03:23 pm
آستین کی ہڈیوں،کلائی،ہاتھ اور انگلیوں کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا

آستین کی ہڈیوں،کلائی،ہاتھ اور انگلیوں کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا

03:23 pm

آستین کی ہڈیوں،کلائی،ہاتھ اور انگلیوں کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا: فوری امدا: کہنی کو اس حد تک بند کریں کہ آستین جسم کے آڑے رخ پر رہے اور اسے گل پٹی میں رکھ کر وہیں قائم کریں مجروح کو جب ہسپتال لے جارہے ہوں تو اسے کرسی پر بٹھا کر لے جائیں یا اگر کوئی دوسری سواری ہو تو اسے بیٹھے رہنے کو کہیں۔ٹانگ کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا: کو لھے کے جوڑ سے لے کر گھٹنے کے جوڑ تک ہڈی کا ٹوٹ جانا بڑا خطرناک ہوتا ہے لہٰذا مجروح کو فوراً ہسپتال پہنچانے کی کوشش کرنا چاہیے۔
فوری امداد: ۱۔روئی اور کپڑے کی نرم گدھیوں کو جسم کے طبعی نشیبوں پر رکھ کر ان کو ہموار کردیں۔ ۲۔ دونوں رانوں کے درمیان ایک چھوٹا سا اور مناسب تکیہ رکھ دیں یااسی مناسبت کی گدی بنا کر رکھیں۔ ۳۔دونوں گھٹنوں اور ٹخنوں کے درمیان بھی گدیاں رکھیں تاکہ ان کی ہڈیوں کے طبعی اُبھاروں کے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالنے سے یا رگڑنے سے مجروح کو درد نہ ہونے پائے۔ ۴۔دوسری سلیم ٹانگ کو مجروح ٹانگ کے قریب لائیں اور اس سلسلے میں جس قدر حرکات بھی کی جائیں وہ بہت آہستہ آہستہ اور نرمی کے ساتھ کریں مجروح طرف پاؤں کو مضبوط سہارا دیں اور اسے لٹکتا ہوا نہ چھوڑدیں۔ ۵۔اب دونوں پاؤں اور ٹخنوں کو ایک چوڑی پٹی کے ذریعے اکٹھا باندھ دیں اور یہ پٹی ان دونوں کے اردگرد 8 ہندسے کی شکل پر لپیٹیں مجروح کو بوٹ وغیرہ پہنانے یا اتارنے کی کوشش نہ کریں۔ ۶۔اب ایک دوسری چوڑی پٹی کے ذریعے دونوں گھٹنوں کو آپس میں باندھ دیں ۔ ۷۔دو اور چوڑی پٹیاں لیں ایک کو دونوں رانوں کے اردگرد مجروح مقام سے ذرا نیچے لپیٹ کر باندھ دیں اور دوسری کو اس مقام سے قدرے اونچا دونوں رانوں کے اردگرد اکٹھا لپیٹ کر گرہ لگادیں جہاں تک جلد ممکن ہوسکے مجروح کو چارپائی یا سٹریچر پر لٹا کر ہسپتال پہنچانے کا بندوبست کریں۔ گھٹنے سے پاؤں کی ہڈی تک کا ٹوٹ جانا: یہ بھی بڑی خطرناک کسر ہے اگر یہ ابتدا میں کسر مفرد بھی ہو تو بے احتیاطی سے یہ کسرمرکب بن سکتی ہے اس لیے اس میں اور بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ فوری امداد: جسم کے قدرتی نشیبوں پر مناسب گدیاں رکھیں تاکہ وہ بالکل ہموار ہوجائیں ران کی کسر کی طرح دونوں ٹانگوں کو اکٹھا باندھ دیں اور مریض کو سٹریچر پر ہسپتال لے جائیں۔ گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ جانا: محدوث کو تصویر کے مطابق یوں لٹادیں کہ اس کا سر اونچا رہے مجروح ٹانگ کو اس طرح اونچا کریں کہ محدوث کو تکلیف نہ ہو اس کے بعد ٹانگ کے نیچے لکڑی کی ایک لمبی تختی رکھ کر گھٹنے اور ایڑی کے نیچے گدیاں رکھ دیں اب ٹانگ اور تختی کو تین مقامات پر تصویر کے مطابق باندھ دیں۔ ۱۔ایڑی کے قریب، ۲۔ گھٹنے کے قریب، ۳۔ران کے اوپر، پاؤں اور اس کی انگلیوں کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا: ۱۔بوٹ اتارنے کی کوشش نہ کریں البتہ ان کے تسمے کھول دیں اور پاؤں پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہ پڑنے دیا جائے مجروح کو ہسپتال کرسی پر بٹھا کر یا سٹریچر پر لٹا کر بھیجیں ٹخنے پاؤں اور اس کی انگلیوں کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کا بہترین علاج بعض اوقات اسی قدر کافی ہوتاہے کہ مجروح ٹانگ کو قدرے اٹھا کر تکیوں پر رکھ دیا جائے اور ان تکیوں کو پھر مجروح ٹانگ کے ساتھ ہی باندھ دیا جائے۔ دونوں ٹانگوں کی ہڈیوں کا بیک وقت ٹوٹ جانا: دونوں ٹانگیں مجروح ہونے کی صورت میں انہیں کھپچیوں یا لکڑی کی تختیوں کے نیچے روئی یا کپڑا رکھ کر باہم باندھ دیں محدوث کو سٹریچر پر ہسپتال لے جائیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی