11:44 am
سفید پوش طبقے کی ضرورتوں کاخیال کریں

سفید پوش طبقے کی ضرورتوں کاخیال کریں

11:44 am

مہنگائی گزشتہ دور حکومت میں بھی تھی بلکہ2018 ء کے انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آغاز سے ہی
مہنگائی گزشتہ دور حکومت میں بھی تھی بلکہ2018 ء کے انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آغاز سے ہی عوام پر مہنگائی کے بم گرانا شروع کر دیئے تھے۔ عوام بھی بیزاری کا اظہار کرنے لگی تھی کیونکہ آمدنی کے تناسب سے اس وقت بھی گرانی بہت بڑا بوجھ محسوس کی جارہی تھی۔ لوگوں کی اس  حکومت سے وابستہ امیدیں یاس و ناامیدی میں تبدیل ہونے  لگی تھیں۔ گو کہ پی ٹی آئی حکومت معاشی حالات درست کرنے کی پوری کوشش کررہی تھی مگر عوام فوری ریلیف چاہتی تھی اسی دوران سیاسی حالات تبدیل ہوگئے۔ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیا گیا اور پی ٹی آئی کی جگہ مخلو ط حکومت نے لے لی۔ موجودہ حکومت کو گیارہ ماہ مکمل ہوچکے ہیں لیکن حالات بد سے بدترین ہوچکے ہیں اب تو عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔ بالخصوص سفید پو ش طبقے کے لئے جسم و روح کا رشتہ برقرار مشکل ہوگیا ہے۔ آمدنی میں دھیلے کا اضافہ  نہیں ہوا مگر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کا تناسب تقریباً45 فیصد ہوچکاہے۔ گویا آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہر تنخواہ دار (چاہے سرکاری ہو یا غیر سرکاری) کی آمدنی قریباً آدھی ہوچکی ہے۔ ایک سال قبل جو خاندان ایک لاکھ روپے میں اپنے گھر کا ماہانہ خرچ کرتا تھا اب وہی خاندان50 ہزار روپے میں گزارہ کرنے پر مجبور ہے۔ پہلے مہنگائی اس طرح ہوتی تھی کہ کھانے پینے یا اشیاء  میں سے کسی ایک چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا تھا مگر اب کی بار عوام کو تاریخ کی بدترین مہنگائی اوربدانتظامی کا سامنا ہے۔ کسی بھی ادارے کا کوئی کنٹرول نہیں یا وہ خود جان بوجھ کر غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ لگ بھگ90 کے قریب وزیر‘ مشیر ہیں مگر کسی ایک کو بھی یہ توفیق نہیں ملتی کہ وہ عوام کے دکھوں اور پریشانیوں کا احساس کرتے ہوئے ان فیکٹریوں اور ملز مالکان سے پوچھ لیں کہ اس قدر مہنگائی کیوں کی ہے جس کا جو دل کرتا ہے وہ کررہا ہے۔
اب ان حالات میں جبکہ حکومت عوام کی طرف متوجہ نہیں‘ معاشرے کے مخیر اور درد دل رکھنے والے حضرات کو بھی آگے آنا پڑے گا۔ معاشرے کے دو طبقے ایسے ہیں کہ جو اس مہنگائی سے متاثر ہیں۔ ایک بالائی طبقہ اور دوسرا نچلا طبقہ‘ کیونکہ نچلا طبقہ بھی مانگ تانگ کر گزارہ کرلیتے ہیں۔ درمیان کے دو طبقے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں۔ متوسط طبقہ اور کم متوسط طبقہ‘ جسے آپ مڈل کلا س اور لوئر کلاس کہہ سکتے ہیں۔ مڈل کلاس میں سے اکثریت مہنگائی اور کم محدود آمدنی کے اعتبار سے آہستہ آہستہ لوئر مڈل کلا س میں شامل ہو رہی ہے۔ آمدنی محدود ہے اور اخراجات زیادہ ہیں۔ گھر کاکرایہ‘ بجلی و گیس کے بل‘ بچوں کی فیسیں اور کھانے پینے کے اخراجات‘ جائیں تو کہاں جائیں۔ مکان کے مالکان نے بھی بہت زیادہ کرایے بڑھا دیئے ہیں ان سے کہا جائے کہ کرایہ کیوں بڑھایا ہے تو کہتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے ہمارا کچن نہیں چلتا ہم بھی مجبور ہیں۔
اگر حکومتیں عوام سے اس قدر دوری اختیار کرلیں اور لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں تو لوگوں کا جینا محال ہوجائے لیکن الحمد للہ‘ ایک طرف حکومت نے مہنگائی کی صورت میں عوام پر ظلم ڈھا رکھا ہے تو دوسری طرف اہل دل‘ خدا ترس مخیر حضرات مختلف صورتوں میں لوگوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ بالخصوص بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے پاکستانی معیشت کو غریب عوام کو سنبھالا دے رکھا ہے۔ اگر یہ لوگ اپنا کردار ادا نہ کرتے تو پاکستان کی آدھی آبادی بھوک سے مر جاتی۔ موجودہ تباہ کن معاشی صورتحال میں ان صاحبان ثروت لوگوں کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ گئی ہیں۔ ماہ مبارک کی آمد آمد ہے اس روحانی موسم میں ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرے تاکہ اسے قرب پروردگار نصیب ہو۔ ماہ رمضان کی آمد پر غرباء میں  راشن بیگز تقسیم ہوتے ہیں۔ یہ تقسیم بعض لوگ انفرادی طور پر کرتے ہیں جبکہ دیگر این جی اوز یا خیراتی اداروں کے ذریعے کرتے ہیں۔ ان اداروں میںسے بعض قومی سطح پر شہرت یافتہ ہیں جبکہ  بعض چھوٹے چھوٹے ویلفیئر کی تنظیمیں اور ادارے ہیں جو مقامی سطح پر لوگوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
یہ بات خاص طور پر لائق توجہ ہے کہ غربا‘ مساکین‘ یتیموں اور بیوائوں میں کھانے پینے کی اشیاء یا دیگر سامان تقسیم کیا جاتاہے۔ یقینا یہ لوگ صدقات و خیرات کے مستحق ہیں اور انفرادی یا اجتماعی طور پر عطیات دینے والوں کی توجہ کے مستحق صرف اور صرف یہی طبقات ہوتے ہیں۔ شہرں میں یا قصبوں‘ دیہاتوں میں ہر جگہ اور مقام پر مخیر حضرات ادارے یا تنظیمیں ایسے ہی لوگوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ معاشرے کا لوئر مڈل کلاس کو مکمل طور پر فراموش کر دیا  جاتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی تنخواہ دار ہے  اور اس کی تنخواہ محض40 ہزار یا پچاس ہزار روپے ہے تو یہ کہہ کر اسے فراموش کر دیا جاتا ہے کہ فلاں شخص تو کما رہا ہے یا فلاں کی آمدنی تیس‘ چالیس ہزار روپے  ہے اس لئے و ہ راشن بیگ یا دیگر عطیات لینے کا مستحق نہیں ہے حالانکہ ایسی بات نہیں ہوتی۔ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے یہ وہ خوددار لوگ ہوتے ہیں جو کسی کے آگے ہاتھ پھیلا نہیں سکتے۔ معاشرے میں سسک سسک کر زندگی گزارتے رہتے ہیں یا پھر خودکشی کرلیتے ہیں۔  اس لئے معاشرے کے اس فراموش کردہ طبقے کو ضرور یاد  رکھیں۔ ہمارے رسول مکرم ﷺ پوری کائنات کے لئے رحمت اللعالمین ہیں اسی طرح ہمیں بلاتفریق فرق و مذہب انسانیت کی خدمت پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے اور ہاں ایک  بات یہ بھی کہ افطاری کے دستر خوان کے ساتھ ساتھ سحری کے دستر خوان کا بھی ضرور اہتمام کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند بغیر کھائے پئے روزہ نہ رکھے۔
 

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا