07:56 pm
افضال احمد کو دوسرے مریض کے ساتھ بیڈ پر کیوں ڈالا گیا اور کیا اداکار واقعی غربت کا شکار تھے؟ حیران کن انکشافات

افضال احمد کو دوسرے مریض کے ساتھ بیڈ پر کیوں ڈالا گیا اور کیا اداکار واقعی غربت کا شکار تھے؟ حیران کن انکشافات

07:56 pm


گزشتہ دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار افضال احمد انتقال فرما گئے- جس کے ساتھ ہی ان کی ایک ایسی
تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئی جس میں دیکھا گیا کہ افضال احمد کو آخری وقت میں اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ بیڈ پر ڈالا گیا تھا یعنی تصویر سے یہ ظاہر کیا گیا کہ اداکار ان افسوسناک لمحات میں بیڈ بھی میسر نہیں- اس تصویر اور اس کے بعد آنے والی خبروں سے یہ ظاہر ہوا کہ اداکار کا آخری وقت انتہائی غربت اور بےکسی میں گزرا- تاہم سوشل میڈیا پر پر جاری اس تصویر اور افضال احمد کے حالات کی خبروں میں کتنی صداقت ہے یہ کسی نے جاننے کی کوشش شاید ہی کی ہو- لیکن اب افضال احمد کے حالاتِ زندگی سے متعلق ایک اور پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ہے جس نے خود سوشل میڈیا صارفین اور ان کی اخلاقیات پر کئی سوال اٹھا دیے ہیں- ہم مندرجہ ذیل میں یہ پوسٹ بغیر کسی تبدیلی کے آپ کے لیے پیش کررہے ہیں جسے پڑھنے کے بعد یقیناً آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی اور آپ خود سے یہ سوال پوچھنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ کیا خبر کی تحقیق ہمارا فرض نہیں؟(انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔)ماضی کے مشہور ہر دلعزیز اداکار افضال احمد انتقال فرما گئے اور ہمارے سوشل میڈیا کو ان کی عبرت ناک بے کسی کی موت پہ ڈھنڈورا پیٹنے کا موقع مل گیا۔ جبکہ حقیقی امر یہ ہے کہ افضال احمد جو تماثیل تھیٹر کے بانی اور انتہائی امیر اور کھاتے پیتے شخص تھے اکیس سال سے فالج کے مرض میں مبتلا رہے اور مرتے دم تک وہ شاہانہ زندگی ہی بسر کرتے رہے-جی ہاں میں اسے شاہانہ زندگی ہی کہوں گی کہ فالج کے باوجود انہیں سنبھالنے والے ان کے سگے اور ملازمین موجود تھے ان کے ملازم انکو صاف ستھرا کر کے وہیل چئیر پہ باقاعدہ روازنہ ٹہلاتے تھے۔ گھر میں ان کی بہن باقاعدگی سے انکی دیکھ بھال کرتی تھیں- مین رائے ونڈ روڈ پہ 0PF سوسائٹی میں دس بارہ کنال کا ان کا فارم ہاؤس جو سونے کے مول پہ ہے برابر میں تین چار کنال زمین انہوں نے ایک نرسری کو کرایہ پہ دے رکھی ہے۔ تماثیل تھیٹر ہے جو ان کا منیجر سنبھالتا ہے۔انہیں تین روز پہلے برین ہیمرج ہوا لاہور کے رہائشی جانتے ہیں کہ برین ہیمرج کے لئے سب سے بہترین اور جدید علاج جنرل ہاسپٹل میں ہوتا ہے- انہیں فوری طور پہ وہیں لے جایا گیا شہری یہ بھی جانتے ہیں کہ ہسپتال میں کتنا رش ہوتا ہے مریض تو مریض ہے بے پناہ رش کی وجہ سے دو دو پیشنٹ ایک ایک بیڈ پہ ڈالنے پڑتے ہیں- بس ایسی ہی کوئی گھڑی تھی جو کسی نے انک ی کسمپرسی کی حالت والی وہ تصویر اپنے کراماتی موبائل سے اتار لی اور سوشل میڈیا پہ ترس کھانے اور عبرت دلوانے کے لئے ڈال دی جسے ہمارے نام نہاد دانشوروں نے بنا تحقیق وائرل کر دیا اور ہم عوام ان پہ ترس کھانے لگے-عوام نے ان کے گناہ گار ہونے اور عبرتناک و بھیانک انجام ہونے پہ کیسی کیسی مہریں لگائیں پڑھ کے عقل دنگ رہ گئی کیونکہ وہ ایک اداکار تھے اس لئے لازمی ہے کہ وہ گناہ گار بھی ہیں- لیکن ہم ناظرین جو یہ اداکاریاں دیکھتے اور صدا کاریاں سنتے ہیں ہمیں کوئی گناہ نہیں ہوتا۔ ہم یہ سب انکے فن دیکھ سن کر بھی جنتی ہی رہتے ہیں۔۔یہ بھی سچ ہے جھوٹ کے پاؤں نہیں پَر ہوتے ہیں۔ یہ تمام تفصیلات ہمیں رات گئے ان کی پڑوسن نے دیں جو اس تمام صورت حال سے شدید رنجیدہ تھیں کہ زارا جو حقیقت ہے اسے لکھ کے لوگوں کو آگاہ کریں۔ فالج کی وجہ سے افضال احمد اپنے اعضاء کو حرکت دینے سے قاصر تھے لیکن ان کا دماغ مکمل حواس میں تھا- ہماری دوست کی فیملی سے اکثر گپ شپ لگاتے تھے اشاروں سے اپنی بات سمجھا لیتے تھے خوش بھی ہوتے تھے ہنستے بھی تھے فالج کے ساتھ پوری سوسائٹی میں گھومتے پھرتے تھے اور اچھے جی رہے تھے- یہ دونوں تصاویر ہماری دوست کے لان کی ہیں جو انہوں نے چائے پیتے ہوئے اپنے موبائل سے بنائی ہیں-فالج کے باوجود دیکھ لیجیے کتنے صاف ستھرے نظر آرہے ہیں بلکہ آثار بتا رہے ہیں کہ بال بھی ڈائی کئے جاتے ہیں۔ ہماری دوست نے ایک بار تجسس میں ان کے نوکر سے گفتگو کے دوران کافی معلومات حاصل کیں کہ ان کے گھر والے روٹین میں وزٹ کرتے ہیں (ان کی تین بیٹیاں ہیں جو فارن کنٹریز میں ہیں) باقاعدہ انہیں فون کرتی ہیں ملازمین کو ہدایات دیتی ہیں- ان کی بہن ہیں جو اپنے بھائی کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں شریک حیات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ داغ مفارقت دے گئی ہیں یا داغِ جدائی- بہرحال اب ان کی زندگی میں نہیں تھیں۔دنیا بھی عجیب جا ہے اور سوشل میڈیا عجیب تر ۔۔ فیس بک اور الیکٹرانک میڈیا پہ نیگیٹیوٹی مایوسی بیچارگی کو خوب خوب پروموٹ کیا جاتا ہے ۔۔ زبانی ترس کھا کے ہمیں تسکین ملتی ہے ۔۔۔ یہ جتنوں نے ترس کھاتی پوسٹ لکھی عملی طور پہ انہوں نے کیا کیا؟ہمارے ہاتھ میں قلم ہے تو کیا ضروری ہے ہر موضوع پہ اور بنا تحقیق کے ہم کچھ بھی لکھ ماریں ۔۔ ذرا سوچئے ۔۔۔


تازہ ترین خبریں

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملکہ کوہسار مری میں  شدید برفباری ،بجلی غائب  ،مری تا آیبٹ آباد  روڈ ٹریفک  کیلئے بندکردیاگیا

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ،بجلی غائب ،مری تا آیبٹ آباد روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے  گئے، عمران خان  خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی  ہیں،  شیری رحمان

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، عمران خان خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی ہیں، شیری رحمان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق

مجھے جنید نے کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا تھا ۔۔ والد نے آخری بار کیا کہا تھا؟ جنید جمشید کے بچے والد کی برسی پر افسردہ ہو گئے

مجھے جنید نے کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا تھا ۔۔ والد نے آخری بار کیا کہا تھا؟ جنید جمشید کے بچے والد کی برسی پر افسردہ ہو گئے

سالوں بعد ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں ۔۔ بیٹے نے اپنی والدہ کو بائیک پر بٹھانے کے لئے ایسا کیا کیا کہ سب تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں؟

سالوں بعد ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں ۔۔ بیٹے نے اپنی والدہ کو بائیک پر بٹھانے کے لئے ایسا کیا کیا کہ سب تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں؟

اسلام آباد میں نایا ب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔ موت کی وجہ کیا بنی ۔۔۔؟

اسلام آباد میں نایا ب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔ موت کی وجہ کیا بنی ۔۔۔؟

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟

اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے،ملک کے دوسرے بڑے شہر سے بری خبرآگئی

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے،ملک کے دوسرے بڑے شہر سے بری خبرآگئی

مرحومہ بیوی کا موت سے پہلے لکھا خط پڑھا تو ۔۔ مشہور شخصیات، جو اپنے پیارے کی تکلیف دیکھ کر رو پڑے

مرحومہ بیوی کا موت سے پہلے لکھا خط پڑھا تو ۔۔ مشہور شخصیات، جو اپنے پیارے کی تکلیف دیکھ کر رو پڑے

رات کی بچی ہوئی روٹی کو پھینکیں نہیں بلکہ جانیئے اس سے نوڈلز اور یہ 3 چیزیں بنانے کے آسان طریقے جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہیئے

رات کی بچی ہوئی روٹی کو پھینکیں نہیں بلکہ جانیئے اس سے نوڈلز اور یہ 3 چیزیں بنانے کے آسان طریقے جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہیئے

والدہ کو اپنے خوابوں کا بتایا تو وہ رونے لگیں ۔۔ چھوٹے سے گھر کی یہ لڑکی مشہور پائلٹ کیسے بنی؟

والدہ کو اپنے خوابوں کا بتایا تو وہ رونے لگیں ۔۔ چھوٹے سے گھر کی یہ لڑکی مشہور پائلٹ کیسے بنی؟

آقائے دو جہاں ﷺ کا پڑوسی ۔۔ نماز جمعہ کے وقت انتقال کرنے والے 107 سالہ شیخ سے متعلق دلچسپ معلومات

آقائے دو جہاں ﷺ کا پڑوسی ۔۔ نماز جمعہ کے وقت انتقال کرنے والے 107 سالہ شیخ سے متعلق دلچسپ معلومات

ٹھیکیدار نے کام سے نکال دیاپھرایک دن وہی ٹھیکیدار بیماربیٹے کے ساتھ پرچی لے کر۔۔۔پاکستان کا وہ ڈاکٹر جس نے میڈیکل کالج کی فیس کے لیے اسی کالج

ٹھیکیدار نے کام سے نکال دیاپھرایک دن وہی ٹھیکیدار بیماربیٹے کے ساتھ پرچی لے کر۔۔۔پاکستان کا وہ ڈاکٹر جس نے میڈیکل کالج کی فیس کے لیے اسی کالج

بیٹی کا جہیز، عمرے کے پیسے سب کچھ لٹ گیا، سوشل میڈيا کے ذریعے سادہ لوح خواتین کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

بیٹی کا جہیز، عمرے کے پیسے سب کچھ لٹ گیا، سوشل میڈيا کے ذریعے سادہ لوح خواتین کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں