12:17 pm
آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

12:17 pm


کراچی، 5 اگست 2022: سینٹر فار ایکسیلینس 
اِن جرنلزم (CEJ) اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (ICRC) کے باہمی اشتراک سے صحافیوں کے لیے 'موسمیاتی تبدیلی' کے عنوان پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں مقامی سطح پر نا برابریوں کو بڑھا رہی ہیں اور وہ لوگ جو پہلے ہی پسماندہ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں وہ اس بحران کے غیر متناسب اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔صحافتی تیکنیک اور مہارت پر مبنی اس ورکشاپ کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے مقامی سطح پر پیدا ہونے والے اثرات پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دینا تھا۔ ورکشاپ کے ٹرینر اور سینئیر صحافی شاہ زیب جیلانی نے کہا، یہ بہت ضروری ہے کہ ہم مقامی سطح کے طبقوں کو اپنی سٹوری میں مرکزی کردار کے طور پر رکھیں۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی حالات اور لوگوں پر اثرات کو نمایاں رکھنا چاہیے، جو عام طور سے ہمارے مین سٹریم میڈیا کا حصہ نہیں بن پاتے۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے 13 صحافیوں نے شرکت کی۔ یہ صحافی پرنٹ، براڈ کاسٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کا پس منظر رکھتے تھے۔ورکشاپ سے سابق وزیر برائے کلائیمٹ چینج، ملک امین اسلم، کراچی اربن لیب کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشین انور، چیف میوٹورولوجیسٹ ڈاکٹر صفدر سرفراز، گلیشیالوجسٹ ICIMOD ڈاکٹر شیر محمد اور HANDS کمیونیکیشن ہیڈ معاذ تنویز نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی ماہرانہ آراء کا اظہار کیا۔ ملک امین اسلم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے قومی بیداری پر زور دیتے ہوئے کہا، ہم نے ہرے بھرے شہروں کو کنکریٹ کے جنگل میں بدل دیا ہے۔ پالیسیاں بہت ہیں مگر عمدرامد کے معاملے میں ہم لاپرواہی کا شکار ہیں۔ اس بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں نیچر پر ہی مبنی کچھ حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ میں شرکاء کو موقع دیا گیا کہ وہ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے سیاسی بنیادوں پر جان کاری حاصل کرسکیں۔ انہوں نے نہ صرف یہ کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں بلکہ کلائیمٹ چینج کے سیاسی اور سائنسی پہلووں پر عالمی منظرنامہ کو بھی جانا۔ کلائیمنٹ چینج سے پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔ ماہرین نے صحافیوں کو باخبر کیا کہ بے عملی کے نتیجے میں کلائمیٹ چینج ہماری زندگیوں پر کتنے گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی سائنس کو ان ترجیحات سے جوڑیں جس کا تقاضا مقامی سطح کے حالات کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شیر محمد نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، اگر ہم نے اس صدی کے آخر تک اوسط درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری تک کنٹرول نہیں کیا تو ہمارے دو تہائی گلئیشِرز پگھل جائیں گے، جس کا کوئی متبادل دستیاب نہیں ہے۔ رپورٹنگ ورکشاپ آئی سی آر سی کے ہیومینیٹیرین رپورٹنگ اینیشیٹیو کا ایک اہم حصہ ہے، جس کی بنیاد سی ای جے کے اشتراک میں سال 2017 میں رکھی گئی۔ اس اقدام کا مقصد ورکشاپ، فیلوشپ اور ایوارڈز جیسی سرگرمیوں کے ذریعے بنیادی انسانی ضرورتوں کے حوالے سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا