09:01 am
کیا آپ کا بچہ ضدی ہے؟

کیا آپ کا بچہ ضدی ہے؟

09:01 am

اکثر والدین شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے بچے ہماری بات نہیں مانتے یا حکم عدولی کرتے ہیں۔بچوں کا ضدی یا غصے کا تیز ہونا آگے چل کر نہ صرف خود ان کے لیے ،بلکہ دوسروں کے لیے بھی نقصان کا باعث بن سکتا ہے،اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ شروع ہی سے بچوں کی تربیت کرتے وقت ان عوامل کو مد نظر رکھیں ،جو بچوں کی شخصیت بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔
 
اگر آپ کا بچہ ضدی ہے تو سب سے پہلے آپ ان وجوہ پر غور کریں،جن کی وجہ سے وہ ضدیاغصہ کرتاہے۔ سب سے پہلی وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کا بچہ جس قسم کا رویہ اپنا رہا ہے،عین ممکن ہے کہ گھر کے کسی فرد کا رویہ بھی اسی قسم کا ہو ،یعنی اس فرد میں غصہ اور ضدی پن پایا جاتا ہو۔حقیقت یہ ہے کہ بچے اپنے ماحول سے زیادہ سیکھتے ہیں ،ایسی صورت میں بچے وراثتی اثرات کے تحت ضد یا غصہ کرنے کی عادت اپنا لیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں