06:24 pm
بے روزگار خاتون کی نوکری کے لیے انوکھی درخواست کہ نائک جیسی بڑی کمپنی فوراً نوکری دینے مجبور ہوگئی

بے روزگار خاتون کی نوکری کے لیے انوکھی درخواست کہ نائک جیسی بڑی کمپنی فوراً نوکری دینے مجبور ہوگئی

06:24 pm


آج کل کے دور میں بے روزگاری میں اس حد تک اضافہ ہو گیا ہے کہ لوگ نوکری کے حصول کی کوشش میں
نت نئے طریقے ایجاد کرنے لگے ہیں۔ عام طور پر اس حوالے سے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ نوکری کے حصول کے خواہشمند افراد اپنی سی وی بناتے ہوئے ایسی انفرادیت کا ضرور خیال کریں جو کسی بھی کمپنی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کو فوراً چونکا کر رکھ دے اور اتنا متاثر کر دے کہ وہ نوکری دینے پر مجبور ہو جائيں- ماہرین کے مشورے کا اثر کارلے پیولینک بلیک برن نامی ایک خاتون نے اپنے لنکڈن اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ ایک جانب تو بے روزگار تھیں اور دوسری جانب نائک کمپنی میں ملازمت کی بھی خواہشمند تھیں مگر اس کمپنی میں جاب کے لیے ویکنسی موجود نہ ہونے کے سبب انہوں نے وہاں اپلائی کرنے کا ایک منفرد طریقہ اپنایا-کارلے نائک میں کریٹو ڈپارٹمنٹ میں جانے کی خواہشمند تھیں اس وجہ سے انہوں نے اپنی ایک دوست کے مشورے پر اس کمپنی میں اپلائی کرنے کا بھی ایک بہت کریٹو آئیڈیا سوچا- اپنی سی وی کیک پر لکھ کر بھجوا دی کارلے کا یہ کہنا تھا کہ ان کو سوشل میڈیا سے اس بات کی خبر ملی کہ نائک والے جسٹ ڈو اٹ یعنی کچھ کر گزرو کا دن اپنے تمام ملازمین کے ساتھ منا رہے ہیں اور اس موقع پر تمام بڑے بڑے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اگرچہ کارلے اس تقریب میں مدعو نہ تھیں مگر انہوں نے اس دن کی مناسبت سے ایک انوکھا کیک بنوانے کا فیصلہ کیا جس میں کمپنی کو اس دن کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ اپنی سی وی تحریر کروا دی-اور ڈلیوری دینے والی خاتون کو باقاعدہ ہدایات دیں کہ کریٹو ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ تک یہ سی وی ضرور پہنچنی چاہیے تو ڈلیوری لیڈی نے ایسا ہی کیا۔ تقریب کے دوران اپنے تین ماہ کے بچے کو کاندھے پر اٹھائے دوسرے ہاتھ میں کیک تھامے ڈلیوری لیڈی نے کیک کارلے کے مطلوبہ شخص کو مقررہ وقت پر ڈلیور کر دیا-کارلے کو اپنے اس انوکھے آئيڈیے کے سبب نائک کمپنی میں ویکنسی نہ ہونے کے باوجود ملازمت مل گئی بلکہ ان کی یہ پوسٹ بھی سوشل میڈيا پر وائرل ہو گئی- سوشل میڈيا صارفین کا رد عمل سوشل میڈيا صارفین نے ایک جانب تو کارلے کے اس منفرد آئيڈیے کی بنیاد پر نوکری ملنے پر ان کو مبارکباد دی تو دوسری جانب انہوں نے اس ڈلیوری دینے والی لیڈی کی بھی بہت تعریف کی جس نے گود میں شیر خوار بچے کے ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داری نبھائی-مگر کچھ افراد نے کارلے کے اس عمل پر کافی تنقید بھی کی ان کا یہ کہنا تھا کہ کارلے نے اپنے اس عمل سے نوکری کے حصول کے لیے حد پار کرنے کی کوشش کی۔ نوکری کے لیے سی وی کی ضرورت ہوتی ہے مگر کیک پر سی وی ایک اعتبار سے رشوت بھی سمجھی جا سکتی ہے-تاہم کارلے کی کریٹیوٹی نے اس کو نہ صرف ایک اچھی نوکری کے حصول میں مدد کی بلکہ دوسرے افراد کو بھی نوکری کے حصول کے لیے منفرد انداز اپنانے کی سوچ اپنانے کا راستہ دکھا دیا-


تازہ ترین خبریں

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد  خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے