08:24 pm
سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

08:24 pm

آپ دریا میں نہا رہے ہوں یا پہاڑ کی سیر کررہے ہوں اور آپ کے پیروں کے نیچے سونا چمک رہا ہو۔
۔ یہ خواب کسی بھی انسان کیلئے بہت دلفریب ہوسکتا ہے لیکن یہ صرف خواب نہیں بلکہ پاکستان میں ایک حقیقت ہے ۔ پاکستان کے کئی دریا اور پہاڑ سونا اگلتے ہیں، جہاں کئی جگہوں پر باقاعدہ مشینری کے ذریعے سونا نکالا جاتا ہے وہیں کئی جگہوں پر لوگ روزانہ خود سونا نکال کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ پاکستان میں کون کون سے دریا اور پہاڑ سونے سے بھرے پڑے ہیں ، یہ جاننے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ ماضی میں بہت ساری مختلف اشیا لین دین یعنی کرنسی کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہیں جیسا کہ مختلف طرح کی سیپیاں، چاول، نمک، مصالحے، خوبصورت پتھر، اوزار، گھریلو جانور اور انسان یعنی غلام اور کنیزیں بھی کاروباری لین دین کیلئے استعمال ہوتی رہی ہیں ۔ اب آتے ہیں سونے کی طرف ، سونے کا نام سنتے ہیں خواتین کی آنکھوں میں سونے جیسی چمک آجاتی ہے کیونکہ موتی جڑے سنہرے زیورات کسی بھی عورت کی کمزوری ہوسکتے ہیں لیکن صرف خواتین ہی کیوں دنیا میں سونا پہننے کے شوقین مردوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے- لیکن شائد بہت کم لوگ یہ جانتے ہونگے کہ سونا لین دین کے حوالے سے دنیا کی سب سے اہم چیزوں میں سے ایک ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ یہ سونا پاکستان کے پہاڑوں اور دریاؤں میں بکھرا پڑا ہے۔ پاکستان کو ﷲ تعالیٰ نے دیگر بے شمار نعمتوں کے ساتھ معدنیات کے خزانوں سے بھی خوب نوازا ہے۔رب کائنات نے پاکستان کو خام لوہے، معدنی تیل، قدرتی گیس، کوئلے، کرومائیٹ، جپسم، نمک، چن کے پتھر اور سنگ مرمر کے علاوہ سونے کے ذخائر بھی عطاء کئے ہیں۔ ریکوڈک سونے کا پہاڑ ہے جس میں بہترین کاپر اور جوہری ذرات ہیں۔ اس کی مالیت کئی ٹریلین ڈالرز ہے۔ اس کا یہ پتھر اندھیرے میں روشن چراغ ہے۔ جس میں جابجا سونے کے ذرے چمکتے ہیں اور چھوٹے سے پتھر کے ٹکڑے میں کئی سونے کی پلیٹس جڑی ہوئی ہیں لیکن ریکوڈک سیاست کی نذر ہونے کی وجہ سے تاحال پاکستان کو فائدہ دینے سے قاصر ہے، سیندک میں سونے کے ذخائر بھی سیاسی مسائل کی وجہ سے پاکستان کو فائدہ پہنچانے میں ناکام ہیں۔ ایران پچھلے 30 سال سے ”سرچشمہ“ کے مقام سے سونا نکال رہا ہے جس نے ایران کی ڈوبتی معیشت کو بھرپور مثبت سہارا دیا ہے لیکن پاکستان کے پاس سونے کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود حکومت کے پاس صرف 65 ٹن کے قریب سونا موجود ہے جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا امریکا کے پاس ہے جس کی مقدار 8 ہزار ٹن سے بھی زیادہ ہے۔ پاکستان میں گلگت بلتستان کے دریا سونا اگلتے ہیں اور یہاں سے سونا نکالنے والے مزدور روزانہ دو سے تین ہزار روپے کا سونا نکال کر بیچتے ہیں۔ ہنزہ، نگر اور دیامرکے علاقوں میں دریاؤں سے بھی سونا نکالا جاتا ہے۔ گلگت سے نکالا جانے والا سونا کوالٹی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے اور صرف یہاں ہی نہیں بلکہ دریائے سندھ کے کناروں پر آباد کئی خاندان بھی دریا سے سونا نکالنے کا کام کرتے ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت سونا نکالنے کا کام کرنے والے یہ محنت کش وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت معمولی مقدار میں سونا نکالنے میں کامیاب ہوپاتے ہیں کیونکہ دریاؤں سے سونا نکالنا ایک محنت طلب کام ہے ۔ سونے کی موجودگی جاننے کیلئے پہلے یہ ہنر مند جگہ کا انتخاب کرتے ہیں اور سونا ملنے کی صورت میں کئی کئی بوریاں بھر کر ریت نکال کر بعد میں اس کو صاف کرکے اس میں سے سونا نکالتے ہیں۔ یہ سونا بعد ازاں مختلف ٹھیکیداروں کو فروخت کیا جاتا ہے اور یہ محنت کش کڑی مشقت کے بعد یومیہ 2 سے 3 ہزار روپے مالیت کا سونا نکالتے ہیں لیکن دنیا کے مختلف ممالک میں سونا نکالنے کیلئے باقاعدہ حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے اور سونا نکالنے کیلئے مشینری کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں سونے کے ان ذخائر سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ محنت کش اپنی محنت کا حقیقی معاوضہ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں لیکن اگر حکومت ان ذخائر سے فائدہ اٹھانے کیلئے پالیسی بنائے اور سونا نکالنے والے مزدوروں کو سہولیات فراہم کرے تو یہ ہنر مند اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کی مشکلات کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

 ۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

خبردار ہو جائیں ۔۔۔پاکستان بھر کے لوگوں کیساتھ کیا اہم واقعہ ہونیوالا ہے ۔۔۔؟انتہائی اہم خبر

خبردار ہو جائیں ۔۔۔پاکستان بھر کے لوگوں کیساتھ کیا اہم واقعہ ہونیوالا ہے ۔۔۔؟انتہائی اہم خبر

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

میرے مولا تیری بندی وہ دنیا چھوڑ آئی ہے، شہرت کی بلندی کو چھونے والی گلوکارہ شازیہ خشک جن کی دنیا ہی بدل گئی!

میرے مولا تیری بندی وہ دنیا چھوڑ آئی ہے، شہرت کی بلندی کو چھونے والی گلوکارہ شازیہ خشک جن کی دنیا ہی بدل گئی!

کیا پرندے قبر کا عذاب دیکھ سکتے ہیں؟ مالک کی قبر پر جب طوطے کو لے جایا گیا تو طوطا خوف کے مارے چیخنے کیوں لگا؟

کیا پرندے قبر کا عذاب دیکھ سکتے ہیں؟ مالک کی قبر پر جب طوطے کو لے جایا گیا تو طوطا خوف کے مارے چیخنے کیوں لگا؟