12:36 pm
ڈالر کی شہنشاہیت کا خاتمہ اور دوغلا بھارتی کردار

ڈالر کی شہنشاہیت کا خاتمہ اور دوغلا بھارتی کردار

12:36 pm

باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو میرے جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے ثاقب لکھنوی کا یہ شعر ایک ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ ضرب المثل ہمیں پیٹرو ڈالر کی شہنشاہیت کے خاتمہ کیلئے جاری عالمی جنگ میں بھارت کے دوغلے کردار کے تازہ ترین انکشافات پر یاد آئی ہے ، روس ، چین ، وینزویلا اور ایران سمیت افریقہ اور لاطینی امریکہ کے درجنوں ممالک تیل اور گیس کی عالمی تجارت پر ڈالر کی اجارہ داری کیخلاف جنگ تو کر ہی رہے تھے لیکن اب تازہ ترین خبر یہ آئی ہے کہ بھارت کی مودی سرکار بھی اس کھیل میں خفیہ طور پر ہاتھ بٹا کر روس کو بھی راضی رکھے ہوئے ہے اور امریکہ کی اسٹریٹجک اتحادی بن کر اقوام مغرب سے بے پناہ معاشی و عسکری مفادات بھی سمیٹ رہی ہے ۔عالمی شہرت یافتہ امریکی بزنس میگزین فوربز کی تازہ ترین رپورٹ نے ڈالر کے مستقبل کے حوالے سے مزید سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ۔ سمجھنے والوں کیلئے رپورٹ کے عنوانPetrodollar Dusk, Petroyuan Dawn: What Investors Need To Know میں ہی واضح اشارہ موجود ہے کہ پیٹرو ڈالر کی شام ، پیٹرو یوآن کی صبح : سرمایہ کاروں کو کیا جاننے کی ضرورت ہے؟ ۔
اس رپورٹ کے مطابق چین اور روس کی باہمی تجارت ساڑھے 16 ارب ڈالر ہے اور دونوں ممالک اسے تیزی کے ساتھ ڈالر سے یوآن اور روبل میں منتقل کر رہے ہیں ،ایک اور بڑے امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے سعودی عرب کی تیل و گیس کی کل پیداوار کا 25 فیصد چین خریدتا ہے اور اس کی ادائیگی بھی ڈالر سے یوآن میں تبدیل کر نے کیلئے جاری مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں ۔ یاد رہے کہ 1974ء میں امریکہ کی نکسن حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب کو پابند کر دیا گیا تھا کہ وہ اپنا تیل اور گیس صرف امریکی ڈالر میں بیچے گا ، اس کے بدلے میں امریکی فوج نے سعودی عرب کی سکیورٹی کی گارنٹی دی ، یہ سلسلہ پھر تمام اوپیک ممالک تک پھیل گیا اور ڈالر کو پیٹرو ڈالر کہا جانے لگا ۔تہران ٹائمز نے لکھا ہے کہ دنیا کے تیل و گیس کے 40 فیصد ذخائر روس ، ایران اور وینزویلا کے پاس ہیں اورتینوں ممالک نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اپنا تیل و گیس امریکی ڈالر کی بجائے روبل اور یوآن میں بیچیں گے ، جس روز سعودی عرب اور اوپیک ممالک نے بھی اپنا تیل صرف امریکی ڈالرکی بجائے ریال ، درہم ، یوآن اور یورو میں بھی بیچنا شروع کر دیا وہ پیٹرو ڈالر کی عالمی شہنشاہیت کا آخری روز ہوگا ، اس کے بعد بھی ڈالر بلا شبہ عالمی اکانومی کا سب سے بڑا بادشاہ رہے گا لیکن اس کی شہنشاہیت ضرور ختم ہوجائے گی اور یوآن ایک نئی ابھرتی ہوئی بادشاہت بن کر سامنے آ کھڑا ہو گا ۔ 2018 ء سے جب سے چین نے تیل و گیس کی خریداری ڈالر کی بجائے یوان میں کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ، دنیا کے مختلف ممالک میں چینی یوآن کے اندر اپنے عالمی فارن کرنسی ریزروز رکھنے کا رحجان بڑھنے لگا ہے ، پیٹرو ڈالر کی شام ، پیٹرو یوآن کی صبح کے معنی خیز عنوان کے ساتھ شائع یونے والی فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سن2000 ء میں دنیا کے مختلف ممالک کے کل فارن کرنسی ریزروز کا 74 فیصد امریکی ڈالر میں تھا جو کم ہو کر 2023ء میں 60 فیصد پرآگیا ہے اور مسلسل مزید کم ہوتا جا رہا ہے ، جبکہ عالمی فارن کرنسی ریزروز میں یوآن کا شیئر 2017 ء میں صرف ایک فیصد تھا جو 2023 ء میں 3 فیصد کے قریب ہوگیا ہے اور مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ معروف عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک انویسٹی گیٹو رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیوٹن سرکار سے سستا تیل لینے کے دوران بھارت نے خفیہ طور پر پہلے روس کو اماراتی درہم میں ادائیگیاں کیں اور پھر براہ راست روبل میں پے منٹ کرنا شروع کر دی ، اس مقصد کیلئے پہلے خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کے بینکنگ سسٹم کو استعمال کیا گیا اور پھر روس اور بھارت کے بینکوں کے درمیان براہ راست روبل میں ٹرانزیکشنز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان