12:33 pm
سپریم کورٹ میں سنسنی خیز ڈرامائی صورت حال

سپریم کورٹ میں سنسنی خیز ڈرامائی صورت حال

12:33 pm

٭ …عدلیہ کا بحران جاری، 7 ججوں والے بنچ میں چار پھر چار میں سے تین، جسٹس جمال مندوخیل بھی بنچ سے الگ ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور…O سیاست دانوں پر بغاوت کے کیس خارج، لاہور ہائی کورٹ، جسٹس شاہد کریم کا فیصلہO گلگت پولیس دوسرے صوبوں میں نہیں جا سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہO پنجاب: مزدور کی تنخواہ 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپےO خواجہ برادران سعد رفیق، سلمان رفیق کے خلاف پیراگون سوسائٹی کیس ختم O عدالتیں چہرے اور حیثیت دیکھ کر فیصلے کر رہی ہیں: سراج الحقO لکی مروت، پولیس وین پر بارودی حملہ، ڈی ایس پی اقبال مہمد اور چار اہلکار شہیدO نیب کے چیئرمین کا عہدہ اور تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر O 12 اگست کو8 اکتوبر کے انتخابات کے لئے نگران حکومت بنے گی O پاسپورٹ بحران، کئی ہفتوں کے بعد بھی نہیں مل رہےO جام پور، آٹے کے ٹرکوں پر عوام کا حملہ، پولیس کا لاٹھی چارجO بشام پولیس اور مظاہرین میں تصادم، تھانے پر پتھرائو، شاہراہ قراقرم بندO چین سے دو ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی ملتوی کرنے کی درخواست زیر غورO سپریم اور ہائی کورٹوں میں تین لاکھ 81 ہزار مقدمات زیر التوا، اعلیٰ عدالتوں میں 35 ججوں کی اسامیاں خالیO وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا سنیٹر فیصل جاوید کو مناظرے کا چیلنجO پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، چھ گھوسٹ جعلی اہلکار بورڈ سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے لے گئےO ڈالر 286 روپےO حکومت کی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے بیشتر اہم رہنمائوں کو طلب کر لیا، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن جیلوں میں۔
٭…سپریم کورٹ میں ججوں کی آپس میں چپقلش نے ڈرامائی اور سنسنی خیز شکل اختیار کر لی ہے۔ پنجاب اور پختونخوا کے انتخابات کا جائزہ لینے والا سات ججوں کا بنچ تین بار سُکڑ کر محض تین ججوں تک مختصر ہو گیا۔ اس پر چیف جسٹس نے ججوں کا نیا بنچ تشکیل دے دیا اور جسٹس فائز عیسیٰ کے ازخود نوٹس کو کالعدم قرار دینے والے فیصلے کو غیر موثر قرار دے دیا۔ یہ امر خاص طور پر قابل توجہ ہے کہ بنچ سے علیحدہ ہونے والے آخری دو جج حضرات نے چیمبر میں علیحدگی کا اعلان کرنے کی بجائے، عدالت کے ڈائس پر بنچ میں شریک ہو کر بنچ سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ یہ نئی بات تھی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے افسوس اور حیرت کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ روز (جمعرات) جسٹس جمال مندوخیل نے بنچ میں شریک ہونے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کچھ اعتراضات کئے ہیں کہ ججوں کی مشاورت میں انہیں شریک نہیں کیا گیا اور بنچ کا حُکم بھی کھلی عدالت میں نہیں سنایا گیا بلکہ یہ انہیں گھر پر موصول ہوا۔ ٭ …دریں اثنا سپریم کورٹ میں ججوں کی ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور اقدامات کی صورت حال مزید الجھ گئی ہے۔ چیف جسٹس کی زیر قیادت پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کے التوا کیس کی سماعت کرنے والے سات ججوں کا بنچ، سات سے پانچ پر رہ گیا، دو جج فارغ ہو گئے یا کئے گئے! پھر ایک جج امین الدین نے بھی سماعت میں شرکت سے معذرت کر لی۔ اس پر گزشتہ روز سماعت ملتوی کرنا پڑی، پھر طویل مشاورت کے بعد چار ججوں کے ساتھ ہی سماعت کا فیصلہ کیا گیا مگر بنچ کے ایک اور جج جسٹس جمال مندوخیل نے بھی بنچ سے علیحدگی اختیار کر لی۔ وفاقی حکومت نے چیف جسٹس کا ازخود کسی مقدمہ کی سماعت پر پابندی کا بل قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کرا کے صدر کے پاس بھیج دیا۔ صدر کے دستخطوں سے یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ صدر نے دستخط نہ کئے تو بل حکومت کو واپس بھیجا جائے گا۔ حکومت اسے دوبارہ منظور کرا لے گی تو یہ خود بخود قانون بن کر نافذ ہو سکتا ہے۔ ٭ …دریں اثنا عدالتی اور قانونی حلقوں میں سینئر جج فائز عیسیٰ کے تین رکنی بنچ کے دو ایک (1-2) کی اکثریت کے فیصلے سے چیف جسٹس کی سو موٹو کارروائی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس فیصلے میں چیف جسٹس کے پانچ رکنی بنچ میں شریک جج جسٹس امین الدین بھی شریک تھے۔ انہوں نے پانچ رکنی بنچ کے غیر موثر ہو جانے کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔ مگر چیف جسٹس نے یہ پابندی قبول نہیں کی۔ ان کا اور بعض اہم ممتاز قانون دانوں کا موقف ہے کہ جسٹس فائز والے بنچ کے فیصلہ کا نفاذ آئندہ سے ہو سکتا ہے، ماضی کی یا موجودہ صورت حال پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ مبینہ طور پر خود جسٹس فائز عیسیٰ کے بنچ نے یہ فیصلہ از خود اقدام کے طور پر کیا ہے۔ اس بنچ میں تین جج، جسٹس فائزعیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔ جسٹس شاہد وحید نے بنچ کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اس کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ والے بنچ کے ایجنڈے میں ازخود نوٹس کا موضوع شامل ہی نہیں تھا، اس فیصلے کے لئے خود جسٹس فائز عیسیٰ نے ازخود نوٹس لیا ہے اس لئے یہ فیصلہ غیر موثر ہے اور دوسرے ججوں پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ اس کی آبزرویشن کو معطل کیا جاتا ہے۔ ٭ …سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور ہائی کورٹ بار، چودھری اعتزاز احسن، حامد خان اور دوسرے قانونی حلقوں نے بھی جسٹس فائز عیسیٰ کے بنچ کو ماضی اور حال کی عدالتی کارروائیوں کے لئے غیر موثر قرار دیا ہے۔ مگر اب عجیب صورت حال پیش آ گئی کہ ابتدائی سات ججوں میں سے چار نہ صرف علیحدہ ہو چکے ہیں بلکہ چیف جسٹس والے باقی تین ججوں کی کارروائی کو بھی غیر عدالتی قرار دے دیا گیا۔ یوں یہ معاملہ مزید الجھ گیا۔ سپریم کورٹ کے آفس سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نئے سرے سے نیا بنچ بنا کر کیس کی سماعت جاری رکھیں گے۔ اب تک نئی پوزیشن سامنے آ چکی ہو گی۔ ٭ …لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا اہم تاریخی فیصلہ کہ محض کسی تقریر یا بیان پر بغاوت اور غداری کا مقدمہ دائر کرنا آئین میں دی جانے والی شہری آزادیوں کے منافی ہے اس لئے تعزیرات پاکستان کی دفعات 137 کو منسوخ کیا جاتا ہے۔ یہ بہت دور رس نتائج کا تاریخی حیثیت کا فیصلہ ہے اسے ایک شہری ’’ابوذر حسان نیازی‘‘ نے بعض مقدمات کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ اس دفعہ 137 کو ماصی میں اور اب بے تحاشا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ حالیہ کیس تو عمران خان کے بھانجے ’’حسان نیازی‘‘ کا ہے۔ اس نے پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف کوئی بیان دیا اس پر اس کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں دنگا فساد کرنے اور امن کے منافی بیان دینے پر بیک وقت اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی میں مقدمات دائر کئے گئے۔ کراچی اور کوئٹہ کی عدالتوں نے یہ مقدمے کالعدم قرار دے دیئے نوشہرہ کی پولیس گرفتار کرنے کے لئے کراچی پہنچ گئی۔ یہ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے ہوائی اڈوں سے پولیس کے دستے محض ایک شخص کے خلاف کارروائی کے لئے ہوائی جہازوں میں اڑتے پھر رہے ہیں۔ ان کے اخراجات کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ لاہور سے کراچی تک آنے جانے کا طیارے کا کرایہ تقریباً 90 ہزار روپے (رمضان میں کچھ کم کیا گیا ہے) وصول کیا جاتا ہے۔ پولیس دوسرے شہروں میں ہوٹلوں میں قیام کرتی ہے اس کے بھاری اخراجات سرکاری خزانوں سے ادا کئے جاتے ہیں۔ ایک مثال کہ لاہور پولیس نے محض عمران خان کی رہائش کے چند روزہ محاصرے کے لئے صرف کھانے کی مدد میں دو کروڑ 30 لاکھ کا بل پیش کیا ہے۔ دوسرے صوبوں کی پولیس کا بھی یہی عالم ہے۔ ٭ …پی ڈی ایم کے حلقوں کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سات ججوں کے بنچ میں سے 4 جج چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کوغیرآئینی قرار دے چکے ہیں۔ کالم کی تحریر کے وقت کمرہ عدالت میں سٹیج پر صرف تین کرسیاں لگائی گئی تھیں۔ نیا بنچ تشکیل پانے کی صورت میں نئی کرسیاں لگنے والی تھیں۔ ٭ …ن لیگ کے باخبر ذرائع کے مطابق نوازشریف عیدالفطر کے بعد پاکستان آ رہے ہیں، اس بارے میں ساری تفصیلات طے پا گئی ہیں۔ ان کے مطابق نوازشریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے جہاں عمرہ کے علاوہ مسجد نبویؐ میں اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ سعودی عرب میں ان کی رہائش جدہ میں بڑے بیٹے کے ذاتی گھر میں ہو گی۔ رمضان کے آخر میں شہباز شریف اور مریم نواز بھی سعودی عرب جائیں گے وہاں سے یہ لوگ نوازشریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے جہاں تاریخی استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایک تجویز یہ ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اترا جائے تا کہ پختونخوا کے لوگ بھی استقبال میں شریک ہو سکیں۔ پروگرام کے مطابق نوازشریف سب سے پہلے عدالت میں پیش ہو کر ضمانت اور سزائیں ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا