12:25 pm
آئو تیاری کریں رمضان کی

آئو تیاری کریں رمضان کی

12:25 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) جو سرخ یاقوت سے آراستہ ہو گا پھر جب روزہ دار رمضان المبارک کے پہلے دن روزہ رکھتا ہے تو اس کے گزشتہ سب گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں اور اس روزہ دار کیلئے روزانہ صبح کی نماز سے لیکر غروب آفتاب تک ستر ہزار فرشتے اللہ تعالیٰ سے مغفرت چاہتے رہتے ہیں اور رمضان المبارک کی رات یا دن میں ( اللہ کے حضور جب) کوئی سجدہ کرتا ہے تو ہر سجدے کے عوض اس کو (جنت میں) ایک ایسا درخت ملتا ہے جس کے سایہ میں سوار پانچ سو برس تک چل سکتا ہے ۔ (الترغیب والترہیب)
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ جنت ماہ رمضان کیلئے شروع سال سے آخر سال تک سجائی جاتی ہے‘ جب رمضان شریف کا مہینہ شرو ع ہوتا ہے تو جنت ( اللہ تعالیٰ سے) عرض کرتی ہے اے اللہ! اس مبارک مہینے میں اپنے بندوں میں سے کچھ بندے میرے اندر قیام کرنے والے مقرر فرما دیجئے ( جو عبادت کر کے میرے اندر داخل ہو سکیں) ( اسی طرح) حوریں بھی عرض کرتی ہیں کہ اے خدائے ذوالجلال! اس بابرکت مہینے میں اپنے بندوں میں سے ہمارے واسطے کچھ خاوند مقرر فرما دیجئے ‘ چنانچہ جس شخص نے رمضان شریف کے مہینے میں اپنے نفس کی حفاظت کی اور کوئی نشہ آور چیز نہ پی اور نہ کسی مومن پر کوئی بہتان لگایا اور نہ کوئی گناہ (کبیرہ) کیا تو اللہ جل شانہ ( رمضان شریف کی) ہر رات میں میں اس بندہ کی سوحوروں سے شادی کر دیتے ہیں اور اس کے لئے جنت میں ایک محل سونے‘ چاندی‘ یاقوت اور زمرد کا تیار کر دیتے ہیں۔( اس محل کی لمبائی چوڑائی کا یہ عالم ہے کہ ) اگر ساری دنیا اکٹھی اس محل میں رکھ دی جائے تو ایسی معلوم ہو جیسے دنیا میں کوئی بکریوں کا باڑہ چھوٹا سا معلوم ہوتا ہے اس طرح اگر ساری دنیا جنت کے اس محل میں رکھ دی جائے توبکریوں کے باڑے کی طرح چھوٹی سی معلوم ہو گی) اور جس شخص نے اس مبارک مہینے میں کوئی نشہ آور چیز پی یا کسی مومن پر کوئی بہتان لگایا یا کوئی گناہ (کبیرہ) کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے سال بھر کے نیک اعمال ختم کر دیں گے۔ لہٰذا رمضان شریف کے مہینے میں بے احتیاطی سے بچو! کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے ‘اس میں حدود سے آگے نہ بڑھو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے گیارہ مہینے مقرر کئے ہیں جن میں ( طرح طرح کی) نعمتیں استعمال کرتے ہو اور لذتیں حاصل کرتے ہو۔ رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ نے ( اپنی عبادت کیلئے ) خاص فرما لیا ہے ‘ لہٰذا رمضان کے مہینہ میں بے احتیاطی سے گریز کرو اور جان و مال سے اطاعت کرو۔ (جمع الفواید) حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رمضان شریف کی پہلی رات ہوئی تو سرکار دو عالمﷺ (لوگوں سے خطاب کرنے کیلئے) کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ و حمد و ثناء بیان کر کے ارشاد فرمایا اے لوگو! تمہاری طرف سے تمہارے دشمن جنات کیلئے خداوند تعالیٰ کافی ہیں اوراللہ تعالیٰ نے تم سے دعا قبول کرنے کا وعدہ فرمایا ہے ( چنانچہ کلام پاک میں) ارشاد ہے ادعونی استجب لکم مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ خوب سن لو! خداوند قدوس نے ہر سرکش شیطان پر سات فرشتے ( نگرانی کیلئے ) مقرر فرما دئیے ہیں ‘ لہٰذاب وہ ماہ رمضان شریف کی پہلی رات سے اخیر رات تک ( کے لئے ) آسمان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور اس مہینے میں دعا قبول ہوتی ہے۔ جب رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی پہلی شب ہوتی تو رسالت مآبﷺ ( ہمہ تن عبادت میں مصروف ہوتے کیلئے ) تہبند کس لیتے اور ازواج مطہرات سے علیحدہ ہو جاتے ‘ اعتکاف فرماتے‘ شب بیداری کااہتمام کرتے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ رسول کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے ارشاد فرمایا : جب رمضان شریف کے مہینے کی پہلی رات ہوتی ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ( اور پورے مہینے یہ دروازے کھلے رہتے ہیں) ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی پورے مہینے میں بند نہیں ہوتا اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں ( او ر تمام دروازے بند رہتے ہیں) اس دوران کوئی ایک دروازہ بھی نہیں کھلتا اور سرکش جنات قید کر دئیے جاتے ہیں۔ اور ( رمضان المبارک کی) ہر رات میں ایک آواز لگانے والا ( تمام رات) صبح صادق تک یہ آواز لگاتا رہتا ہے کہ اے بھلائی اور نیکی کے تلاش کرنے والے ( نیکی کا ارادہ کر) اور خوش ہو جا اور اے بدی کا قصد کرنے والے ( بدی سے) رک جا اور اپنے حالات میں غور کر ( اور انکا جائزہ لے) اور یہ بھی آواز لگاتا ہے کوئی گناہوں کی معافی چاہنے والا ہے کہ اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں کوئی توبہ کرنے والا ہے کہ اس کی توبہ قبول کر لی جائے۔ کوئی دعا مانگنے والا ہے کہ اس کی دعا قبول کی جائے۔ کوئی ہم سے کسی چیز کے متعلق سوال کرنیوالا ہے کہ اس کا سوال پورا کر دیا جائے اور رمضان شریف کے مہینہ میں روزانہ رات کو ( روزہ) افطار کرتے وقت ساٹھ ہزار آدمی جہنم سے بری فرماتے ہیں ‘ جب عید الفطر کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اتنی تعداد میں جہنم سے بری کئے جاتے ہیں کہ مجموعی طور پر جتنی تعداد میں آدمی پورے مہینے میں آزاد فرماتے ہیں یعنی ساٹھ ہزار تیس مرتبہ جن کی کل مجموعی تعداد اٹھارہ لاکھ ہوتی ہے۔ حضرت حسنؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ’’ رسالت مآب ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ جل شانہ رمضان المبارک کی ہر شب میں چھ لاکھ آدمیوں کو دوزخ سے بری فرماتے ہیں اور جب رمضان المبارک کی آخری شب ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ ( اتنی تعداد میں آدمیوں کو دوزخ سے) بری فرماتے ہیں جتنی تعداد میں پورے مہینہ میں آزاد فرمائے ہیں۔‘‘ حضرت ابومسعودؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسالت مآبﷺ سے رمضان کے چاند نظر آنے پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ : ’’ اگر لوگوں کو یہ معلوم ہو جائے کہ رمضان المبارک کی کیا حقیقت ہے تو میری امت یہ تمنا کرے کہ سارا سال رمضان ہی ہو جائے پھر ( قبیلہ) خزاعہ کے ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے نبی! رمضان کے بارے میں ہمیں کچھ بتلائیے۔ آپﷺ نے فرمایا رمضان المبارک کیلئے جنت شروع سال سے اخیر سال تک سجائی جاتی ہے۔ (جاری ہے )


تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی