11:47 am
قرآن اوررمضان

قرآن اوررمضان

11:47 am

کچھ لفظ حکومت کرتے ہیں،کچھ غلامی کرتے ہیں۔کچھ لفظ حفاظت کرتے ہیں اورکچھ ہمیں خطرات میں مبتلا کردیتے ہیں،کچھ الفاظ دل پر وارکرتے ہیں
کچھ لفظ حکومت کرتے ہیں،کچھ غلامی کرتے ہیں۔کچھ لفظ حفاظت کرتے ہیں اورکچھ ہمیں خطرات میں مبتلا کردیتے ہیں،کچھ الفاظ دل پر وارکرتے ہیں جوجگرکوتارتارکردیتے ہیں۔ الفاظ کی اپنی ہی ایک دنیاہوتی ہے۔ہرلفظ اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے۔ہرلفظ کااپناایک مکمل وجود ہوتا ہے۔ جب سے میں نے لفظوں کوپڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا،توسمجھ آیاکہ لفظ صرف معنی ہی نہیں رکھتے بلکہ یہ توبڑے تیزدانت رکھتے ہیں، جو  کاٹ لیتے ہیں۔یہ ہاتھ رکھتے ہیں جوگریبان کو تار تارکر دیتے ہیں۔یہ پائوں رکھتے ہیں،جوٹھوکر لگا کرپاش پاش کردیتے ہیں اوراگران لفظوں کے ہاتھوں میں ’’لہجہ‘‘کا اسلحہ تھمادیاجائے ،تویہ وجودکوچھلنی کرنے پربھی قدرت رکھتے ہیں۔اس لئے اپنے لفظوں کے بارے میں حددرجہ محتاط رہنا چاہئے۔ انہیں ادا کرنے سے پہلے  اچھی طرح سوچ لیں کہ یہ کسی کے وجودکوسمیٹیں گے یاکرچی کرچی بکھیردیں گے کیونکہ یہ آپ کی ادائیگی کے غلام  ہیں اورآپ ان کے بادشاہ ، اور بادشاہ اپنی رعایا کا ذمہ دارہوتا ہے اوراپنے سے بڑے  حاکم اور بادشاہ کو جواب دہ بھی،جواحکم الحاکمین اور شہنشاہوں کا شہنشاہ ہے۔
روزہ ’’صبروضبط‘‘ایثار و ہمدردی اور ایک   دوسرے کے ساتھ حسنِ سلوک کی دعوت دیتا ہے۔ اسے تزکیہ نفس اورقربِ الہی کامثالی ذریعہ قراردیا گیا ہے۔اسلام دین فطرت ہے،اس نے ایسی جامع عبادات پیش کیں کہ انسان ہرجذبے میں اللہ کی پرستش کرسکے اوراپنے مقصدِ حیات کے حصول کی خاطرحیاتِ مستعار کا ہرلمحہ اپنے خالق و مالک کی رضاجوئی میں صرف کر سکے۔ نماز،زکوٰۃ،جہاد،حج اور ماہِ رمضان کے روزے ان ہی کیفیات کے مظہرہیں۔ 
مسلمانوں کورمضان المبارک کے عظیم الشان  مہینہ کاشدت سے انتظاررہتاہے،اوراس کی تیاری شعبان المعظم کے مہینے سے شروع ہوجاتی ہے۔ یہ مہینہ رحمت،برکت اورمغفرت والامہینہ ہے،نیکی اورثواب کمانے والامہینہ ہے،بخشش اور جہنم سے خلاصی کا مہینہ ہے،اسی مہینہ میں بندے کو اپنے رب سے قربت کاعظیم موقعہ ہاتھ آتا ہے۔ اس مہینے میں رضائے الٰہی اورجنت کی بشارت حاصل کرنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں، ذرا تصور کیجئے  جب آپ کے گھرکسی اہم مہمان کی آمد ہوتی ہے توہم اورآپ کیاکرتے ہیں؟ہم بہت ساری تیاریاں کرتے ہیں۔گھرکی صفائی ستھرائی کرتے ہیں،گھرآنگن کوخوب سجاتے ہیں، خودبھی زینت  اختیارکرتے ہیں اوراہل وعیال کوبھی اچھے کپڑے پہنواتے ہیں،پورے گھر میں خوشی کا ماحول ہوتا ہے،بچے خوشی سے اچھل  کودکرتے ہیں۔ مہمان کی خاطر تواضع کیلئے ان گنت پرتکلف سامان تیارکئے جاتے ہیں۔ جب ایک مہمان کیلئے اس  قدرتیاری تواللہ کی طرف سے بھیجاہوامہمان رمضان کا مہینہ ہوتواس کی تیاری کس قدرہونی چاہیے۔
ماہِ رمضان کی آمدنہ صرف ایک مسلمان کیلئے بلکہ امت مسلمہ کے علاوہ دنیاکے ہرفردکیلئے عالمی پیمانے پرخیروبرکت والی خبر ہواکرتی ہے۔ماہ رمضان نزولِ قرآن کامہینہ ہے ، تقوی ، پرہیز گاری، ہمدردی، غمگساری،محبت والفت، خیر خواہی، خدمتِ خلق،راہِ خدامیں استقامت، جذب حمیت اور جذب اتحاد، اللہ اوررسول ﷺسے بے انتہالولگانے کا مہینہ ہے، لہٰذااس کے استقبال کیلئے ہمیں اپنے اندر ان ہی صفات کوپیداکرنے کی تیاری کرنا ہوںگی،جن صفات کی طرف ماہِ رمضان ہماری توجہ مبذول کرانا چاہتاہے۔ ہم جانتے ہیں کہ رمضان المبارک میں قرآن نازل ہوا،روزے فرض ہوئے،جنگ بدرپیش آئی،شبِ قدررکھی گئی،فتح مکہ کاواقعہ پیش آیا،اس کے عشروں کومخصوص اہمیت دی گئی، پھراس ماہ میں زکوٰۃ،انفاق اورفطرے کااہتمام کیا گیا نتیجتاًماہِ رمضان المبارک کی عبادات کے درجات بہت زیادہ بلند کردیے گئے۔لہذااس ماہ کی حیثیت کے شایانِ شان ہی اس کااستقبال بھی کیا جائیگا۔ قبل اس سے کہ رمضان کی آمدآمدہوہم اپنے باطن وظاہرکواس کیلئے تیار کرلیں۔ ظاہرو باطن کو پاک  کرنے اورتیارکرنے میں نیزتقوی کی روش اختیار کرنے میں سب سے زیادہ جو مددگار عمل ہے وہ روزہ ہے۔اسی لیے اللہ کے رسولﷺنے ماہِ رمضان کے بعدسب سے زیادہ روزے ماہِ شعبان میں رکھے۔ یہی اس کے استقبال کا  بہترین ذریعہ ہے۔ 
رمضان المبارک کے یہ تین واقعات وہ ہیں جس نے دنیاکی صورتحال بالکل تبدیل کردی۔ یہ صحیح ہے کہ امت کی کامیابی مختلف ادوارمیں پیش آنے والے واقعات کے پس منظرمیں بنائی جانے والی حکمت عملی،پالیسی،لائحہ عمل اورتدابیروضع کرنے کے نتیجہ میں ہی ہوسکتی ہے لیکن یہ ابتدائی تین  واقعات وہ مینار نورہیں جن کی روشنی میں یہ کام اس طرح ہوسکتاہے کہ امت بحیثیت پوری امتِ مسلمہ اورمسلمان بحیثیت فرد،کامیابی سے ہمکنار ہوں اوریہ کامیابی بھی اسی طرزعمل کو اختیار کرتے ہوئے ہوگی جو پہلے کے لوگوں نے اختیار کی  ہے اور اس میں یہ واقعات ہماری بہترین رہنمائی کرتے ہیں۔  
پہلاواقعہ نزولِ قرآن ہے:واقعہ یہ ہے کہ قرآن نے حیاتِ انسانی کوجلابخشی اور دنیا کو تاریکی،گمراہی اورشرک کی جڑوں سے نجات دلائی۔  لہٰذاہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قرآن کو حتی الامکان سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس کو اپنی عملی زندگی کے شب وروزمیں پیش آنے والے معاملات میں نافذ کریں۔اس کے مطابق اپنی اور اپنے گھروالوں کی زندگیوں کو ڈھالیں ۔اس کے پیغام سے پیاسی روحوں کوتازہ دم کریں۔اس کے قیام کی سعی وجہدکریں اوراس کووہ اہمیت دیں جو اس کاحق اداکردے۔  
دوسراواقعہ جنگ بدرہے: یہ واقعہ اس حق وباطل کے فرق کوکھول کررکھ دینے کاہے جہاں حق کے علمبرداراس سعی وجہدمیں اپنی تمام نعمتوں کواللہ کے حوالے کردیتے ہیں،جواس نے عطا  کی  ہیں۔ اللہ نے عقل دی ہے اوریہ سب سے بڑی   نعمت ہے۔جس کے ذریعہ انسان اورحیوان میں فرق نمایاں ہوتاہے۔اللہ نے صلاحیتیں دی ہیں جن کے ذریعہ خیروفلاح کے کام انجام دیے جاتے ہیں۔ اللہ نے علم عطاکیاہے جس کے ذریعہ جہالت، گمراہی اورنظری ہائے افکارونظریاتِ باطل سے چھٹکارا پایااوردلایاجاسکتاہے۔اللہ نے مال دیاہے جو خدمتِ خلق اور انفاق فی سبیل اللہ کے کاموں میں استعمال کیاجاسکتاہے۔اللہ نے جان دی ہے جس کے ذریعہ نظامِ باطل کوزیرکیاجا سکتا ہے اوریہ آخری  انتہاہے لیکن یہ آخری انتہاسے قبل بہت سے وہ  کام ہیں جن کاآغازہرشخص فرداً فرداً کرسکتاہے لیکن اللہ کی راہ میں جان دینے کاکام اجتماعی ہوگا اور یہ اسی وقت ہوگاجب اس کا تقاضا ہو،فی الوقت اس کی ضرورت نہیں ہے۔حاملِ قرآن جب قرآن پرعمل کرنے والے ہوجائیں گے توان کو وہی کامیابی میسرہوگی جوہمیشہ اور ہر دور میں مخالفین  ومعاندین کے مقابلے ہوتی رہی ہے۔ 
تیسرا واقعہ فتحِ مبین ہے:یہ واقعہ اس بات کی شہادت پیش کرتاہے کہ حق کے علمبردار دنیا میں بھی سرخروئی حاصل کریں گے اور آخرت کی کامیابی توابدی ہے۔یہ واقعہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتاہے کہ اللہ کاگھراوروہ مقام جواللہ کی عبادت کیلئے مختص کرلیا گیاہووہ شرک اور بت  پرستی سے پاک رہناچاہیے۔
(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا