12:49 pm
حقوق نسواں اوراسلام

حقوق نسواں اوراسلام

12:49 pm

اس دورِمیں عورت مردکے غیرنکاحی تعلق کومعیوب سمجھنے کاخیال بھی دلوں سے نکلتا چلا گیاہے یہاں تک کہ بڑے بڑے معلمین اخلاق بھی زناکوایک معمولی چیزسمجھنے لگے ہیں۔ اس کوسمجھنے کیلئے برطانیہ کی مثال دیکھ لیں کہ انگلینڈ اور ویلز میں 2020تک 3.5ملین ایک ساتھ رہنے والے جوڑے تھے،جو1996میں1.5ملین کے مقابلے میں137فیصد زیادہ تھے۔سکاٹ لینڈ میں2012 میں یہ تناسب51.3فیصد تھا اور آخری سروے کے مطابق یہ تناسب کافی بڑھ گیاہے،باقی یورپین ممالک کی حالت اس سے بھی بدترہے جبکہ امریکا میں یہ تعداد 56.9 تک پہنچ چکی ہے۔
حواکی بیٹی کوہرجگہ آزادی وبرابری کے دھوکے میں ظلم واستحصال کاتحفہ ملاہے مگراس کے باوجود اسے اس راہ پرچلانے کا عمل جاری ہے، آزادی وبرابری کے سفرپرحواکی بیٹی کوگامزن کرنے والوں کومغرب کے ٹوٹے پھوٹے معاشرے سے ضرورعبرت پکڑنی چاہئے،وہ معاشرہ جس میں خواتین کی آزادی کی پرزورحمایتی خواتین،اپنے خیالات پرنظرثانی کرنے پرمجبورہوگئیں۔بی ٹی فریڈن جومغرب میں خواتین کی آزادی کی پرجوش علم بردارتھیں اپنی کتا ب میں لکھتی ہیں: ’’کیا اولادسے نجا ت حاصل کرکے یا خاندان کے ادارے سے باہر نکل کرعورت حقیقی معنوں میں امن وسکون حاصل کرسکتی ہے؟‘‘آزادی نسواں ومساواتِ مردوزن کا نعرہ لگا نے والی ایک اورخاتون جرمن گریئرکہتی ہیں:’’ہمارے سب اندازے غلط ثابت ہوئے،ہمیں ملازمت سے زیادہ گھرکی ضرورت ہے۔‘‘ کائنات میں اللہ رب العالمین نے زندگی کا نظام چلانے کیلئے مردکے ساتھ عورت کوبھی پیدا کیا،ان کادائرہ کارمتعین کیااورپھراس نظام زندگی کوچلانے کیلئے مرداورعورت کے حقوق وفرائض متعین کئے جس میں ہرایک صنف اپناحصہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری صنف کے فرائض بھی اداکرنے کاپابندہے تاکہ کسی ایک میں بھی احساس محرومی اور ردِعمل پیدانہ ہو۔انسان اور انسانی تہذیب جہاں اپنی فطری کمزوری کے سبب افراط وتفریط کاشکارہوتی ہے وہاں سے معاشرے میں بگاڑپیداہوناشروع ہوگیا۔قدیم جاہلیت نے سارازورمردکی برتری ثابت کرنے پر لگا دیا اورجدیدجاہلیت نے ردِعمل کا شکار ہوکر عورت کو برابری کی دوڑمیں شریک کرناچاہا لیکن وہ اپنی حیثیت سے ایسی آگے نکلی کہ اب اسے بالمقابل کھڑامردسست لگ رہاہے ۔ ان ادوار کے درمیان دورِاسلام کو اگر ہم دیکھتے ہیں تووہاں سورہ التکویر کی آیت ہمارے سامنے آجاتی ہے ۔’’ اورجب اس لڑکی سے جوزندہ دفنادی گئی ہوپوچھاجائے گاکہ وہ کس گناہ کے جرم میں ہلاک کی گئی‘‘۔ سورہ التکویرکی اس آیت کی صداسے جومقدمہ اللہ کی عدالت میں درج ہوتا ہے اس کے جواب میں اسلام میں کائنات پرعورت کی عظمت اوراس کا مقام ہرمردکاجزولاینفک بناکر دونوں کے درمیان حقوق وفرائض کاجومتوازن نظام تشکیل دیاوہ قابل عمل بنایاگیاجو آج بھی بھٹکی ہوئی انسانیت کیلئے رہنمااصول ہیں کیونکہ اسلام ایک مضبوط پائیدارمعاشرہ کی بقاچاہتاہے۔اس کے لیے خاندان کا استحکام،معاشرہ کااستحکام اورخاندان کی بربادی معاشرہ کی بربادی ہے۔ عورت کے ساتھ اسلام اوراسلامی جمہوری نظام کاسلوک مودبانہ اورمحترمانہ ہے، خیر اندیشانہ، دانشمندانہ اورتوقیرآمیزہے۔یہ مردو زن دونوں کے حق میں ہے۔اسلام مردوزن دونوں کے سلسلے میں اسی طرح تمام مخلوقات کے تعلق سے حقیقت پسندانہ اورحقیقی و بنیادی ضرورتوں اورمزاج وفطرت سے ہم آہنگ اندازاختیارکرتاہے یعنی کسی سے بھی قوت وتوانائی سے زیادہ اوراس کوعطا کردہ وسائل سے بڑھ کرکوئی توقع نہیں رکھتا۔ عورت کے سلسلے میں اسلامی نقطہ نگاہ کوسمجھنے کیلئے اس کاتین زاویوں سے جائزہ لیا جاسکتاہے۔ اول:ایک انسان ہونے کی حیثیت سے روحانی ومعنوی کمالات کی راہ میں اس کا کردار، اس زاویے سے مرداورعورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ تاریخ میں جس طرح بہت سے باعظمت مرد گزرے ہیں،بہت سی عظیم اورنمایاں کردارکی حامل خواتین بھی گزری ہیں۔ دوم:سماجی،سیاسی،علمی اورمعاشی سرگرمیاں، اسلامی نقطہ نگاہ سے عورتوں کیلئے علمی،اقتصادی اورسیاسی فعالیت اورسرگرمیوں کادروازہ پوری طرح کھلاہواہے۔اگرکوئی اسلامی نقطہ نگاہ کا حوالہ دے کرعورت کوعلمی سرگرمیوں سے محروم کرنے کی کوشش کررہاہے،اقتصادی فعالیت سے دوررکھنے کے درپے ہے یاسیاسی وسماجی امور سے لا تعلق رکھنے پرمصرہے تووہ در حقیقت اللہ کے حکم کے خلاف عمل کررہا ہے۔ عورتیں،جہاں تک ان کی ضروریات واحتیاج کاتقاضاہواورجسمانی توانائی جس حدتک اجازت دے، سرگرمیاں انجام دے سکتی ہیں ۔ جتنا ممکن ہووہ سیاسی ومعاشی وسماجی امورانجام دیں، شریعت اسلامی میں اس کی ہرگزمناہی نہیں ہے البتہ چونکہ جسمانی ساخت کے لحاظ سے عورت مردسے نازک ہوتی ہے لہذ ا اس کے اپنے کچھ تقاضے ہوتے ہیں۔عورت پرطاقت فرساکام مسلط کر دینا اس کے ساتھ زیادتی ہے،اسلام اس کا مشورہ ہرگزنہیں دیتا۔البتہ اس نے(عورت کو) روکابھی نہیں ہے ۔سیدناحضرت علی کرم اللہ وجہہ سے منقول ہے: عورت پھول کی مانند ہے قہرمان نہیں۔ آپ مردوں کومخاطب کرکے فرماتے ہیں: عورتیں تمہارے گھروں میں گل لطیف کی مانند ہیں ان کے ساتھ بڑی ظرافت اورتوجہ سے پیش آئو۔ عورت آپ کی خادمہ اورپیش کار نہیں ہے کہ آپ سخت اورطاقت فرساکام اس کے سرمڑھ دیں۔ یہ بہت اہم بات ہے۔ بیٹیاں قوم کی عزت ہوتی ہیں اورجو قوم اپنی بیٹی کوعزت نہیں دے سکتی،وہ ترقی نہیں کرسکتی ۔مغربی معاشرے میں عورت کاکوئی مقا م نہیں،18ملین بچے امریکامیں اپنی شناخت سے محروم ہیں،12.5 ملین خواتین ڈپریشن کاشکارہیں، خواتین کواغواکرنا،انہیں قیدکرنا، اس کواپنے بچوں سے ملنے سے محروم کرناامریکا کا دہرا معیار ہے۔ مغربی تہذیب کی دلداد ہ آنٹیاں ڈالرز اور مراعات کے عوض مغرب کی آلہ کاربن رہی ہیں، اورمسلم معاشرے کے خلاف علم بغاوت بلند کر رہی ہیں،ان کی ساز ش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اوراسلامی خاندانی نظام کاتحفظ ہی مسلمان خاتون کی آبروکی ضمانت ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز