12:22 pm
کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

12:22 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں30 جون سے مون سون بارشوں کے سلسلے کا امکان ہے جس کی وجہ سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متعلقہ(این ڈی ایم اے) نےاداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ منگل کو محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرات 30 جون تا منگل 5 جولائی کے دوران آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے
اس موسلا دھار سلسلے کے باعث 2 تا 4 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور 3 تا 5 جولائی کراچی و حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان جبکہ کشمیر ،گلیات،مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے اس صورتحال کے پیش نظر تمام وفاقی، صوبائی وزارتوں، ان کے ماتحت متعلقہ اداروں بشمول صوبائی، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور بر وقت و پیشگی اقدامات اٹھانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے، ایمرجنسی مشینری و عملہ کو تیار رکھنے کے ساتھ نشیبی علاقوں کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تا کہ موسم کی وجہ سے سیلابی پانی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں.لوکل ریسکیو سروسز ڈیپارٹمنٹس سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں کے مکینوں خصوصاً سیاحتی مقامات کی جانب گامزن عوام الناس کو غیر ضروری نقل و حرکت سے محتاط رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائیں. مزید برآں نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے متعلقہ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مطلع کریں.قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول موٹروے/ٹریفک پولیس شمالی علاقہ جات کی جانب سفر کرنے والے مسافر و سیاحوں کو متوقع بارشوں اور راستوں کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات