11:48 am
آئو تیاری کریں رمضان کی

آئو تیاری کریں رمضان کی

11:48 am

میں ملکی سیاست پر کیا لکھوں؟؟یہاں سیاست پر لکھنے کے لئے کیا  رہ گیا ہے؟جہاں عمران خان جیسے لیڈر پی ٹی آئی ’’ٹائیگرز‘‘کے لشکر لے کر
میں ملکی سیاست پر کیا لکھوں؟؟یہاں سیاست پر لکھنے کے لئے کیا  رہ گیا ہے؟جہاں عمران خان جیسے لیڈر پی ٹی آئی ’’ٹائیگرز‘‘کے لشکر لے کر عدالتوں پر چڑھ دوڑیں ،اور ملزم کے ماتھے پر نمودار ہونے والی شکنیں منصف کے انصاف کا معیار ٹھہریں … وہاں کونسی سیاست اور کہاں کا انصاف؟ اس لئے ’’مینارہ نور‘‘ کو رمضان المبارک کی عظمت و فضیلت سے مزین کرتے ہیں،
 رمضان المبارک میں اللہ پاک کی رضائے عالی  کے حصول کیلئے خوب محنت کی جانی چاہیے ‘  پورے ذوق  و  شوق سے روزے اور تراویح کا اہتمام کیا جائے ان عبادات کا حکم ہمارے فائدے کیلئے دیا گیا ہے  تاکہ ہم رحمت خداوندی کے خزینوں سے حصہ پا  سکیں یہ عبادات مشروع نہ کی جاتیں تو یہ مبارک اوقات غفلت میں گزر جاتے… مسجد  میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ  نماز  باجماعت کی پابندی کا عزم  کیا جائے  کہ کوئی نماز فوت  ہو گی نہ جماعت چھوٹے گی۔ گھروں میں افطاری  کی وجہ سے مسجد کی جماعت سے محرومی ہو جاتی ہے‘  کلمہ طیبہ کے ذکر و درود شریف اور توبہ استغفار کی کثرت کی جائے  ‘ کوئی وقت ذکر وغیرہ سے خالی نہ گزرے‘ تلاوت قرآن پاک کا خصوصی اہتمام کیا جائے‘ قیام نماز میں تلاوت سے ایک لفظ پر سونیکی  اور نماز میں بیٹھ کر  پڑھنے سے  ہر حرف پر پچاس نیکی کا ثواب ملتا ہے  دس  پندرہ پارے  بلکہ پورا قرآن پاک یومیہ ختم کرنے والے بھی بہت سے لوگ  اس وقت بھی موجود ہیں‘ روزے کا ایک مقصد حصول تقوی (گناہوں سے بچنا) ہے اگر گناہوں کو نہیں چھوڑا تو روزہ رکھنا گویا بے جان ہے‘ حضورﷺ فرماتے ہیں جو شخص جھوٹ اور اس پر  عمل کو نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو کوئی حاجت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا  چھوڑے‘  نظر کو گناہ سے بچانا ہے زبان کی حفاظت کرنی ہے  ہاتھ پائوں حتیٰ کہ دل و دماغ کے گناہوں سے بھی روزے  کو پاک اور محفوظ رکھنا  ہے‘ جیسے کھانے پینے  سے روزہ رکھ چھوڑا ہے کہ نہ کھائیں گے نہ پئیں گے اسی طرح  گناہوں سے بھی روزہ رکھا جائے کہ روزہ رکھ  لیا ہے گناہ نہیں کرینگے ‘ کھانا پینا افطاری  کے بعد حلال ہو جاتا ہے ‘ لیکن گناہ  افطاری کے  بعد بھی حلال نہیں۔  نہ رمضان میں نہ غیر رمضان میں  بلکہ ہمیشہ کیلئے حرام ہے تو سوچنا  چاہیے کہ جب عارضی  و وقتی حرام کو حکم خداوندی کی وجہ سے چھوڑا ہے تو  دائمی حرام کو بطریق اولیٰ بحکم خدا وندی چھوڑ دینا  ضروری ہے‘  مغفرت و رحمت خداوندی کے حصول میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوئی  کوشش کرنی  چاہیے کہ اس ماہ میں مولا کریم  اپنے بندوں کو مسابقت دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کا حکم فرماتے ہیں‘  بازار اور گھریلو کاموں سے جس قدر جلدی ہو سکے فراغت حاصل کر کے زیادہ سے زیادہ اوقات مسجد  کیلئے فارغ  کر لینے چائیں دس دن کے اعتکاف کے علاوہ جتنا وقت بھی مل سکے  مسجد میں گزاریں‘  ماہ مبارک اہل اللہ کی صحبت اور خدمت میں گزارنے کا ہتمام کر لیا جائے  جیسے کہ ہمارے اکابر کا معمول تھا تو  اپنے ملازمین کیلئے کام میں سہولت کرنا بھی مطلوب ہے‘اپنے پڑوسیوں نیز غرباء مساکین کی  خدمت اور دلداری بھی اس ماہ مبارک کا خصوصی عمل ہے…حدیث پاک میں  وارد ہے کہ رمضان میں حضور پاکﷺ کا جودوسخا بہت بڑھ جاتا تھا‘ آپ چلتی  ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔
 افطاری میں  غریبوں کو شریک کیجئے اور مالی تعاون بھی کیجئے تاکہ وہ اطمینان سے رمضان المبارک گزار سکیں اور آپ ان کی دعائوں کے مستحق بنیں اس ماہ مبارک میں جیسے جو دو سخائے خداوندی اور  اس کی رحمت اپنے بندوں پر بارش کی طرح برستی ہے  اسی طرح اہل اللہ کے قلوب میں دعوت الی اللہ  جہاد فی سبیل اللہ اور شفقت علی الخلق کے  جذبات موجزن ہوتے ہیں شوق الیٰ اللہ اور خوف خدا کے ملے  جلے خیالات کا ان کے سینوں میں طلاطم ہوتا ہے۔ سنت نبویہؐ  کی اتباع میں انکی شدید خواہش ہوتی ہے کہ خدا سے کٹی ہوئی  مخلوق کا رشتہ عبودیت دوبارہ جوڑ دیا جائے۔ فساق و فجور اور سرکشوں کو اپنے  مولیٰ کریم  کے دربار کی حاضری دوبارہ نصیب ہو جائے‘  شیطان  کے چنگل سے نکل کر یہ اللہ کے فرمانبردار بندے بن جائیں‘اسلام کی سربلندی ‘ علماء  و مدارس دینیہ کی حفاظت‘ مظلوم مسلمانوں کی حمایت و نصرت کی خوب خوب دعائیں کی جائیں۔
 ماہ رمضان ہے جس میں قرآن مجید بھیجا گیا ہے جس کا ( ایک )  وصف یہ ہے کہ لوگوں کیلئے  (ذریعہ)  ہدایت ہے اور (دوسرا وصف) واضح الدلالت ہے منجملہ ان کتب کے جو کہ (ذریعہ) ہدایت (بھی) ہیں اور ( حق و باطل میں) فیصلہ کرنے والی ( بھی) ہیں۔
یہ قمری مہینوں سے نواں مہینہ ہے اس کی وجہ تسمیہ حدیث میں یہ آئی  ہے۔ (فانھا ترمض الذنوب) یہ رمض سے مشتق ہے اور رمض کے  معنی لغت عربیہ میں جلا دینے کے ہیں۔ چونکہ  اس مہینہ میں خصوصیت  ہے کہ مسلمانوں کو گناہوں سے پاک صاف کر دیتا ہے( بشرطیکہ رمضان المبارک کا پورا حترام اور اس کے اعما  ل کا اہتمام کیا جائے) اس لئے اس کا نام رمضان ہوا۔
 حق تعالیٰ نے اس ماہ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے حدیث میں ہے کہ ’’رمضان شھر اللہ‘‘ رمضان حق تعالیٰ  کا مہینہ ہے اور یہ ظاہر ہے کہ ہر چیز میں نسبت کی وجہ سے منسوب ( جس کی طرف نسبت کی گئی ہو)  اسکی عظمت کے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ جب اس مہینہ کو حق تعالیٰ نے اپنی طرف  منسوب فرمایا تو اس خصوصی نسبت سے یہ معلوم ہو گیا  کہ اس کو حق تعالیٰ  کے ساتھ کوئی  ایسا خصوصی تعلق  ہے جس کی وجہ سے  مبارک مہینہ دوسرے  مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے…یہی مطلب ہے اس ارشاد کا  کہ رمضان اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے  ورنہ تمام مہینے اللہ تعالیٰ ہی کے  ہیں۔  خصوصی تعلق سے مراد یہ ہے کہ  حق تعالیٰ کی  تجلیات خاصہ اس ماہ مبارک میں اس درجہ نازل  ہوتی ہیں کہ جو دوسرے  مہینوں میں  نہیں ہوتیں۔
 حضرت ابو سعید خدریؒ سے روایت ہے کہ رسول  کریمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب رمضان المبارک  کی پہلی رات ہوتی ہے تو آسمان کے دروازے  کھول دئیے جاتے ہیں اور ان دروازوں  میں سے کوئی دروازہ  بھی رمضان شریف کی آخری رات  تک بند نہیں کیا جاتا اور  کوئی مسلمان بندہ ایسا نہیں ہے کہ رمضان شریف کی راتوں میں سے کسی رات میں نماز پڑھے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کے  ہر سجدہ  کے بدلے میں اڑھائی ہزار نیکیاں لکھے گا اور اس کیلئے جنت میں  سرخ یاقوت کا ایک  مکان بنا دے گا جس کے  ساٹھ ہزار دروازے ہونگے اور ہر دروازے کیلئے سونے کا ایک محل ہو گا  ۔
(جاری ہے)
 


تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی