05:35 pm
دنیا کی سب سے قابل بھروسہ گاڑی لینڈ کروزر کی تاریخ

دنیا کی سب سے قابل بھروسہ گاڑی لینڈ کروزر کی تاریخ

05:35 pm

اگر آپ تپتے صحراؤں میں فکر مند ہوئے بغیر کئی سو کلو میٹرز دور تک کھو جانا چاہتے ہوں یا پھر اگر آپ کو برف پوش پہاڑوں، دلدلی علاقوں، جنگلوں اور دشوار گزار راستوں پر سفر کرنا ہو تو آپ ہمیشہ کسی اچھی گاڑی کا انتخاب کرتے ہیں-لیکن دوستو اگر آپ ان تمام جگہوں سے بحفاظت واپس آنا چاہتے ہوں تو Land Cruiser کا استعمال کرتے
ہیں-ویسے بھی جب گاڑی بات ہوتی ہے تو گاڑیوں کے شوقین افراد کی ترجیحات میں میں کچھ بنیادی باتیں جیسے پائیداری، Safety، اور لگژری ضرور شامل ہوتی ہیں-دوستو ایسا ہوتا کم ہی ہے کہ یہ سب کسی ایک ہی گاڑی میں آپ کو ایک ساتھ مل جائے-لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی ایک مشہور زمانہ گاڑی Land Cruiser کے بارے میں بتائیں گے جس میں یہ تمام تر فیچرز یا خصوصیات آپ کو ایک ہی وقت میں ملیں گی-ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ اس کا آغاز کب ہوا، اس گاڑی نے کیسے Evolve کیا، اسے اوسط کتنے عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے؟اور کیوں اپنے آغاز سے لیکر آج تک دنیا بھر میں اس کے مداحوں میں اضافہ ہی ہوا ہے اور – آغاز کیسےہوا؟ دوستو اس مشہور زمانہ گاڑی Land Cruiser کہانی شروع ہوتی ہے 1950 میں جب کورئیین وار (Korean War)کے دوران ایسی گاڑیوں کی ضرورت محسوس کی گئی جو جنہیں جنگ کے دوران دشوار گزار راستوں پر استعمال کیا جا سکے-امریکہ نے جاپان کی مشہور کمپنی ٹویوٹا کو ایسی ہی ایک گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک دیا، ٹویاٹا کا کا انتخاب اس لئے کیا گیا کیونکہ ٹویاٹا جنگ عظیم کے دوران بھی جاپانی فورسز کے لئے گاڑیاں تیار کرتی رہی تھی-کمپنی نے دی گئی Requirements کو مدنظر رکھتے ہوئے میں ایک پروٹوٹائپ تیار کر کے پیش کر دی تاہم ٹویوٹا کی اس پروٹوٹا ئپ پر ایک اور جاپانی کمپنی Mitsubshi کی گاڑی کو فوقیت دی گئی-یعنی ٹویاٹا کی پروٹوٹائپ کو Reject کر دیا گیا- لیکن ٹویوٹا نے ہمت نہیں ہاری اور 1951 میں پہلے سے زیادہ فیچرز کے ساتھ ایک نئی پروٹوٹائپ تیار کرکے پیش کردی-اس ماڈل کو “Toyota Jeep BJ” کا نام دیا گیا-ٹویوٹا کے اس ماڈل کو شہرت اس وقت ملی جب ٹیسٹ ڈرائیو(Test Drive) کے دوران اس گاڑی نے بہترین آف روڈنگ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے Mount Fuji پہاڑ کے 6 چیک پوائنٹس کو آسانی سے کلئیر کر دیا اور 8200 فٹ کی بلندی تک پہنچ گئی-اس وقت یہ وہ پہلی گاڑی تھی جو اتنی بلندی تک پہنچ سکی تھی-اس ٹیسٹ ڈرائیو(Test Drive) سے متاثر ہو کر جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی(National Police Agency) نے کمپنی کو فورا 289 ایسی آف روڈ گاڑیوں کی تیاری کا آرڈر دے دیا- شروع میں یہ گاڑی فورسز کے استعمال میں ہی رہی ٹویوٹا نے اپنے اس آف روڈر(Off Roader) ماڈل میں تبدیلیاں کیں اور عام لوگوں کے لئے بھی باقاعدہ Production شروع کر دی، اس کی فروخت میں اضافے کے ساتھ اس گاڑی کو بے حد پسند کیا جانے لگا- لیکن ٹویوٹا کو Willys کمپنی جس نے پہلی مرتبہ “جیپ” تیار کی تھی، اس کی طرف سے “جیپ” کا نام استعمال کرنے کی وجہ سے ٹریڈمارک وائیلیشن (Trademark Voilation) کا Claim کر دیا- ٹویوٹا نے 1954 میں اپنے اس مخصوص ماڈل کا نام “Toyota Jeep BJ” سے بدل کر “Land Cruiser” رکھ دیا- لینڈ کروزر کا نیا ماڈل کمپنی نے گاڑی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 1955 میں 20 سیریز کے نام سے لینڈ کروزر کا ایک نیا ماڈل متعارف کروایا دیا-20 سیریز کا انجن پچھلے ماڈل سے زیادہ ہارس پاور کا تھا ہی لیکن ساتھ ہی کمپنی نے اس کی Exports کو بڑھانے اور عام لوگوں کے لئے مزید Appealing اور Attractive بنانے کی غرض سے اس کی چیسیز کے بنیادی ڈیزائن میں کافی تبدیلیاں کی اور اسے ایک Stylish Look بھی دی-Leather Top اور Doors کے ساتھ یہ کافی خوبصورت بھی دکھائی دینے لگی تھی اس کے علاوہ اس کی سیٹس(Seats) کو بھی مزید Comfortable بنایا گیا-گاڑی کے اس Upgraded Version کو برازیل، مشرق وسطی اور دوسری بڑی مارکیٹس میں کافی زیادہ کامیابی ملی-امریکن مارکیٹ میں پہلی لینڈ کروزر 1958 میں پہنچی تھی-اس وقت لینڈ کروزر کی قیمت تقریبا 2500 امیرکن ڈالرز تھی- لیںڈ کروزر کی کامیابی اور کسٹمرز کے Feedback کو دیکھتے ہوئے کمپنی 1960 میں 40 سیریز متعرف کروا دی-Metal Top اور Metal Doors کے ساتھ اب لینڈ کروزر پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت اور مضبوط دکھائی دینے لگی تھی-آف روڈنگ(Off Roading) کو مزید موثر بنانے کے لئے 40 سیریز لینڈ کروزر میں پہلی مرتبہ Low Range Gear بھی متعارف کروایا گیا جبکہ اس میں انجن کو بھی 20 سیریز کے مقابلے میں زیادہ ہارس پاور کا لگایا گیا تھا-1960 متعارف ہونے والے یہ سیریز اب بھی پاکستان کے پہاڑی علاقوں اور افریقہ میں کامیابی سے چلتی دیکھی جاسکتی ہے-40 سیریز جب امریکہ میں متعارف کروائی گئی تو امیرکنز کو یہ جاپانی پراڈکٹ اس قدر دل کو بھا گئی کہ 1965 تک یہ امریکہ کی مارکیٹس میں Best Sellling Vehicle بن گئی- لینڈکروزر 55 سیریز(سٹیشن ویگن) 1960 کی دہائی کے وسط تک اس گاڑی کی بڑھتی مقبولیت کے باعث پوری دنیا میں اس کے 50 ہزار یونٹس فروخت ہو چکے تھے-لیکن دوستو ٹویوٹا کے Satisfied Customers اب لینڈ کروزر کے ایسے ماڈل کا مطالبہ کر رہے تھے جس میں وہ outdoor activitiesکے لئے زیادہ لوگوں کے ساتھ سفر کر سکیں-ٹویوٹا نے فورا Respond کیا اور کمپنی 1967 میں لینڈ کروزر 55 سیریز سٹیش ویگن مارکیٹ میں لے آئی-4 Doors، جدید ڈیزائین اور چھ لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ آنے والا یہ ماڈل بھی کسٹمرز کی طرف سے بے حد پسند کیا گیا- ٹویوٹا کو اپنی اس گاڑی کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ تھا، گاڑی کی آف روڈنگ کی Capabilities کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنی کے پیش نظر اب یہ بھی تھا کہ اس میں Comfort Level کو بھی بڑھایا جائے-ٹویوٹا نے 1980 میں لینڈ کروزر کی ایک اور سیریز متعارف کروائی اور یہ تھی 60 سیریز-دوستو 60 سیریز میں گاڑی کی Exterior کو کافی حد تک تبدیل کیا گیا اس کے ساتھ اس کے Interior میں بھی کافی تبدیلیاں کی گئیں- Driver Posture کو سپورٹ کرنے کے لئے اس سیریز میں فرنٹ بنچ سیٹنگ(Bench Seating) کو اب علیحدہ علیحدہ دو سیٹس(Seats) سے تبدیل کرنے کے ساتھ Passgener Capacity اب 6 سے گھٹ کر 5 رہ گئی-60 سیریز میں پہلی مرتبہ ائیرکنڈیشنر کی دستیابی، فیبرک سیٹس کی وجہ سے Individual کسٹمرز کی طرف سے بھی اس کو کافی پزیرائی ملی-یہاں پر آپ کو ایک دلچسپ بات بتائیں کہ آپ نے شاید ایک سوئس جوڑے کے بارے ضرور سن رکھا ہو اگر نہیں بھی سنا تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ یہ جوڑا پچھلے 37 سال سے دنیا کے سفر پر ہے آج تک ان کا یہ سفر جاری ہے،لیکن یہاں جو دلچسپ بات ہے وہ یہ کہ ان کے اس مشکل سفر میں جو تیسرا با اعتماد ساتھی ہے وہ ایک 60 سیریز لینڈ کروز ہے جس پر اس جوڑے نے 180 سے زائد ممالک میں ساڑھے سات لاکھ کلومیڑ کا سفر کیا ہے-کسی ایک ہی گاڑی پر کیا جانے والا یہ سب سب سے لمبا سفر ہے اور اس جوڑے کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے- ٹویوٹا کمپنی نے اپنے لیجنڈری آف روڈر لینڈ کروزر کو جدید سے جدید بنانا جاری رکھا اور 1984 میں 70 سیریز مارکیٹ میں لے آئی-دوستو یہاں یہ بات یاد رہے کہ 70 سیریز، لینڈ کروزر 40 سیریز کے اپڈیٹد ماڈل کے طور پر سامنے آئی تھی اور یہ ایک ہیوی ڈیوٹی ماڈل تھا-اس سیریز میں باڈی پینل کی موٹائی میں 1 ملی میٹر تک کا اضافہ کیا گیا تا کہ گاڑی کی پائیداری یعنی Durability کو بڑھایا جا سکے اس کے علاوہ گاڑی کی سٹائلنگ(Styling) میں بھی تبدیلیاں کی گئیں-70 سیریز کو Most Reliable سمجھا جاتا ہے-دوستو اگلے ہی سال یعنی 1985 میں ٹویوٹا نے 70 سیریز کا ایک لائٹ ڈیوٹی ماڈل بھی متعارف کروایا، جو آگے چل کر “پراڈو” کے نام سے مشہور ہوئی-کمپنی کے مطابق لینڈ کروزر کو کم از کم 25 سال تک کا لائف سپین رکھنے کے لئے ڈیزائن کیا جاتا ہے-لیکن یہ بھی سچ ہے کہ یہ گاڑی اس سے بھی زیادہ عرصے تک بہترین ساتھ نبھاتی ہے- سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز دوستو انٹرنیشنل مارکیٹ میں بڑھتی Competitivenes کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے اپنی لینڈ کروزر سیریز میں اپڈیٹس کا سلسلہ جاری رکھا-گاڑی میں Comfort اور لگژری تو تھی لیکن اس کے ساتھ ہی کمپنی نے ابSaftey اور سکیورٹی کو بڑھانے پر بھی کام شروع کر دیا- انھی تمام خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے 1989 ایک نئی سیریز لانچ کی اور یہ تھی لینڈ کروزر 80 سیریز-اس سیریز میں پہلی مرتبہ ائیر بیگز(Air Bags) اور اینٹی لاک بریکنگ سسٹم متعارف کروایا گیا-Passenger Seats کی تعداد میں بھی 60 سیریز کی 5 کے مقابلے میں 3 کا مزید اضافہ کر کے 8 کر دیا گیا-سٹائلنگ میں بھی خاطر خواہ تبدیلیاں کرکے اب اس گاڑی کے لگژری لیول کو بھی Upgrade کر دیا گیا-دوستو 80 سیریز ہی ٹویوٹا 450 Lexus Lx کے لئے بنیاد بھی ثابت ہوئی-جو ٹویوٹا کے لگژری برانڈ Lexus کی پہلی گاڑی تھی- دوستو لینڈ کروزر کی شہرت کو مزید بلندی اس وقت ملی جب 1996 میں اس لینڈ کروزر نے “ڈاکار ریلی” میں حصہ لیا اور پہلی پوزیش بھی حاصل کی-ناصرف 1996 میں بلکہ لینڈ کروز نے 2001 اور 2005 اور 2014 میں بھی اس ریلی میں پہلی پوزیشن حاصل کی-اس ریلی کو دنیا کی مشکل ترین ریلی سمجھا جاتا ہے- لینڈ کروزر ایک بہترین آف روڈر ہونے کے ساتھ اب ایک ورسٹائل، Comfortable فیملی گاڑی بن چکی تھی-1990 کی دہائی میں لینڈ کروزر نے بہت تیزی سے Evolve کیا اور کمپنی 80 سیریز کے Successor کے طور پر 100 سیریز مارکیٹ میں لے آئی-ٹویوٹا نے اس سیریز میں Luxorious Lookکو مزید بہتر بنانے کے ساتھ اس میں جو اہم تبدیلی کی وہ یہ تھی کہ اس میں اب V8 انجن لگا دیا گیا-100 سیریز میں Ride Comfort کو بڑھانے کے لئے لینڈ کروزر میں پہلی بار الگ فرنٹ سسپنش کا اضافہ کیا گیا-لینڈ کروزر کی انھی خصوصیات کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑے ادارہ یونائیٹڈ نیشن بھی اس کو اپنی Field Vehicle کے طور پر استعمال کرتا ہے-دوستو لینڈ کروزر کی جو سب سے خاص بات ہے وہ یہ کہ سخت جان ہونے کی وجہ سےمشکل راستوں سے گزرنے کے بعد بھی اس میں Wear and Tear بالکل نہیں ہوتا یا بہت کم ہوتا ہے-اگر ہو بھی جائے آسانی سے repair بھی کروایا جا سکتا ہے- لینڈ کروزر نے لگژری میں تواضافہ کیا ہی لیکن وہ کبھی اپنی بنیادی آف روڈنگ Capabilites سے دور نہیں ہوئی، کمپنی انھی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 2008 میں ایک نئی سیریز مارکیٹ میں لائی اور یہ تھی 200 سیریز-اس کے بارے میں آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایک Super Luxiorious سیریز تھی جس میں پائیداری، Comfort, اور Safety تمام فیچر کو بڑھا دیا گیا-اس سیریز میں گاڑی کی لمبائی اور چوڑائی میں بھی کچھ اضافہ کیا گیا-V8 انجن کی طاقت بڑھا دی گئی- پتھریلے راستوں، صحراوں اور اترائی کے دوران Assist کے لئے اس میں پہلی بار “Crawl Control” کا اضافہ بھی کیا گیا-دوستو یہ فیچر گاڑی کی خود بخود سپیڈ کم کر دیتا ہے جب گاڑی کسی صحرا، یا اترائی میں میں سفر کر رہی ہو- دوستو ٹویوٹا نے حال ہی میں لینڈ کروزر 300 سیریز متعارف کروائی ہے جسے 2021 میں لانچ کیا گیا ہے-اس کی لمبائی چوڑائی 200 سیریز جتنی ہی رکھی گئی ہے-جبکہ اس کے وزن میں 200 سیریز کے مقابلے میں 200 کلو گرام تک کمی لائی گئی ہے-اس وقت لینڈ کروزر کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ چکی ہے-دوستو لینڈ کروزر کی پائیداری، آف روڈنگ صلاحیتوں کی وجہ سے کئی انٹرنیشنل ریلیف آرگنائزیشنز، ہیوی ڈیوٹی ورک کمپنیز، اور ایڈونچر کے شوقین افراد میں یکساں مقبول ہے-فوربز کے مطابق لینڈ کروزر جب کوئی خرید لے تو وہ اوسط 10 سال تک کم ازکم اسے استعمال کرتا ہے-اور یہ باقی گاڑیوں کی نسبت اچھی قیمت میں فروخت بھی ہو جاتی ہے- لینڈ کروزر کتنی بکتی ہے؟ اس مشہور زمانہ گاڑی کی آج تک دنیا 170 ممالک میں 10 ملین سے زائد یونٹس فروخت ہو چکے ہیں-لینڈ کروزر کے سب سے زیادہ یونٹس 2015 میں فروخت ہوئے تھے جب اس گاڑی کے ساڑھے 4 لاکھ یونٹس پوری دنیا کے کسٹمرز نے خریدے-یہ ٹویوٹا کی سب سے زیادہ عرصے تک چلنے والی گاڑی ہے جو 70 سال سے زائد کا عرصہ ہونے کے باوجود آج بھی بے حد پسند کی جاتی ہے-
source


تازہ ترین خبریں

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا

پی ٹی آئی کو  پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب  لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کو پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کرکٹ ورلڈ کپ  کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان