12:31 pm
20کلو آٹا،769 روپے مزید مہنگا، سرکاری رپورٹ

20کلو آٹا،769 روپے مزید مہنگا، سرکاری رپورٹ

12:31 pm

٭…پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت اور جلسہ گاہ کے تمام راستے بند کر دیئے گئےO موسم خراب، فوج کی پریڈ منسوخO صدر کا وزیراعظم کو خط، انتخابات کے التوا کی مخالفت، الیکشن کمیشن کا صدر کو خط، التوا کی حمائت و وضاحت O گورنر پختونخوا، 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی O 20 کلو آٹا، 769 روپے 12 پیسے مہنگا، قیمت 3100 روپے سے بھی بڑھ گئی O ٹماٹر 42 روپے مہنگے، تمام دالیں، گھی اور سبزیاں بھی انتہائی مہنگی، یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا غائبO عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پانچ مقدموں میں حفاظتی ضمانت O عمران خان کے گھر کو نیا دروازہ لگا دیا گیاO تیونس، مہاجرین کی چار کشتیاں الٹ گئیں، 38 افراد ہلاک84 بچا لئے گئےO عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کوئٹہ میں پولیس کے پاس 14 روز کا ریمانڈ O پنجاب: پی ٹی آئی کے رہنمائوں سمیت سینکڑوں کارکن گرفتار O زمان پارک لاہور، عمران خان کی سکیورٹی پر موجود کارکنوں کو خوراک فراہم کرنے والے کیٹرنگ کے 10 افراد گرفتار، پولیس کے پاس 14 روزہ ریمانڈ O اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد الٰہی مستعفی O زمان پارک سے 13 ایس ایم جی رائفلیں، سات کلاشنکوف، 340 گولیاں برآمد ہونے کا دعویٰ O لاہور: ایک روز میں 40 موٹر سائیکل چوریO ’’عمران خان کے دور میں شدید مہنگائی تھی‘‘ مریم اورنگزیب! (اب کوئی مہنگائی نہیں؟) کرونا بھارت 1590 نئے کیس، کل 8601 مریض۔
٭…حکومت وہی غلطیاں اور حماقتیں دہرائے جا رہی ہے جو ماضی میں دوسری حکومتیں اپنایا کرتی تھیں۔ مخالفین کو جیلوں میں بھر دو، ان کے گھروں پر نِصف رات کے وقت چھاپے، گرفتاریاں، جیلوں میں تشدد، جائیدادیں ضبط، چار دیواری کا تحفظ ختم! پھر یوں ہوتا ہے کہ تختے الٹ جاتے ہیں، تخت والا تختے پر اور تختے والا تخت پر بیٹھ کر مخالفین کے خلاف وہی حربے شروع کر دیتا ہے جو خود اس کے اور ساتھیوں کے خلاف استعمال ہوئے تھے۔ یہ چکر مسلسل چلتے رہتے ہیں۔ کسی کو اتنی سمجھ نہیں آتی کہ ان حربوں سے مخالفین ختم نہیں ہوتے بلکہ جلسوں میں اپنی ’عمدہ‘ کارکردگی بیان کرنے کے مقابلے میں جیلوں میں قید اور حکومت کے تشدد سے عوام میں ان کے ساتھ ہمدردی اور مقبولیت بڑھ جاتی ہے۔ جلسوں پر پابندیوں سے مخالفین کو زیادہ شہرت مل جاتی ہے۔ اب بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت سے انکار کر دیا۔ معاملہ عدالت میں پہنچا تو جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا اور جلسہ کے لئے 26 مارچ کی اجا زت دے دی اس کے ساتھ پورے لاہور شہر کی ناکہ بندی کر دی، مینار پاکستان کی جلسہ گاہ تک جانے والے تمام راستوں پر درجنوں کنٹینر کھڑے کر کے پورے شہر کی ٹریفک روک دی، سپیڈو بسوں کی آمدورفت بند کر دی۔ حکومت کا خیال تھا کہ جلسہ دن کے وقت ہو گا مگر عمران خان کا اعلان آ گیا کہ رات کو عشاء اور تراویح کے بعد شروع ہو گا اور صبح سحری تک جاری رہے گا۔ پی ٹی آئی نے راستے بند کئے جانے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔ ان باتوں کا انجام آج اخبارات میں چھپ چکا ہو گا۔ حکومت بے وقوفانہ طور پر سمجھ رہی ہے کہ وہ جلسہ کو ناکام کرنے میں کامیاب ہو جائے گی مگر پورا ایک دن شہر میں ساری سڑکیں اور ٹریفک بند رکھنے سے شہریوں پر جو بیتے گی اس سے حکومت کی ’نیک نامی‘ میں کیا اضافہ ہوا ہو گا؟ ٭…ویسے پی ٹی آئی کو کسی نے نہ سمجھایا کہ رمضان المبارک صرف عبادات اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہوتا ہے اس میں عبادات اور ضروری امور دنیا نمٹانے کے سوا کوئی فالتو یا اضافی سرگرمی نہیں دکھائی دے سکتی۔ اس عباداتی مہینے میں شادیاں، سالگرہوں اور دوسری ایسی تقریبات ملتوی کر دی جاتی ہیں۔ تزکیہ نفس کا تقاضا ہے کہ اپنی ذات سے دنیا داری کی آلائشوں کو صاف کیا جائے۔ رمضان کے مہینے میں انتخابی سرگرمیاں بھی جاری نہیں رہتیں۔ ان سرگرمیوں میں جلسے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ ان جلسوں میں روزہ دار افراد حاضر نہیں ہو سکتے، افطاری کے بعد مغرب، عشا اور تراویح کی نمازیں پڑھنا ہوتی ہیں اور پھر اگلے روز سحری کے لئے نماز فجر سے کافی پہلے اٹھنا پڑتا ہے۔ ایسے معمولات میں کسی دوسری سرگرمی کی گنجائش نہیں نکل سکتی مگر! مگر! ملک کی تاریخ بلکہ شائد پوری اسلامی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں تراویح کے بعد رات بھر کے جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ ظاہر ہے، جلسے میں ’عبادتیں تو نہیں ہوں گی، مخالفین کے خلاف عداوت اور نفرت کا اظہار ہو گا، تقریروں میں مخالفین کی پگڑیاں اچھالی جائیں گی اور وہی الزامات اچھالے جائیں گے جو اب تک درجنوں، بیسیوں بار بے شمار تقریروں اور پریس کانفرنسوں میں دہرائے جا چکے ہیں۔ ٭…ایک خبر: عمران خان کی رہائش گاہ ایچی سن کالج سے ہم دیوار زمان پارک میں ہے۔ اس کے ایک طرف نہر کے کنارے والی سڑک ہے اس پر کئی روز، بلکہ ہفتوں سے عمران خان کی رہائش گاہ کی حفاظت کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور مال روڈ سے مغل پورہ جانے والی ٹریفک بند کی ہوئی ہے۔ دن رات چوکیداری کرنے والے ان سینکڑوں کارکنوں کے دن بھر کھانے پینے کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے ذمے رہی ہے۔ رمضان کے مہینے میں بہت صبح سحری اور پھر بیک وقت افطاری کا مسئلہ پیش آیا تو پی ٹی آئی نے افطاری اور سحری کے لئے باقاعدہ حلوہ پوری، پراٹھوں اور آلو چنے وغیرہ کے سٹال لگوا دیئے۔ ان میں کارکنوں کو مفت کھانا ملتا تھا۔ مگر حکومت پی ٹی آئی کا یہ میلہ برداشت نہ کر سکی، چھاپہ مار کر کھانے پینے کے سٹال لگانے والے 10 افراد کو پکڑ کر لے گئی اور سٹال الٹا دیئے۔ پتہ نہیں اب سحری افطاری کا کیا اہتمام ہے؟ مینار پاکستان پر سحری تک جلسہ کا اعلان کیا گیا مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ ان ’’لاکھوں‘‘ حاضرین کی سحری کا کیا انتظام ہو گا؟ صریح تماش بینی، رمضان کے مہینے کی بے حرمتی، ایک سیاسی پارٹی کی بے و قوفیاں اور حکومت کی مسلسل حماقتیں!! استغفراللہ! ٭…ویسے تو پہلے ہی کوئی خوش گوار صورت حال نہیں تھی، ن لیگ یا تحریک انصاف کی حکومتوں میں بھی پنجاب، سندھ اور دوسرے صوبوں میں امن امان اور جرائم کی صورت حال قابل رشک نہیں تھی، مگر پنجاب اور پختونخوا میں نگران حکومتوں کے آنے سے جرائم کی صورتِ حال بدتر سے بدترین ہو گئی ہے۔ چھوٹی سی مثال: لاہور میں ایک روز جمعہ 24 مارچ، کو صرف ایک دن میں لاہور شہر میں 40 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، چار موٹر سائیکل ڈاکو چھین کر لے گئے۔ موجودہ نگران حکو مت خود کو 8 اکتوبر تک محفوظ سمجھ رہی ہے (سامان سو برس کے پَل کی خبر نہیں!) اس کا ایک آئی جی پولیس بھی ہے جسے پی ٹی آئی کے گھروں پر چھاپے مارنے سے ہی فرصت نہیں…چلیں پنجاب میں تو جو کچھ ہو رہا ہے مگر سندھ میں تو 14 برسوں سے ایک ہی سیاسی پارٹی کی حکومت ہے، وہاں جرائم کی رفتار میں بے پناہ اضافہ! کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس روز بچوں کے اغوا، سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چھینے جانے کی خبریں نہ آتی ہوں۔ ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے (پورے ملک کا یہی حال ہے)۔ اس شہر میں سابق صدر اور سندھ کی حکمران پارٹی کے رہبر آصف زرداری اور پارٹی کا چیئرمین بلاول بھی موجود ہے۔ ان لوگوں کو یہ کچھ دکھائی نہیں دے رہا!! ٭…پنجاب میں مبینہ قبضے کرنے والی خواتین کے ناموں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کافی عرصہ پہلے عابدہ فخر امام، پھر ڈیرہ غازی خاں کی شیریں مزاری اور اب جھنگ کی غلام بی بی بھروانہ (2002 سے اب تک قومی اسمبلی کی رکن) پر 50 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام! خاتون تحریک انصاف کی رکن ہیں، ن لیگ میں شامل ہو جائیں،کیس فوراً ختم ہو جائے گا!

تازہ ترین خبریں

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا