03:43 pm
زمین میں کسی بھی جگہ 2 گھنٹے پہنچانے والے جیٹ انجن کی آزمائش

زمین میں کسی بھی جگہ 2 گھنٹے پہنچانے والے جیٹ انجن کی آزمائش

03:43 pm

چین کے سائنسدان طیاروں میں استعمال ہونے والے ایسے انجن پر کام کررہے ہیں جو دنیا میں کسی بھی جگہ 2 گھنٹے کے اندر پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔اس مقصد کے لیے ایسا انقلابی انجن تیار کیا جارہا ہے جو آواز کی رفتار سے 16 گنا تیز رفتار فراہم کرسکے گا۔یعنی یہ طیارہ لگ بھگ 20 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گا اور اس وقت دنیا کا تیز ترین جیٹ پاور انجن 7 ہزار میل فی گھنٹہ کا ہے جو ناسا کے ایکس 43 اے جیٹ کا حصہ ہے۔
اس انجن کی ٹیسٹ پرواز ایک پروٹوٹائپ ماڈل میں بیجنگ کی ایک سپرسونک ونڈ ٹنل میں ہوئی جو کامیاب بھی رہی جس میں تھرسٹ، ایندھن کی بچے اور آپریشنل اسٹیبلٹی کی بے نظر کارکردگی کو ریکارڈ کیا گیا۔سائنسدانوں کی اس ٹیم کی قیادت کرنے والے چائنا اکیڈمی آف سائنسز انسٹیوٹ آف مشینز کے پروفیسر جیانگ زونگ لن کا کہنا تھا کہ یہ انجن زمین کے مدار پر جانے والے دوبارہ قابل استعمال طیاروں میں بھی استعمال ہوسکے گا۔مستقبل کے اس انجن کا ڈیزائن سادہ ہے، جس میں 3 اہم پرزے شامل ہیں، ایک سنگل اسٹیج ایئر انلیٹ، ہائیڈروجن فیول انجیکٹر اور کومبیوشن چیمبر۔تحقیقی ٹیم نے یہ انجن ایک طاقتور ونڈ ٹنل میں رککھ کر فلائٹ کنڈیشنز کو متحرک کیا جس کی رفتار آواز سے 9 گنا زیادہ تھی۔
جب یہ تیز رفتار ایئر انلیٹ سے ٹکرائی تو بہت زیادہ درجہ حرارت اور دباؤ سے شاک ویوز بنی اور یہ شاک ویوز ہائیڈروجن فیول سے ملیں اور آگے بڑھنے کا دھچکا فراہم کیا۔
جب انجن پوری طرح گرم ہوگیا تو کومبیوشن چیمبر کسی اسٹار وارز کے خلائی جہاز کی طرح جگمگانے لگا۔سائنسدانوں کے مطابق ہوا میں سانس لینے والا یہ انجن آواز کی رفتار سے 16 گنا تیز سفر کی سہولت فراہم کرسکے گا، مگر ابھی ایسی پرواز کی صلاحیت رکھنے والی ونڈ ٹنل بیجنگ میں زیرتعمیر ہے، جس کے بعد ہی مکمل آزمائش ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ انجن کمرشل طیاروں کو سپرسونک رفتار فراہم کرسکے گا جو آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز ہوگی۔
 

تازہ ترین خبریں

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

خبردار ،  گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،  شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

خبردار ، گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا