09:53 pm
ہنڈائی نئی سیڈان ایلانترا کب لانچ کریگی؟گاڑیوں کے شوقین افرادکے لیے بڑی خبرآگئی

ہنڈائی نئی سیڈان ایلانترا کب لانچ کریگی؟گاڑیوں کے شوقین افرادکے لیے بڑی خبرآگئی

09:53 pm

امکان ہے کہ ہنڈائی کمپنی رواں ماہ (مارچ) کے درمیان تک اپنی 2 ہزار سی سی کار ایلانترا لانچ کردے گی، جو پاکستان میں تیار کی جانیوالی مہنگی ترین سیڈان ہوگی۔ ماہرین کو توقع ہے کہ ایلانترا پاکستان میں تیار کی جانیوالی حالیہ مہنگی ترین گاڑی ہونڈا سوک ٹربو سے بھی زیادہ قیمت کی ہوگی۔ہنڈائی پہلے ہی پاکستان میں ایچ 100 پورٹر پک اپ ٹرک اور ایس یو وی ٹکسن تیار کررہی ہے۔ ایچ 100 پورٹر اس سے قبل شہزور کے نام سے جانا جاتا تھا۔ کمپنی
درآمد شدہ گاڑیاں گرینڈ اسٹاریکس، آیونک ہائیبرڈ اور سات سیٹر سانتا ایف ای بھی فروخت کررہی ہے۔آٹو سیکٹر کے ماہر اور کار اسپرٹ پی کے ڈاٹ کام کے نام سے بلاگنگ ویب سائٹ چلانے والے عثمان انصاری کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہنڈائی ایلانترا 2 ہزار سی سی ویری اینٹ لانچ کررہی ہے تو وہ ٹویوٹا کرولا گراندے اور ہونڈٓ سوک سے بھی زیادہ قیمت کے ساتھ ساتھ مہنگی ترین گاڑی ہوگی۔کمپنی ذرائع نے سماء منی کو بتایا کہ ہنڈٓائی مستقبل کی منصوبہ بندی
شیئر کئے بغیر ابتدائی طور پر ایلانترا کا 2 ہزار سی سی ویری اینٹ لانچ کرے گی۔عثمان انصاری نے مزید کہا کہ ہنڈائی اپنی گاڑی کی قیمت دیگر مدمقابل گاڑیوں سے تھوڑا سا اوپر رکھ کر ایک پریمیم برانڈ کی حیثیت سے پاکستان میں پوزیشن حاصل کررہی ہے۔وہ مزید کہتے ہیں کہ ہم نے ماضی میں دیکھا کہ جب انہوں نے اپنی کراس اوور ایس یو وی ٹکسن لانچ کی تو اس کی قیمت ’کیا‘ کی اسپورٹیج سے زیادہ رکھی، اس لئے میچ سمجھتا ہوں کہ وہ ایلانترا کے ساتھ بی کچھ ایسا ہی کریں گے۔دنیا بھر میں ایلانترا کو کرولا اور سوک سے ملتا جلتا تصور کیا جارہا ہے جس پر عثمان انصاری ہنڈائی کی جانب سے خود کو پریمیم برانڈ کی حیثیت سے رکھنے
کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہیں۔ ٹاپ سوک ویری اینٹ کی قیمت 47 لاکھ روپے ہے جبکہ کرولا کی مہنگی ترین گاڑی آلٹس گراندے 40 لاکھ روپے میں دسیاب ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ایلیٹ کلاس کو راغب کرنے کیلئے کمپنی 2 ہزار سی سی ایلانترا کی قیمت 47 لاکھ روپے سے زیادہ رکھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی ایک ایسا ماڈل کچھ تبدیلیوں کے ساتھ لارہی ہے جو دنیا بھر میں 2014ء میں لانچ کیا جاچکا ہے، ہنڈائی انٹرنیشنل ایلانترا کا نیا ماڈل امریکا، یورپ اور آسٹریلیا میں رواں سال متعارف کراچکی ہے، تاہم پاکستان میں یہ کمپنی پرانا ماڈل لارہی ہے جسے ہنڈٓائی انٹرنیشنل مرحلہ وار مارکیٹ میں لاچکی ہے۔جے ایس گلوبل کے سینئر
تجزیہ کار احمد لاکھانی کا کہنا ہے کہ پاکستان تیسری دنیا سے تعلق رکھنے والا ملک ہے، اس لئے جدید ماڈل پیش کرنا کار کمپنیوں کیلئے کاروباری لحاظ سے ترجیحی معاملہ نہیں بنتا، میرا خیال ہے کہ ہنڈائی کمپنی ایلانترا کا نیا ماڈل لانچ کرے گی تو وہ کراس اوور ایس یو ویز کی مارکیٹ میں قیمتوں کی بنیاد پر داخل ہوسکتی ہے جو اسے خریداروں کیلئے غیر موزوں بناسکتی ہے۔ہنڈٓئی نشاط موٹر، نشاط گروپ، سوجیٹز کارپوریشن (جاپان) اور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ کمپنی کی سالانہ پیداوار 15 ہزار گاڑیوں پر مشتمل ہے جسے کمپنی متاثر کن طلب پر بڑھا بھی سکتی ہے۔ ملک بھر میں اس کے ڈیلرز کی تعداد 14 ہے جبکہ 6 دیگر سے معاملات
ابھی حتمی مراحل میں ہیں۔ہنڈائی کو اپنی ایس یو وی ٹکسن کی قیمت اگست میں لانچ کے اگلے ہی دن 54 لاکھ سے بڑھا کر 56 لاکھ روپے کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کمپنی حکام نے بتایا کہ اسے چند گھنٹوں میں ہی تعارفی قیمت میں دستیاب گاڑیوں سے کہیں زیادہ آرڈرز ملے۔ذرائع کے مطابق کمپنی کو وباء کے دوران ٹکسن لانچ کرنے پر اتنی زبردست طلب کی توقع نہیں تھی۔ٹکسن کا اصل مقابلہ کیا اسپورٹیج سے ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ہنڈائی، کیا کی پیرنٹ کمپنی ہے، یہ دونوں کورین کمپنیاں ہیں۔ماہرین کو توقع ہے کہ دونوں کورین کمپنیاں پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں جاپانی کار ساز کمپنیوں کیلئے مقابلے کی فضاء پیدا کریں گی۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان