03:02 pm
.مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل،کہاں کہاں خوب بارش ہو گی؟گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

.مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل،کہاں کہاں خوب بارش ہو گی؟گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

03:02 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالائی پاکستان کیلئے اچھی خبر! بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں اب گرمی کی کوئی لہر متوقع نہیں! تاہم جنوبی پنجاب/خیبر پختونخواہ، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں اب بھی گرمی کی لہر
متوقع ہے۔ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے، سندھ اور بلوچستان (سواۓ مکران کی ساحلی پٹّی کے)کے علاقے متاثرہوں گے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث درجہ حرارت میں متوقع اضافہ پہلے کی نسبت 2 سے 3 ڈگری کم ہوگا۔ جس قسم کی خشک گرمی کی لہر پہلے متوقع تھی، اسکا اب کوئی امکان نہیں۔ اگلے 2 سے 4 دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ اس متوقع گرمی کی لہر میں جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ سکتا ہے جبکہ شمالی سندھ اور مشرقی بلوچستان کے باز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔اگلے 2 دنوں میں مزید گرج چمک کے طوفان بننے کاامکان ہے، جس کے سبب بارش ہوگی اور موسمی ماڈلزکی پیشگوئی کے برعکس درجہ حرارت میں اتنا اضافہ نہیں ہوگا۔ اس دوران خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، پنجاب اور آزاد کشمیر میں آندھی کیساتھ مٹّی کیساتھ برپا ہو سکتے ہیں جن میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ پیر کی شام یا منگل کی صبح مغربی ہواؤں کا نسبتاً طاقتور سلسلہ متوقع ہے جس کے نتیجے میں گرد اور گرج چمک کے طاقتور طوفان رونما ہونے کا امکان ہے، جو کہ ملک بھر میں گرمی کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان: 43 سے 46سکّھر، بیلا، سبّی اور جیکب آباد: 45 سے 48دادو، نوشہرو فیروز اور نوابشاہ: 46 سے 49لاہور، پشاور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور تربت: 43 سے 46کراچی: آج 32 سے 34 اور ہفتے کے اختتام تک 41(جنوب مغرب کی سمت سے 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں) حیدرآباد اور میرپورخاص: آج 39 ڈگری اور ہفتے کے اختتام تک 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع (جنوب مغرب کی سمت سے 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں)راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 38 سے 41 کوئٹہ: 32 سے 35 (پیر سے جمعہ کے درمیان شمال مغرب کی سمت 45 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں) مظفّرآباد: 34 سے 36 گوادر: 34 سے 37 (جنوب مغرب کی سمت سے 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں)۔اچھی خبر: 12 سے 15 مئی کے درمیان مغربی ہواؤں کاایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جس کے سبب ملک بھر میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی متوقع ہے۔اس حوالے سے مزید معلومات متوقع سرگرمی کے قریب آنے پر دی جاۓ گی۔ ہمارے ہمراہ رہیں۔

تازہ ترین خبریں

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا   قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت  کو  وارننگ

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت کو وارننگ

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے  گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار