12:19 pm
رعونت اور تکبر سے بھرا بت اور عمرانی مولویان؟

رعونت اور تکبر سے بھرا بت اور عمرانی مولویان؟

12:19 pm

وہ جو ’’حقیقی آزادی‘‘ کا نعرہ تھا وہ کیا ہوا؟ جیسے عمران خان نیازی کے بت میں تکبر اور ر عونت کے سوا کچھ نہ تھا۔ ایسے اس کے ’’ٹائیگرز‘‘بھی عقل سے فارغ ہی نکلے، محسن پاکستان حکیم محمد سعید شہید اور ڈاکٹر اسرار احمد نوراللہ مرقدہ کو سلام کہ جنہوں نے اپنی ایمانی فراست سے یہودیوں کے تراشے ہوئے ’’بت‘‘ کو بروقت پہچان کر اس کے شر سے قوم کو بچنے کی تلقین کی، حکیم سعید شہید اور ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے بعد سیاست دانوں میں واحد مولانا فضل الرحمن تھے کہ جو روز اول سے ہی عمران خان کو نہ صرف یہ کہ اعلامیہ یہودی ایجنٹ جبکہ سیاست کا غیر ضروری عنصر بھی قرار دیا کرتے تھے، شروع شروع میں یہ خاکسار بھی مولانا فضل الرحمن کے اس دعوے کو محض سیاسی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے ہوائوں میں اڑا دیتا تھا مگر یہ مولانا فضل الرحمن کی کرم فرمائی کہ انہوں نے اس خاکسار کو اصل عمران نیازی سمجھانے کے لئے ایک موقع پر دلائل کے انبار لگا دئیے، مولانا کے وزنی دلائل کے بعد اللہ نے ایک دن کے لئے بھی اس شخص کی حمایت یا اسے مسلمانوں کا لیڈر سمجھنے کی مجھے توفیق ہی نہیں عطا فرمائی۔(الحمدللہ)
باوجود اس کے کہ کراچی کی ایک نئی نویلی یونیورسٹی کے سربراہ اور معروف زمانہ ’’استاد‘‘ صاحب عمران نیازی کی حکومت کے ابتدائی دنوں میں کراچی سے اسلام آباد تشریف لائے اور انہوں نے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خاکسار کو دعوت پر بلا کر عمران خان نیازی کی عظمت و رفعت کے ایسے پھول برسائے کہ ہر طرف جل تھل ہوگئی اور اس خاکسار کو حضرت ’’استاد محترم‘‘ سے کہنا پڑا کہ آپ فقیہہ العصر حضرت اقدس مفتی رشید احمد لدھیانوی نور اللہ مرقدہ کے خلیفہ ہیں، آپ کے منہ سے اللہ، رسولؐ کی بات اچھی لگتی ہے اور آپ مجھے عمران خان سمجھا رہے ہیں؟ ان کے خیال میں عمران نیازی ہی وہ مرد قلندر ہے کہ جو پاکستان کو ریاست مدینہ بنا سکتا ہے اور یہ صرف تنہا ان کا خیال ہی نہیں بلکہ مولانا طارق جمیل سمیت اور بھی بہت سے اس خیال سے ’’نہال‘‘ تھے اور وہ اپنے مذہبی فالورز اور شاگردوں میں مسلسل یہ پروپیگنڈہ بھی کیا کرتے تھے۔ سوال یہ ہے کہ ان کے پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر جو مذہبی نوجوان اور مولوی صاحبان عمرانی فالورز بن کر اس کی سرگرمیوں میں معاون بنے، اس کی ذمہ داری کس پہ عائد ہوتی ہے؟ عمران نیازی جیسے متکبر شخص سے ریاست مدینہ کا کرشمہ ظاہر ہونے کا سیاپا ڈالنے والی یہ شخصیات کیا اب سجدہ سہو کرکے مولانا فضل الرحمن اور قوم سے معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں؟ ایسی ’’بصیرت‘‘ پہ ماتم کیوں نہ کیا جائے کہ جو عمران نیازی سے ’’ریاست مدینہ‘‘ کی توقع لگائے ہوئے تھی، کیا ایسے ’’بصیرت افروزوں‘‘ پر دوبارہ اعتماد کرنا حماقت نہیں ہوگی؟ کان کھول کر سن لیں، پاکستانی قوم کو پاک فوج سے محبت کرنے کے لئے کسی مفتی کے فتوے کی ضرورت نہیں ہے، یہ قوم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھی، آج بھی ساتھ ہے اور آئندہ بھی ساتھ رہے گی، پاکستان کے عوام نے تو آرمی تنصیبات پر حملے نہیں کئے، یہ حملے تو آپ کے خوابوں کے ہیرو اور ریاست مدینہ کے داعی عمران نیازی کے ٹائیگرز نے کئے ہیں، اگر آپ نے فتوے دینے ہیں تو ان کے خلاف دیں، فوج کی عظمت انہیں سمجھائیں، آپ جو سالہا سال عمران نیازی کی عظمت کا ڈنکا بجاتے رہے، اس پر قوم سے معافی مانگیں، پاک فوج لبرل ہے یا اسلامی؟ خوامخواہ اس نئی بحث کو مت چھیڑیں، دوست، دشمن، اپنے پرائے سب اس بات پر متفق ہیں کہ عمران نیازی، رعونت سے بھرا ہوا، متکبر شخص تھا، آپ جیسے ’’اولیاء کرام‘‘ کی صحبت نے اس پر کیا اثر چھوڑا؟ میں احترام کے سارے قرینوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے سامنے سوال اٹھانا چاہتا ہوں، حضرت، جان کی اماں ملے تو عرض ہے کہ پاکستانی قوم نے کب اور کہاں پہ پاک فوج کو غیر اسلامی کہا ہے؟ کون نہیں جانتا کہ ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ اسلام ہے، لبرل ازم نہیں، لیکن پرویز مشرف کے رسواکن اقدامات بھی سب کے سامنے ہیں، انہیں کون سے اسلام میں فٹ کریں گے؟ پاک فوج کی اس وقت کمان جنرل حافظ سید عاصم منیر کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، مجھے پتہ ہے کہ جنرل عاصم منیر کے نام کے ساتھ میرا ’’حافظ لکھنا‘‘ الحاد کی آگ میں جلنے والے دانش فروشوں کو قبول نہیں ہے، عمرانی بلوائیوں نے جی ایچ کیو پہ حملہ کیا، کور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملہ کیا، میانوالی میں جہاز کے ماڈل کو جلا ڈالا، سرگودھا میں یادگار شہداء کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، پشاور قلعہ بالا حصار اور یڈیو اسٹیشن پر حملے کئے گئے۔ فیصل آباد میں حساس دفاتر پر حملے کئے گئے، کئی تھانے جلا ڈالے گئے، یہ سب کچھ کسی مذہبی، جہادی یا مدرسے کی جماعت کے وابستگان نہیں، بلکہ ریاست مدینہ کی تسبیح پڑھنے والے عمران نیازی کی جماعت تحریک انصاف کے کارکنوں نے کیا، شکر ہے کہ پاک فوج کو آپ نے اسلامی قرار دیا، ذرا رکیئے! جو عمران خان آپ کے خوابوں کا شہزادہ اور ’’بے چارہ‘‘ ریاست مدینہ بنانا چاہتا تھا اس کی تحریک انصاف کو آپ کیا سمجھتے رہے؟ اسلامی یا پھر لبرل؟ عمران نیازی دھرنوں سے لے کر جلسے، جلوسوں اور مظاہروں تک لڑکیوں اور لڑکوں کو اکٹھا کرکے سڑکوں پر جس طرح سے نچاتا رہا، وہ ساری دنیا نے دیکھا، ان کی اس بے حیائی کے خلاف مولانا فضل الرحمن نے تو آواز اٹھائی مگر ریاست مدینہ، ریاست مدینہ کا ٹچ دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے والے عمرانی علماء نے اس بے حیائی کے خلاف کوئی آڈیو یا وڈیو کلپ جاری کیا تو سامنے لایا جائے کسی جلسے میں کوئی تقریر کی ہو، عمران خان سے مل کر اس کے خلاف آواز حق ہی بلند کی ہو تو ثبوت دیا جائے۔ کالعدم سپاہ صحابہؓ کہ جو اہلسنت والجماعت کے نام سے کام کر رہی ہے جاننے والے جانتے ہیں کہ ان کے ہزاروں علماء، قائدین اور کارکنان قتل کئے گئے اور سینکڑوں گرفتار ان کے کارکنوں کو پھانسیاں بھی دیں گی، مگر جب آرمی تنصیبات پر حملے ہوئے تو اس جماعت کے سربراہ محمد احمد لدھیانوی اسلام آباد، کراچی سمیت ملک بھر میں پاک فوج کی حمایت میں بڑی بڑی ریلیاں نکال رہے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ پاکستان کا ایک ایک بچہ، بوڑھا اور جوان اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے اور ان شاء اللہ کھڑا رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان