05:29 pm
گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر ، محکمہ موسمیات نے تین دل مسلسل بارشوں اور ہوائوں کی پیشنگوئی کر دی

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر ، محکمہ موسمیات نے تین دل مسلسل بارشوں اور ہوائوں کی پیشنگوئی کر دی

05:29 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگلے 3 دنوں میں کہیں کہیں کم از کم 1 سے 2 مرتبہ بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ اور پنجاب، آزاد کشمیر کے تمام علاقوں بشمول ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، میرپور، مظفّرآباد اور ملحقہ اضلاع میں گرج چمک کے طوفان رونما ہو سکتے ہیں۔ بارش کے سب سے زیادہ امکانات آج اور کل اور پھر دوبارہ منگل کی شام یا رات کو ہونگے۔خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد کے طاقتور طوفان بھی رونما ہو سکتے ہیں جس کے سبب آندھی
کی رفتار 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ خطّہٰ پوٹھوہار میں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی آندھی بھی چل سکتی ہے۔اگلے 3 دنوں میں جنوبی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی کم از کم ایک مرتبہ گرد اور گرج چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں جن میں بارکھان، کوہلو، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنّوں، بھکّر، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، ژوب، سبّی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، لسبیلہ اور ملحقہ اضلاع شامل ہیں۔ اتوار کے درمیان شمال مشرقی بلوچستان کے درج بالا مقامات اور سندھ میں لاڑکانہ، دادو، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، نوابشاہ، سکّھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو اور حیدرآباد کے علاقوں میں بھی گرد کے طاقتور طوفان متاثّر کر سکتے ہیں جبکہ 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں بھی گرج کے طوفان بننے کے 10 فیصد امکانات ہیں جس کے سبب بالخصوص شہر کے شمالی علاقوں میں کہیں کہیں تھوڑی بہت بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقے (بشمول کوئٹہ، چاغی، تربت، کیچ، پنجگور، خضدار اور گوادر اضلاع) اس وقت کے دوران زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا اور ہفتہ کی دوپہر/شام کو 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ ہفتے کے وسط میں کچھ بادلوں کا امکان ہے مگر بارش کا امکان کم ہے۔ تاہم بلوچستان کے جنوب مشرقی علاقوں بالخصوص خضدار اور لسبیلہ کے علاقے آج اور اتوار کے درمیان گرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے طوفانوں سے متاثر ہوسکتے ہیں، جہاں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے