01:07 pm
سستا آٹا اسکیم اور مفت آٹا اسکیم 

سستا آٹا اسکیم اور مفت آٹا اسکیم 

01:07 pm

26 مارچ  2023ء پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے فیصل آباد اور رحیم یارخان چیپٹرز کے صدور چوہدری محمد شفیق انجم اور محمود خان درانی صنعت کار
26 مارچ  2023ء پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے فیصل آباد اور رحیم یارخان چیپٹرز کے صدور چوہدری محمد شفیق انجم اور محمود خان درانی صنعت کار ، تاجر اور فلور ملرز ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی صاحب فکرودانش اور بڑے اچھے مقرر بھی ہیں اس لئے ان کے بہت سے دوست احباب یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ آپ کو تو اینکرپرسن اور کالم نویس ہونا چاہیئے ۔ یہ دونوں شخصیات کسی بھی ایشو پر گفتگو شروع کریں تو حیرت انگیز طور پر معاملے کے ایسے ایسے منفرد پہلو سامنے لاتی ہیں اور ان کا ایسا سیدھا سادہ اور منطقی حل (Logical Solution)  پیش کرتی ہیں کہ سننے والا مسحور ہوجاتا ہے ۔ ہمیں حیرت ہوتی ہے کہ ان سیدھی سادی باتوں پر ہمارے پالیسی سازوں کی توجہ کیوں نہیں جاتی ؟ ہمارا ہمیشہ سے ہی یہ المیہ رہا ہے کہ جب بھی کوئی نئی پالیسی بنتی ہے اور اس پر عمل درآمد شروع ہوتا ہے ،  سامنے آنے والے نت نئے سنگین مسائل کی وجہ سے ہاہا کار مچ جاتی ہے ۔  گندم اور آٹا ہر انسان ، ہر معاشرے  اور ہر ملک کی بنیادی ضرورت ہے اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں اس سب سے پہلے بنیادی مسئلے کا ہی کوئی مستقل حل نہیں نکالا جا سکا ۔ گندم اور حضرت انسان کا ساتھ اتنا پرانا ہے کہ اسی دانہ گندم کی وجہ سے انسان کو جنت سے نکلنا پڑا  اور نہ صرف خود جنت بدر ہوا بلکہ اپنے ساتھ دانہ گندم کو بھی جلا وطن کروایا ۔  معروف شاعر محمد رفیع سودا نے دانہ گندم کی جنت بدری کا نقشہ اس خوبصورت انداز میں کھینچا ہے کہ  روزگار کے لئے دیارغیر میں رہنے والی اوورسیز کمیونٹی  تو اس شعر پر پھڑک اٹھتی ہے ۔ فرمایا فراق خلد سے گندم ہے سینہ چاک اب تک  الٰہی ہو نہ وطن سے کوئی غریب جدا ہر حکومت ملک میں گندم ، آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لئے مختلف متنازع پالیسیاں بناتی آئی ہے لیکن موجودہ دور حکومت میں تو حد ہی ہو گئی ہے ، مارکیٹ میں گندم ساڑھے چار ، پانچ ہزار روپے من  ہو چکی ہے اور آٹا پانچ ، ساڑھے پانچ ہزار روپے من بک رہا ہے۔
 روٹی کی قیمت 15 سے 20 روپے ہو گئی ہے  اور نان 30 سے 40 روپے کا مل رہا ہے  اور یہ محاورہ اب عملی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غریب کی تو روٹی پوری نہیں ہو رہی ۔ ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کا ریٹ  120سے 140 روپے کلو کے درمیان ہے ، اور جس گھر میں آٹھ دس لوگ ہوں اسے 3 وقت کی روٹی کے لئے صرف آٹے پر کتنا خرچ کرنا پڑ رہا ہے ؟ اقتدار کی رسہ کشی میں الجھے ہمارے حکمرانوں اور سیاسی رہنمائوں کو اس کی کوئی پروا ہی نہیں ۔  عام آدمی کو مارکیٹ سے آدھی قیمت پرسستا آٹا فراہم کرنے کی سرکاری اسکیم چل رہی تھی کہ پنجاب حکومت نے آمد رمضان کے لئے اسپیشل پیکج دیتے ہوئے سستا آٹا کی جگہ مفت آٹا کی ایک اسکیم لانچ کر دی ، جس کے تحت مستحق غریب گھرانوں کو دس دس کلوگرام کے آٹے کے 3 تھیلے رمضان المبارک کے دوران دیئے جائیں گے ، یہ اسکیم عملدرآمد کے آغاز میں ہی شدید بدنظمی اور بھگدڑ کا شکار ہو گئی ، کئی بزرگ 10 کلو  آٹے کے لئے ہجوم میں کچلے گئے ، بہت سی خواتین کو نہ صرف دھکے کھانے پڑے بلکہ  مرد پولیس  اہلکاروں اور دیگر سرکاری ملازمین کے  تھپڑ بھی کھانے پڑے ، ہر شہری کو ایک تھیلے کے لئے  سخت دھوپ میں کئی کئی گھنٹے  جان لیوا انتظارکرنا پڑتا ہے اور رمضان میں اسے 3 بار اس مشقت سے گزرنا پڑے گا ۔
 پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن  فیصل آباد کے صدر چوہدری محمد شفیق انجم  بھی ہر پاکستانی کی طرح ان افسوسناک مناظر پر خاصے دل گرفتہ ہیں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جب پنجاب حکومت اس اسکیم پر عملدرآمد کی تیاری کر رہی تھی تو فلور ملرز کمیونٹی کے ساتھ بھی اس حوالے سے کئی ملاقاتیں ہوئیں اور انہیں نئی اسکیم کے حوالے سے بتایا گیا ،  چوہدری محمد شفیق انجم  نے انکشاف کیا کہ  انہوں نے  پنجاب حکومت  کے متعلقہ اعلیٰ حکام خاص طور محکمہ خوراک کے افسران کو تجویز پیش کی کہ رمضان پیکج کے تحت 10 کلو کے 3 تھیلوں کی قیمت کے برابر امدادی رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب عوام کے اکائونٹس میں جمع کروا دی جائے اور پہلے سے روبہ عمل سستا آٹا اسکیم کو جاری رکھا جائے ،  اس طرح نہ صرف مستحق غریب عوام کو مفت آٹا کی سہولت حاصل ہو جائے گی بلکہ عام آدمی کو مارکیٹ سے آدھی قیمت پر سستا آٹا ملنے  کی سہولت بھی جاری رہے گی ، لیکن پنجاب حکومت نے اس تجویز کو رد کر دیا ، اب نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ سستا آٹا سکیم بند کر کے لاکھوں عوام  سستا آٹا کی سہولت سے محروم کر دیئے گئے ہیں اور جن غریبوں کو آٹا سبسڈی ان کے بنک اکائونٹس میں منتقل کر کے رمضان کے دوران  گرمی ، قطار، انتظار ،  بگھدڑ ، اور ہجوم  میں کچلے  جانے کی اذیتوں سے بچایا جا سکتا تھا انہیں روزے کی حالت میں ذلت و رسوائی کے ساتھ سخت اذیت کا سامنا ہے ۔ ناظرین کرام !کیسا المیہ ہے کہ سستا آٹا اسکیم ختم اور مفت آٹا اسکیم شروع کر کے بظاہر عوام کو زیادہ ریلیف دینے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے فلورملز کو فراہم کی جانے والی  سبسڈی والی گندم  کے کوٹے کو ایک تہائی سے بھی کم کر دیا ہے  اس سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پرانی اسکیم اور نئی اسکیم سے فیض یاب ہونے والے عوام کی تعداد میں 2 تہائی کمی آ گئی ہے ۔ اس جادوگری سے آپ میڈیا اور عوام کی نظروں میں تو دھول جھونک سکتے ہیں لیکن جس ہستی کی خوشنودی کے نام پر اس کے ذاتی مہینے رمضان المبارک میں یہ چالاکی کی گئی ہے اس سے تو کچھ چھپایا نہیں جاسکتا ۔
چند ہفتے قبل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن رحیم یارخان  کے صدر محمود خان درانی سے ہماری ملاقات ہوئی تو انہوں نے عام آدمی کو مارکیٹ سے آدھی قیمت پر سستا آٹا فراہم کرنے کی پرانی اسکیم میں بھی کئی سنگین مسائل کی نشاندہی کی تھی ، ان کی یہ گفتگو پرنٹ اور سوشل میڈیا میں شائع اور نشر بھی ہوئی لیکن حکمرانوں نے توجہ نہیں دی ، محمود خان درانی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خود یا اپنے انٹیلی جنس اداروں کے ذریعے پتہ چلائے کہ سستا آٹا اسکیم کی لائنوں میں کھڑے عام لوگ کتنے فیصد ہیں اور پروفیشنل خریدار یا دیہاڑی دار کتنے ہیں ؟ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بہت سے  فلور اسٹورز والے اور ہوٹل مالکان ملی بھگت سے یا لائنوں میں اپنے بندے کھڑے کرکے سبسڈء والا سستا آٹا بڑی مقدار میں خرید لیتے ہیں اور پھر اسے فائن آٹا میں ری مکس کر کے نئی تھیلیوں میں بھر کر ری سیل کیا جاتا ہے اور ہوٹلوں والے  اس سبسڈی والے آٹے کی روٹی بھی مارکیٹ ریٹ پر خریدے گئے آٹے کی روٹی کی قیمت میں ہی بیچ کر ڈبل منافع کما رہے ہیں اور یہ سبسڈی عوام کی جیب میں جانے کی بجائے فراڈیئے  فلور اسٹور مالکان اور ہوٹل مالکان کی جیبوں میں  جا رہی ہے ۔ محمود خان درانی کے دعوے کی تصدیق کے لئے ہم نے ذاتی طور پر کئی ہوٹلوں کا وزٹ کیا جہاں سبسڈی والے سرکاری آٹے کے سبزتھیلے کھلے عام استعمال کیئے جا رہے تھے ، اور یہ خالی تھیلے بڑی مقدار میں پڑے دکھائی دے رہے تھے ۔ درانی صاحب نے اس معاملے کے انتہائی باریک پہلو کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ عام آدمی کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی یا کاروبار کو چھوڑ کر دو دو تین تین گھنٹے کے لئے قطاروں میں کھڑا ہو کر ایک آٹے کا تھیلہ خریدے اس لیئے یا تو انتہائی مجبوری میں عام آدمی ان لائنوں میں لگتا ہے یا پھر پروفیشنل یا دیہاڑی دار دن بھر دو تین آٹا پوائنٹس سے تھیلے حاصل کر کے شام کو اپنے مالکان سے چار پانچ سو روپے دیہاڑی لے لیتے ہیں اور کم وبیش  2ہزار کی سرکاری سبسڈی والے دو تین تھیلے اسے فراہم کر دیتے ہیں ۔ 
 محمود خان درانی نے اس مسئلے کا ایک منطقی حل تجویز کیا اور کہا کہ حکومت سستے آٹا پوائنٹس لگانے کی بجائے فلورز ملز کے گیٹ پر رجسٹرڈ کریانہ والوں اور رجسٹرڈ ہوٹل  والوں کو سبسڈی والے آٹے کی خریداری  کی سہولت دے ، اس کا ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ سستا ہر گلی محلے کی کسی نہ کسی دوکان پر دستیاب ہو گا اور عام آدمی کے لئے اس کی اپنی سہولت کے وقت میں خریداری ممکن ہو جائے گی اور لوگوں کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا ، دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ جو رجسٹرڈ ہوٹل والے یہ آٹا خریدیں گے وہ روٹی 15 روپے کی بجائے 8 روپے میں فروخت کرنے کے پابند ہوں گے یوں مزدورطبقہ ، اسٹوڈنٹس اورغریب عوام جو بازار سے کھانا کھاتے ہیں سبسڈی کی سہولت سے فیض یاب ہو سکیں گے ۔
(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا