04:22 pm
سردیوں کے منتظر لوگوں میں مایوسی چھا گئی۔۔۔ایک مرتبہ پھر سےشدید قسم کی گرمیاں آنیکی خبر دے دی گئی

کراچی (نیوزڈیسک ) موسم سرد ہونے کی بجائے مزید گرم ہو جانے کا امکان، 
اکتوبر کے ماہ میں بھِی ہیٹ ویوو کا الرٹ جاری کر دیا گیا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر سمندری ہوائیں معطل ہوں گی اور ہفتے 8 اور اتوار 9 اکتوبر کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جس سے 8 سے 10 اکتوبر کو شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔جبکہ جمعرات 6 اکتوبر کی صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔ دوسری جانب لاہور شہر بھی گرمی کی شدت کی لپیٹ میں ہے۔ جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں رواں سال ریکارڈ بارشوں کا باعث بننے والا مون سون سیزن اب مکمل طور پر ختم ہو چکا۔ماہرین موسمیات نے مون سون سیزن کے اثرات اکتوبر کے وسط تک برقرار رہنے کی پیشن گوئی کی تھی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایک جانب کراچی اور لاہور جیسے شہر دوبارہ سے گرمی کی شدت کی لپیٹ میں آگئے ہیں، تو دوسری جانب ملک کے کچھ علاقوں میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا ہے۔ حال ہی میں ملک کے مشہور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ سمیت کچھ دیگر بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی، جس سے ان علاقوں میں موسم کافی سرد ہو گیا۔ جبکہ جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اردگرد کے علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے سے موسم قدرے سرد ہو گیا۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا