06:01 pm
مجھے رسول پاک ﷺ نے فرمایا تم ڈپٹی کمشنر کو اپنی مشکل بتاؤ، ایک  اسکول ٹیچر کی ایسی فریاد جس نے ڈپٹی کمشنر اور صدرِ پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا

مجھے رسول پاک ﷺ نے فرمایا تم ڈپٹی کمشنر کو اپنی مشکل بتاؤ، ایک اسکول ٹیچر کی ایسی فریاد جس نے ڈپٹی کمشنر اور صدرِ پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا

06:01 pm

قدرت اللہ شہاب کا شمار پاکستان کی بیوروکریسی کے ان افراد میں ہوتا ہے جنہیں اشفاق احمد ایک اللہ والا قرار دیتے تھے- انہوں نے اپنی جاب کے دوران ہونے والے واقعات پر شہاب نامہ نامی ایک کتاب بھی تحریر کی تھی جس میں بہت سارے ایسے واقعات تھے جو انسان کی آنکھیں کھول دینے والے تھے- 
شہاب نامہ سے ماخوذ ایک واقعہآج ہم آپ کو شہاب نامہ میں تحریر کیا گیا ایک واقعہ بتائيں گے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قدرت اللہ شہاب جھنگ میں بطور ڈپٹی کمشنر کام کر رہے تھے- ان کا کہنا تھا کہ ایک دن جب وہ دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے تو ان سے ملاقات کے لیے ایک پرائمری اسکول کے ٹیچر رحمت الہی آئے جو کہ چند ماہ میں ریٹائر ہونے والے تھے- استاد رحمت الہی اور قدرت اللہ شہابرحمت الہی نے بہت جھجکتے ہوئے قدرت اللہ شہاب کو اپنا مسئلہ بتایا ان کا کہنا تھا کہ ان کی تین بیٹیاں ہیں اور ان کے پاس رہائش کے لیے کوئی مکان نہیں ہے چند ماہ بعد جب وہ ریٹائر ہو جائيں گے تو ان کو پنشن کی مد میں بہت کم رقم ملے گی۔ ان کے پاس سر چھپانے کو کوئی ٹھکانہ نہیں ہوگا دوسری طرف ان کو اپنی تینوں بیٹیوں کی شادی بھی کرنی ہے ان تمام باتوں نے ان کو بہت پریشان کر دیا ہے کہ آنے والے وقت میں وہ کیسے زندگی کے مسائل کا سامنا کریں گے-  تہجد میں اللہ سے مدداستاد رحمت الہی نے قدرت اللہ شہاب جو اس وقت کے جھنگ کے ڈپٹی کمشنر تھے ان کو بتایا کہ ان تمام فکروں نے ان کی نیندیں اڑا دی ہیں اور وہ کئی ماہ سے ہر روز تہجد میں بیٹھ کر اللہ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں گڑگڑا کر مدد مانگتے ہیں- استاد رحمت الہی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ان کو خواب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زيارت ہوئی اور انہوں نے ارشاد فرمایا کہ تم یعنی استاد رحمت الہی جھنگ جا کر وہاں کے ڈپٹی کمشنر کو اپنی مشکل بتاؤ وہ تمھاری مدد کر دے گا- قدرت اللہ شہاب کا تذبذباس موقع پر قدرت اللہ شہاب کو محسوس ہوا کہ جیسے یہ شخص جھوٹا خواب سنا کر ان کو جذباتی طور پر بلیک میل کرنا چاہ رہا ہے لیکن جب استاد رحمت الہی نے ان کو شش و پنج میں دیکھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے- اس نے کہا کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہا ہے اور اتنی عظیم ہستی کے نام پر تو جھوٹ بولنے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتا ہے- جس پر قدرت اللہ شہاب نے سوچا کہ جس شخصیت کا نام لے کر یہ بندہ مدد مانگ رہا ہے اس کے نام کی لاج رکھنا ان پر فرض ہے اس وجہ سے انہوں نے استاد کو کہا کہ وہ تین ہفتے بعد آئے وہ تب تک کچھ کرتے ہیں- اس دوران قدرت اللہ شہاب نے اپنے ذرائع سے استاد رحمت الہی کے حالات کے حوالے سے تحقیق کی تو ان کو پتہ چلا کہ اس شخص نے جو حالات بیان کیے ہیں وہ بالکل درست ہیں- قدرت اللہ شہاب کی جانب سے مددان دنوں حکومت کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کے پاس یہ اختیار موجود تھا کہ وہ حکومت کی غیر آباد زرعی زمین میں سے آٹھ ایکڑ تک کسی غریب کو طویل المعیاد عرصے کے لیے دے سکتے تھے تاکہ وہ اس زمین کو آباد کرے اور یہاں پر فصل وغیرہ لگائے- تین ہفتوں بعد جب استاد رحمت الہی آیا تو انہوں نے استاد رحمت الہی کے حوالے سڑک کنارے ایسی آٹھ ایکڑ زمین کے کاغذات کر دیے اور اس کو کہا کہ وہ اس زمیں پر فصل لگا کر اپنا گزارا کرلے-  نو سال بعد استاد رحمت الہی کا خطاس واقعہ کو نو برس گزر گئے ان دنوں قدرت اللہ شہاب کی ڈیوٹی اس وقت کے صدر پاکستان ایوب خان کے ساتھ تھی کہ ان کو ایک رجسٹری وصول ہوئی جس میں ایک خط تھا جو استاد رحمت الہی کی جانب سے تھا- جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ گزشتہ نو سالوں میں اس زمین کی آمدنی سے انہوں نے اپنی تینوں بیٹیوں کی شادی کر دی اس کے علاوہ انہوں نے اور ان کی بیوی نے حج بھی کر لیا اور ایک چھوٹا سا گھر بنا کر اپنے گزارے کے لیے زمین بھی خرید لی ہے- اس وجہ سے ان کو اب ان آٹھ ایکڑ کی ضروت نہیں ہے لہٰذا یہ واپس لے لیں اور کسی اور ضرورت مند کو دے دیں- صدر ایوب خان کی بڑی آفرقدرت اللہ شہاب کا یہ کہنا تھا کہ یہ خط پڑھ کر وہ سکتے کے عالم میں رہ گئے اسی دوران صدر ایوب خان کسی کام سے ان کے کمرے میں آئے اور ان کو اس حالت میں بیٹھے دیکھ کر ان سے وجہ دریافت کی- قدرت اللہ شہاب نے جب ان کو یہ سارا واقعہ سنایا تو وہ بھی بہت حیران ہوئے اور انہوں نے قدرت اللہ شہاب کو آفر کی کہ وہ یہ زرعی زمین ان کے نام کروا دیتے ہیں- مگر چونکہ قدرت اللہ شہاب ایک اللہ والے انسان تھے تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی زمین کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ انسان کو صرف دو گز زمین کی ضرورت ہوتی ہے جو مرنے کے بعد اس کو مل ہی جانی ہے تو وہ باقی زمین اپنے نام کروا کر کیا کریں گے- ماضی کے یہ واقعات پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ آج کے دور میں سرکاری ملازم ہوں یا عام آدمی دوسروں کی زمین پر قبضے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں اور کیسے بھلے لوگ تھے جو کہ ہاتھ آئی چیز کو بھی آخرت کے خوف سے واپس کر رہے تھے-

تازہ ترین خبریں

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا   قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت  کو  وارننگ

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت کو وارننگ

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے  گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

پاکستان سے بھاگ کر بھارت چلا گیا ۔۔ چاہے مجھے یہاں جیل میں ڈال دو  والد کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکا بھارت گیا تو وہاں کی پولیس نے کیا کیا؟

پاکستان سے بھاگ کر بھارت چلا گیا ۔۔ چاہے مجھے یہاں جیل میں ڈال دو والد کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکا بھارت گیا تو وہاں کی پولیس نے کیا کیا؟

ایک ہاتھ میں یورین بیگ اور ایک ہاتھ میں بسکٹ ۔۔ جانیں گُردوں  کے مرض میں مبتلا ایک ایسے بچے کی کہانی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

ایک ہاتھ میں یورین بیگ اور ایک ہاتھ میں بسکٹ ۔۔ جانیں گُردوں کے مرض میں مبتلا ایک ایسے بچے کی کہانی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

لڑکا پیسے والا ہو، اچھا گھر ہو ہر لڑکی یہ خواہش کرتی ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ۔۔  جانیں ہر چیز بھول کر ان لڑکیوں نے بڑی عمر کے آدمیوں سے شادیاں ک

لڑکا پیسے والا ہو، اچھا گھر ہو ہر لڑکی یہ خواہش کرتی ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ۔۔ جانیں ہر چیز بھول کر ان لڑکیوں نے بڑی عمر کے آدمیوں سے شادیاں ک

شوہر کے بازو بن کر ان کا ساتھ دیتی ہوں ۔۔ جانیں ان 5 لوگوں کے بارے میں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑ کر معذور سے شادی کیوں کر لی؟

شوہر کے بازو بن کر ان کا ساتھ دیتی ہوں ۔۔ جانیں ان 5 لوگوں کے بارے میں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑ کر معذور سے شادی کیوں کر لی؟

میرا چھ مہینے کا بیٹا فوت ہو گیا تھا جس کے بعد میں ۔۔ سب کو ہنسانے والے اسماعیل تارا کیسے باپ تھے کن مشکل وقت کا سامنا کیا؟

میرا چھ مہینے کا بیٹا فوت ہو گیا تھا جس کے بعد میں ۔۔ سب کو ہنسانے والے اسماعیل تارا کیسے باپ تھے کن مشکل وقت کا سامنا کیا؟

آج کل 30 سال کی عمر سے بھی کم لڑکے لڑکیوں کو دل کے دورے کیوں پڑرہے ہیں؟ ماہرین نے اصل وجہ بتادی جو ہر نوجوان کو ضرور معلوم ہونی چاہی

آج کل 30 سال کی عمر سے بھی کم لڑکے لڑکیوں کو دل کے دورے کیوں پڑرہے ہیں؟ ماہرین نے اصل وجہ بتادی جو ہر نوجوان کو ضرور معلوم ہونی چاہی

قرآن مجید کی ایسی سورۃ مبارکہ جو زانی کو زنا سے ، بیگناہ کو قید سے، گردوں کو پتھری سے نجات دلا دے

قرآن مجید کی ایسی سورۃ مبارکہ جو زانی کو زنا سے ، بیگناہ کو قید سے، گردوں کو پتھری سے نجات دلا دے

اصلی اور نقلی پرفیوم کی پہچان کا بڑا ہی آسان طریقہ

اصلی اور نقلی پرفیوم کی پہچان کا بڑا ہی آسان طریقہ