01:49 pm
جلد کی حفاظت ایک ضروری عمل

جلد کی حفاظت ایک ضروری عمل

01:49 pm

اکثر اوقات جلنے کے داغ نہ مٹنے والے نشانات کا باعث بن جاتے ہیں ۔اس کے لئے بہترین حل یہ ہے کہ کچے کیلے کو کدوکش کرکے 2چائے کے چمچے گلیسرین ملادیں۔ اس مکسچر کو جلی ہوئی جگہ پر لگا کر 1/2گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر دھوڈالیں۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ وٹامن ای کے دو کیپسول کو 1چائے کے چمچے شہد میں ملا کر رگڑ لیں۔جلنے کے داغ جلد ہی مٹ جائیں گے۔اپنی جلد میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لئے اپنی جلد کے مطابق یعنی آپ کی جلد چکنی ہے یا خشک‘پھلوں کے ماسک میں تھوڑی سی ہلدی پاؤڈرملا کر ماسک کا استعمال کریں۔ماسک اتارنے کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔جلد بے حد پر کشش نظر آتی ہے۔آپ کے بال اگر سفید ہورہے ہوں اور گر بھی رہے ہوں تو سب سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ سر میں کسی قسم کا انفیکشن تو نہیں ہوا مثلاً خشکی یا کوئی اور مسئلہ۔
اگر آپ کے بال خشک ہیں تو اس میں تیل لگائے رکھیں اور اگر آپ کے بال خشک نہیں ہیں تو اسے صاف رکھیں ۔کچھ لوگ اس وجہ سے بالوں کو بہت کم دھوتے ہیں کہ بال دھونے سے زیادہ گریں گے لیکن یہ بات غلط ہے کیونکہ گندے بال زیادہ جلدی جھڑتے ہیں۔ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بعد قدرتی اجزاء سے بناہےئرپیک استعمال کریں۔ کچھ خواتین اگر چہ بظاہر صحت مند نظر آتی ہیں‘وہ متوازن غذا کا بھی استعمال کرتی ہیں اور نیند بھی صحیح کرلیتی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی آنکھوں کے گرد حلقے پڑجاتے ہیں تو اس کا مطلب کسی موروثی مسئلہ کے سبب یہ ہورہا ہے ۔یا پھر Pigmentaionکی وجہ سے‘اس طرح کے معاملات میں ذرا بھی دیر نہ کریں کیونکہ جو کریم آپ استعمال کررہی ہیں وہ کوئی جادوئی اثر تو دکھانے سے رہی۔غیر معیاری کریمیں ایک طویل عرصے کے بعد اپنے اثرات دکھاتی ہیں۔اپنے لئے ایسی اچھی کوالٹی کی کنسیلنگ کریم کا استعمال کیجئے جوکہ آپ کے چہرے کو چمک دے سکے لیکن سب سے پہلے ماہر امراض جلد سے رجوع کریں اور یہ معلوم کریں کہ ان حلقوں کی کیا وجہ ہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔اگر آپ کی جلد صاف وشفاف اور نرم وملائم ہے تو اسے مزید خوبصورت بنانے کے لئے 4بنیادی باتوں کو یاد رکھیں۔1ایکسفولےئیٹ کرنا۔2کلینزنگ کرنا۔3ٹون کرنا۔4موئسچرائزکرنا۔ان 4باتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور جلد کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دیں تاکہ آپ کی جلد سدا جواں اور شاداب رہے۔شہد‘پھل‘پکا ہوا پپیتا یا کیلا‘جو یا بیسن سے بنا نیچرل پیک کا استعمال اچھا رہتا ہے‘سردیوں کے موسم میں آپ خشک اور پاؤڈر نارنجی بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔ جلد از جلد اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے پپیتے کے گودے اور شہد کو ملا کر فیس پیک تیار کرلیں اس میں وٹامن ای کا کیپسول ملا کر چہرے پر لگادیں اور 20منٹ کے بعد دھو لیں۔گردن پر بھی یہ فیس پیک لگائیں کیونکہ گردن کی جلد پر عمر کے اثرات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں ۔اگر جلد خشک ہے تو اس فیس پیک میں چند قطرے بادام کے تیل کے ملادیں۔نیم گرم پانی سے چہرہ دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا