محترمہ بینظیربھٹو عظیم سیاسی لیڈر 

محترمہ بینظیربھٹو عظیم سیاسی لیڈر 

5 months ago.

آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ منائی جارہی ہے  ۔وہ 21جون 1953ء کوقائدعوام، شہید ذوالفقار علی بھٹوکے ہاں پیدا ہوئیں اور 4جولائی 1974تک یقینا ایک شاندار زندگی گزاری ۔ پہلے کراچی سے تعلیم حاصل کی پھرآکسفورڈ چلی گئیں دوران تعلیم انہوں نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹوکی وزارت عظمیٰ کا دوردیکھا۔ وہ انہیں اپنی جانشین کے طور پر تیار کرنا چاہتے تھے ۔ شملہ مذاکرات کے موقع پر بھٹوصاحب انہیں اپنے ساتھ لے کر گئے ۔ آکسفورڈ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 24جون 1977ء کو پاکستان واپس آئیں تو5جولائی 1977ء کو جنرل ضیاء الحق نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ۔ بھٹو صاحب کو وزیراعظم ہاؤس سے حراست میں لے لیاگیا۔ اس کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھٹو صاحب کا پرچم اٹھا کر اپنی جنگ شروع کی ۔ قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی والدہ نصرت بھٹوکے ہمراہ میدان جنگ میں اتریں اور آمرانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔