02:38 pm
تین دن مسلسل بارشیں، بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں کب داخل ہو گا؟گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

تین دن مسلسل بارشیں، بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں کب داخل ہو گا؟گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

02:38 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) محکمہ موسمیات نے 16 مئی سے 18 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔بارش برسانے والا سسٹم اتوار کی رات سے منگل تک خوب برسے گا۔وسطی پنجاب، کے پی کے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہیں۔میدانی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ گرد آلود ہواؤں اور تیز آندھی کا بھی امکان ہے۔بارشوں سے پنجاب اور کے پی
کے میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ عوام کو گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کٹائی کے لیے محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔زرعی ترجمان نے کہاکہ فصل کی بروقت سنبھال کیلئے کٹائی اور گہائی سے پہلے مزدوروں ،تھریشر،ٹریکٹر،ترپال یا پلاسٹک شیٹ اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو توڑی یا بھوسہ کی سنبھال کیلئے ویٹ سٹرا چاپر مشین کا استعمال کریں۔ کاشتکار بارش ہونے کی صورت میں کٹائی روک دیں۔گندم کے کھیتوں میں بارش کے پانی کے اخراج کیلئے فوری بندوبست کریں اور کٹائی موسم کے بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کریں۔کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹوں کا رخ ایک ہی طرف رکھیں۔ کاشتکار اگلے سال کے بیج کیلئے بیماریوں سے پاک فصل کا انتخاب کریں اور فصل کو برداشت سے پہلے جڑی بوٹیوں،کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے پاک کرلیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر نے مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے متعلق قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنوب مغربی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوب مغربی پنجاب میں بھی اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے۔شیری رحمن کا کہنا تھا کہ زیادہ مون سون بارشوں کے باعث کوہ سلیمان کے حصوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، جنوبی اور مشرقی سندھ میں کم بارشوں سے تھرپارکر، عمر کوٹ میں خشک سالی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری