12:45 pm
دنیا کا پہلا حج ہیکا تھون، سعودی خواتین نے پہلا انعام جیت لیا

دنیا کا پہلا حج ہیکا تھون، سعودی خواتین نے پہلا انعام جیت لیا

12:45 pm

تین اگست کو پہلے Hajj Hackathon کا اختتام ہوا اور اس کے تین روز بعد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سعودی عرب میں ہونے والے اس Hackathon میں دنیا بھر سے 3 ہزار کے لگ بھگ افراد نےاپنے نت نئے منصوبوں کے ساتھ شرکت کی ۔ اس ہیکاتھون کا مقصد حج کے دوران عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والے منصوبوں کی ترویج ہے۔ یہ ہیکا تھون تین ہزار شرکاء کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ہیکاتھون بن گیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
اس ہیکاتھون کے آخری مرحلے میں پہنچنے والے شرکاء کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنا منصوبے یا مصنوعات جیوری پینل کے سامنے پیش کریں اور ان کے سوالات کے جوابات دیں۔ اس پینل میں ایپل کے شریک بانی Steve Wozniak ، ٹیک کرنچ کے مائیک بُچر اور RiseUp کے عبدالحمید شرارا سمیت کئی مقامی اور بین الاقوامی ماہرین شامل تھے۔ اس ہیکاتھون کے اختتام پر چار سعودی خواتین کے ایک گروپ کو دس لاکھ ریال کے پہلے انعام سے نوازا گیا۔ ان خواتین نے ایک اینڈروئیڈ ایپلی کیشن "ترجمان" کا منصوبہ پیش کیا تھا جسے استعمال کرتے ہوئے حاجی حضرات مکہ اور مدینہ میں نصب کسی بھی سائن بورڈ کا مطلب اپنی مقامی زبان میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو چلنے کے لیے انٹرنیٹ بھی درکار نہیں ہوتا۔ یہ منصوبہ بہت سادہ ہے اور اس کے لیے بہت بڑے سرمائے کی بھی ضرورت نہیں۔اس میں سائن بورڈز پر QR Code لگا دیئے جائیں گے۔ جنہیں اسکین کرکے ترجمان ایپلی کیشن سائن بورڈ کا مطلب بتائے گی۔ اس ہیکاتھون میں دوسرا انعام (پانچ لاکھ سعودی ریال ) ایک مصری ٹیم کو دیا گیا جس نے Hajj Wallet کا منصوبہ پیش کیا۔ اس موبائل والٹ کے ذریعے عازمین حج مختلف مصنوعات کی خریداری یا سروسز کے لیے رقم ادا کرسکتے ہیں۔ جبکہ ایپلی کیشن یا والٹ میں حج والٹ کے پارنٹرز کے ذریعے یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم جمع کروائی جاسکتی ہے اور ایک والٹ سے دوسرے والٹ رقم ٹرانسفر بھی کی جاسکتی ہے۔ حج ہیکاتھون کے تیسرا انعام الجیریا کی ٹیم کو دیا گیا جس نے ایک سوشل نیٹ ورک Roaa کا منصوبہ پیش کیا جس میں حاجی حضرات حج کے دوران اپنی تصاویر کھینچ کر اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا مشاورتی اجلاس 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا مشاورتی اجلاس