08:08 pm
غریب عوام کے بس سے باہر کی باتیں ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

غریب عوام کے بس سے باہر کی باتیں ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

08:08 pm

گاڑیوں اور بائیک اسمبلرز نے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی، سمندر کے ذریعے درآمد کیے جانے
والے پرزہ جات اور خام مال کے زیادہ اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ قومی اخبار ڈان نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں تازہ ترین اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ۔ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے (ایل ایم سی ایل) اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز پر یکم مارچ سے 2 لاکھ 12 ہزار روپے سے 4 لاکھ 75 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ پیکانٹو ایم ٹی ماڈلز 24 لاکھ روپے اور پیکانٹو ماڈل اے ٹی 25 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں، اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی اور اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں بالترتیب اب 55 لاکھ اور 60 لاکھ روپے ہیں، اضافے کے بعد اسٹونک ای ایکس اور ای ایکس پلس ماڈلز کی قیمتیں اب 41 لاکھ 50 ہزار اور 44 لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہیں۔ اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ سرکلر میں ایل ایم سی ایل نے کہا کہ پیکانٹو کے لیے کمپنی ان آرڈرز پر قیمت کے فرق کو چارج نہیں کرے گی جہاں پرویژنل بکنگ آرڈر (پی او بی) پر ڈیلیوری کا وقت جنوری 2022ء تھا اور 10 مارچ تک مکمل ادائیگی (موجودہ ایکس فیکٹری قیمت) ہو چکی ہے جبکہ وہ پی بی او جہاں ڈیلیوری کا وقت فروری 2022ء یا اس کے بعد کا ہے وہاں نظر ثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمت لاگو ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹو وہیلر اسمبلر یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی خام مال کی قیمت میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے یونائیٹڈ 125سی سی کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا، نئی قیمت کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگا۔ یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے 22 فروری کو پہلے ہی 125 جی وائی بی بی آر (سرخ اور سیاہ) اور 125 جی وائی بی آر (میٹ ڈارک گرے) کی قیمت میں 11 ہزار اور 12 ہزار روپے بڑھا کر قیمت بالترتیب 2 لاکھ 32 ہزار 500 اور 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے کردی تھی۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر