03:20 pm
جولائی تادسمبرٹویوٹا کو دوگنا منافع،کتنی گاڑیاں خریدی گئیں؟جانئے

جولائی تادسمبرٹویوٹا کو دوگنا منافع،کتنی گاڑیاں خریدی گئیں؟جانئے

03:20 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں جولائی تا دسمبر 2020 کا بیشتر حصہ کرونا کی وبا اور لاک ڈاؤن میں گزرا اور تقریباً تمام ہی کاروبار ٹھپ پڑے ہوئے تھے لیکن ٹویوٹا کمپنی ان چند اداروں میں سے ایک تھی جو اس دوارن بھی منافع میں رہی کیوں کہ لوگوں نے گزشتہ کی نسبت 82 فیصد زیادہ گاڑیاں خریدیں۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مالی سال 2020-21 کی پہلی 
ششماہی یعنی جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران ٹویوٹا پاکستان کا منافع 108 فیصد بڑھا کیوں کہ پاکستانیوں نے اس دوران کمپنی کی 26 ہزار 362 گاڑیاں خریدیں جبکہ مالی سال 2019-20 کے اسی دورانیے یعنی جولائی تا دسمبر 2019 ٹویوٹا کی 14 ہزار 453 گاڑیاں بکی تھیں۔ اس لحاظ سے کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں 82 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔واضح رہے کہ جولائی 2020 سے دسمبر 2020 دوران ٹویوٹا کمپنی کا پاکستانی مارکیٹ میں حصہ 24 اعشاریہ 7 فیصد یعنی ملک میں مختلف کمپنیوں کی بکنے والی کل گاڑیوں میں سے 24 اعشاریہ 7 فیصد گاڑیاں ٹویوٹا کی تھیں۔اگر کمپنی کی خالص بکری یعنی نیٹ سیلز کی بات کی جائے تو مذکورہ بالا ششماہی کے دوران اس نے گاڑیوں کی فروخت سے 79 ارب 65 کروڑ روپے حاصل کیے جبکہ مالی سال 2019-20 کی اسی ششماہی میں وہ عدد یا فگر 42 ارب 78 کروڑ روپے تھا۔کمپنی نے اس زائد منافع کا سہرہ اپنی گاڑی ٹویوٹا یارس کے سر باندھا ہے جو گزشتہ برس متعارف کرائی کی گئی تھی۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اکتوبر 2020 میں لانچ کی گئی فورچونر ٹی آر ڈی کو بھی خریداروں کی جانب سے اچھی پذیرائی ملی۔یاد رہے کہ آٹو پالیسی سن 2016 میں متعارف ہوئی تھی اور اس کا اختتام جون 2021 میں ہوجائے گا جس کے باعث کمپنیوں کی سالانہ پروڈکشن 5 لاکھ گاڑیوں تک پہنچی اور متعدد برانڈز سامنے آئے۔تجزیہ کاروں نے گاڑیوں کی فروخت میں خاطر خواہ اضافے کی وجوہات خریداروں کی بڑھتی ہوئی قوت خرید اور شرح سود میں کمی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آٹو فنانسنگ کو فروغ ملا ہے۔انڈس موٹرز کمپنی یا ٹویوٹا پاکستان کو جولائی تا دسمبر 2020 والی ششماہی میں فی شیئر 61 اعشاریہ 8 روپے کا منافع ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں یہ منافع فی شیئر 29 اعشاریہ 32 روپے تھا۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا