تک ہم آہنگ تھا مگر کچھ خاص حوالے سے یوں جانئے کہ یہ اسی کا تتمہ ہے کہ کچھ باتیں جو دماغ میں اٹکی رہ گئی تھیں یا ابھی کرنا باقی تھیں مگر کالم کا دامن تنگ ہوگیا۔ سیاسی مصادر اور مراجع میں کسی سیاسی جماعت کے قائدمیں جن صفات کا ہونا لازمی ہے آج کا قائد ان صفات سے محروم ہی نہیں انحراف پر تلا ہوا ہے۔مثلاً اس کے اندر عزم کی پختگی اور ذاتی دلیری سر مو رہی ہی نہیں ، وہ نہ خود قانون کی پاسداری پر آمادہ ہے نہ اپنی جماعت کے دیگر صف اول کے رہنمائوں اور عام سیاسی کارکنوں کو ریاست کے ساتھ وفاداری کا عہد نبھانے پر راغب کرتا ہے ،وہ اپنے اوپر اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دینے سے گریزاں ہے،یونہی اس کی جماعت کے ہر سطح کے اراکین کسی جوابدہی کا خود کو مسئول نہیں سمجھتے ہیں ۔
قائد کی عمومی صفت یہ ہونی چاہئے کہ کسی بھی قربانی کے لئے سب سے پہلے خود کوپیش کرے پھر اس کی قربانی کو حق گرداننے والے اپنے قائد کے ساتھ کسی بھی قسم کے ناروا سلوک کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔وہ اگر محسوس کریں ان کی نظریاتی اساس کو کوئی خطرہ لاحق ہے ،وہ باور کریں کہ قائد کے مقصد کی رفعت کو کسی نا گہاں نقصان کا سامنا ہے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں ۔ہرطرح کے ایثار و قربانی کو حرز جاں بنا لیں ،لیکن آج کی صورت حال کے خلاف ریاست کی بنیادیں کمزور کرنے اور پر ظلم و تشدد کی کہانیاں گھڑ گھڑ کر ایک جہان کو اپنا ہمنوا بنالے۔ سروں کی فصل کٹوانے کے عمل سے اپناجگر ٹھنڈا کرکے وہ خودکچھ وقت کے لئے زمین دوز ہوجائے یا جلاوطن کا روپ دھارے ریاست کے لوٹے ہوئے مال و زر ملک سے فرار ہوجائے اور باقی ماندہ کارکن جان قربان کرنے والوں کے مرثیے پڑھتے ہوئے ،نوحے الاپتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں اور قائد اس وقت تک ریاستی مشینری کو خود پردسترس یا رسائی نہ دیں جب ریاست کے محافظ امن وامان کی فضا کومکدر نہ بنادیں ۔ دوسری طرف ریاست پر حکمرانی کرنے والے وہ مکروہ و بے چہرہ اور طاقت کے نشے میں غرق وزیر مشیر ہوتے ہیں جن کا اولین مقصد اپنے مفادات کی نگرانی کرنا ہوتا ہے یا یہ کہ وہ اپنے اثاثہ جات جو دراصل ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کی لوٹ مار میں مگن ہوجاتے ہیں اور تاریخ یہ بتاتی ہے کہ پھر عسکری قیادت ملک کی باگ ڈور سنبھالنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔جسے سیاستدان آمریت کانام دیتے ہیں مگر جو سیاستدان اسی وقت کی ٹوہ میں ہوتے ہیں وہ آمروں کے آلہ کار بن جاتے ہیں اور دونوں طرف ریاست کی بربادی کے نوشتے لکھے جاتے ہیں۔ آج بھی مسلم لیگ( ن) بلکہ پوری پی ڈی ایم ہو یا تحریک انصاف سب کا ہدف ایک ہی ہے اور اپنے ہدف کے حصول کے لئے سب اپنے اپنے تئیں تگ و دو میں ہیں مگر مقتدرہ چپ کی بکل مارے حالات کے مخدوش سے مخدوش تر ہوجانے کی منتظر ہے ،حکومت اور حزب مخالف کسی انتہا پر پہنچیں تو پھر ’’میرے عظیم ہم وطنو!‘‘ کانعرہ مستانہ چاروں سمت گونجے اور ایسا گونجے کہ عوام بھی نفرت کے زہر کی طرح ابل پڑیں اور پنجاب کے دارالحکومت کے ہر چوک پرآویزاں چوہدری شجاعت حسین کے بینر مقتدرہ کے ہر اقدام ضامن بن جائیں ، پھر نئے پاکستان کاآرزو مند معافی نامے درج کرواکے وعدہ معاف گواہ بن جائے مگر اس کو کیا معلوم کہ وہ قائدجو مشرف دور میں معافی نامہ درج کرا کے سو صندوق لئے عازم حجاز ہوا تھا اب وہ پائونڈز اور ڈالروں کے صندوق لئے سرخرو ہو نے پر آمادہ و تیار رہے مگر اب کی بار پرویز الٰہی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور چوہدری شجاعت حسین قبولیت کے شرف سے ضرور سرفراز ہوں گے۔ انہوں نے ایسے ہی تو خاندان کے شیرازے کی قربانی نہیں دی ۔ تب قائد تحریک انصاف کے لئے عدالتوں میں مارے مارے پھریں گے ،جب تک عدلیہ کو عاصم حفیظ جیسے دوچار با اصول جج نہیں مل جاتے۔ پھرقائدانہ اوصاف کا حامل کوئی سیاستدان ضرور ظہور پذیر ہوگا ،پھر پاکستان کی رگ جاں میں نیا اورگرم لہو دوڑے گا ،کپتان کی دلیری اور ساری کی ساری سیاسی دانش چت ہوئی انہیں شائد ہی یاد ہو کہ ریاست مدینہ کے قائد نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے وہ ساری صعوبتیں اپنی جان پر سہی تھیں جو داعی انقلاب کا اصل وصف ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز