11:32 am
ملک میں بارشوں کا سلسلہ کب داخل ہو گا، محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں برفباری اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

ملک میں بارشوں کا سلسلہ کب داخل ہو گا، محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں برفباری اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

11:32 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری اور اسلام آباد لاہور میں بارشوں کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہےگا، ملک میں بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز داخل ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس کے تحت بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہوگا۔ بارشوں کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہےگا۔کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور بارکھان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ منگل رات سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیا گلی میں بھی برفباری کا امکان ہے۔ منگل سے جمعرات کی صبح اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سانحہ مری پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب ظفر نصراللہ کی زیر نگرانی چار رکنی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جمعرات کو بھی جاری رہیں۔ انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں،ضلعی انتظامیہ کا بھی محکمہ موسمیات سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مابین رابطوں کا فقدان ہونے کا انکشاف ہوا ۔ انکوائری کمیٹی نے کہاکہ مری میں موسم کی خرابی اور برفباری سے قبل کیا اقدمات اٹھائے گئے۔ انکوائری کے آغاز پر ٹیم نے گزشتہ روز کلڈنہ باڑیاں روڈ پر حادثے کے مقام کا جائزہ لیا تھا ،تحصیل میونسپل کارپوریشن مری نے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس ذمہ داران بیان ریکارڈکیا۔ذرائع کے مطابق مری میں سڑکوں کی صورتحال اور برفباری سے نمٹنے کے لیئے پیشگی انتظامات انتہائی ناقص رہے۔ضلعی انتظامیہ پولیس ٹریفک پولیس محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،این ایچ اے،این ڈی ایم اے کے مابین کوآرڈینیشن ہی نہیں تھا ، شدید برفباری کی پیشگوئی کے باوجود سیاحوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کے بھی انکوائری ٹیم بیان قلمبند کرے گی۔

weather news in urdu 

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی