12:21 pm
ڈالر کی شہنشاہیت کا خاتمہ اور دوغلا بھارتی کردار

ڈالر کی شہنشاہیت کا خاتمہ اور دوغلا بھارتی کردار

12:21 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) معروف عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک انویسٹی گیٹو رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیوٹن سرکار سے سستا تیل لینے کے دوران بھارت نے خفیہ طور پر پہلے روس کو اماراتی درہم میں ادائیگیاں کیں اور پھر براہ راست روبل میں پے منٹ کرنا شروع کر دی ، اس مقصد کیلئے پہلے خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کے بینکنگ سسٹم کو استعمال کیا گیا اور پھر روس اور بھارت کے بینکوں کے درمیان براہ راست روبل میں ٹرانزیکشنز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔
کیسی دلچسپ صورتحال ہے کہ کواڈ میں امریکہ کا اسٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود بھارت سرکار ڈالر کی عالمی اجارہ داری کیخلاف عالمی جنگ میں بھی چوری چھپے شریک ہو گئی ہے اور واشنگٹن و ماسکو دونوں اطراف سے مفادات سمیٹ رہی ہے، بقول ثاقب لکھنوی اے چمن والو! چمن میں یوں گزارا چاہئے باغباں بھی خوش رہے، راضی رہے صیاد بھی مختلف عالمی اعداد وشمار کے مطابق یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے بھارت کو روسی تیل اور گیس کی مصنوعات کی کل درآمدات 8 گنا ہوگئی ہیں جبکہ روسی کروڈ آئل کی درآمد میں اضافہ کی شرح مزید ہوشربا ہے جو 16 گنا بڑھی ہے ۔ اتنی بھاری مقدار میں سستا روسی تیل لینے کی وجہ سے حالیہ عالمی کساد بازاری کے باوجود بھارت کی معیشت مستحکم ہے اور اس کے فارن کرنسی ریزروز کو اتنا بڑا ڈینٹ نہیں پڑا جس کا پاکستان کو سامنا ہے ۔ پہلے کورونا بحران اور پھر یوکرین جنگ نے دنیا بھر کی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ، پاکستان کے فارن کرنسی ریزروز میں صرف ایک سال کے دوران 12 ارب ڈالر کی ہوشرباء کمی ہو چکی ہے جو 16 ارب ڈالر سے کم ہو کر صرف 4 ارب ڈالر رہ گئے ہیں ۔ عالمی اسٹریٹجک فیصلے ملکوں کی معیشت کو کس طرح زمین سے آسمان پر اور آسمان سے زمین پر لے آتے ہیں اس کی ایک مثال معرکہ کارگل ہے ، اس جنگ میں پاکستان کا بازو مروڑ کر امریکہ نے فیصلہ بھارت کے حق میں کروایا اور اس نوازش کے بدلے میں نئی دہلی سرکار نے روسی اسٹریٹجک بلاک چھوڑ کر امریکی اسٹریٹجک بلاک جوائن کر لیا ، معرکہ کارگل کے موقع پر 1999 ء میں بھارت کے فارن کرنسی ریزروز صرف 36 ارب ڈالر تھے جو آج کل 2023 ء میں 560 ارب ڈالر ہیں ۔ یاد رہے کہ 1979ء سے 1999 ء تک کے 20 برسوں کے دوران بھارتی فارن کرنسی ریزروز عام طور پر 10 ، 20 اور 30 ارب ڈالر کی رینج میں رہے ، یوں ہم دیکھتے ہیں کہ بھارت نے اسٹریٹجک فلور کراسنگ کی بھرپور قیمت وصول کی اور اپنی معیشت کو مستحکم کر لیا جبکہ پاکستان اس حوالے سے اچھی ڈیلز نہیں کرسکا اور آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہے ۔ یوکرین جنگ کے آغاز کے موقع پر پاکستان کے پاس بھی سستا روسی تیل خریدنے کا آپشن موجود تھا لیکن افسوس کہ ہمارے حکمران اس تاریخی موقع کو بھی ضائع کر گئے ۔ امریکی ڈالر کی شہنشاہیت کیخلاف نئی عالمی جنگ میں بھارت کی چوری چھپے شرکت بے نقاب ہونے پر امریکہ کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے ؟ یہ اہم سوال بنا ہوا ہے ۔ سعودی عرب اور پاکستان جیسے دوسرے امریکی اتحادی ممالک کے پاس بھی اب ایک اچھا موقع ہے کہ وہ بھی یہ موقف اختیار کر سکتے ہیں کہ اگر امریکہ کا سب سے چہیتا ملک بھارت ڈالر میں ہی تجارت کرنے کا پابند نہیں ، تو پیٹرو ڈالر کی غلامی کا یہ طوق ہم اپنے گلے میں کیوں ڈالے رہیں ؟

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان