12:21 pm
باغباں اپنی راہ گزر سجا لے

باغباں اپنی راہ گزر سجا لے

12:21 pm

اپنے لان کے دبیز گھاس نما غالیچے پر پنسل ہیل یاگرد آلود مردانہ جوتوں سے لوگوں کا گھومنا پھرنا کیسے اچھا لگے گا؟جس طرح آپ اپنے چھوٹے یا بڑے باغیچے کے اندرونی حصوں کو مختلف پتھروں،پھولوں،پتوں اور درختوں سے سجاتے ہیں۔انہیں منفرد زاویوں سے آراستہ کرتے ہیں۔اسی طرح واک وے یعنی گزر گاہوں کے فرش بھی ڈیزائن کرتے ہیں تاکہ لان کی جاذبیت قائم رہے۔ گھاس تادیر تروتازہ رہے۔اب یہ فرش محض پیدل چلنے والوں یعنی لان میں واک کرنے والوں ہی کے لئے نہیں مختص ہوتا بلکہ زیادہ بارش ہونے کی صورت میں یہاں جمع ہونے والے کیچڑ سے بھی محفوظ رہنے اور عام دنوں میں اس گھاس کی حفاظت کے پیش نظر بھی کی جاتی ہے۔ اسٹریٹ،کراس اور کروڈ ڈیزائن لینڈ اسکیپنگ کے تصورات میں دو یا ایک رویہ روش یا Garden Path بنائی جاتی ہے۔ Straight اس ڈیزائن میں ایک یا ڈیڑھ فٹ کی شاہراہ مستطیل یا افقی زاویئے سے بنائی جاتی ہے۔آپ کنکریٹ،سیمنٹ یا ابھرے ہوئے پتھروں کی مدد سے فرش بنوا سکتے ہیں۔ Cross اینٹوں کے وسط میں خلا چھوڑ کر ان اینٹوں کے چاروں اطراف سبزہ قائم رکھا جاتا ہے یعنی سبزے کے وسط میں اینٹ نصب کرکے چاروں اطراف سبزہ دلکش منظر پیش کرتا ہے۔ موزائیک گارڈن پاتھ یہ چھوٹے پتھروں کو دودھیا،بھورے مائل سرخ یا سلیٹی کسی بھی پسندیدہ رنگ کے پتھروں سے آپ جیو میٹریکل زاویوں سے Shapes تخلیق کرتے ہیں۔یہاں بجری کے ساتھ ساتھ اینٹوں اور پتھروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ Blue Stone قدرتی نیلے پتھروں سے تعمیر کیا گیا واک وے گھر کے بیرونی حصے کی قدر و قیمت بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس ڈیزائن میں دونوں کناروں پر مختلف قسم کے رنگین پودے رکھے جائیں تو اچھا ہے۔ Tumbled ڈیزائن
یہ نیلے پتھروں کے علاوہ گدلے اور نیم بھورے رنگ کے گلاس (شیشوں) یا پتھروں کی مدد سے بنائے گئے راہ گزر بے حد منفرد ہوتے ہیں۔ یہ گلاس میں بنائے جائیں تو یوں سمجھ لیں کہ یہ فیکٹریوں اور جیولری اور آرائش خانہ کی اشیاء بنانے کا کام آتے ہیں۔
لوگ انہیں سوئمنگ پولز میں بھی استعمال کرتے ہیں۔یہ جیو میٹریکل انداز کے برعکس سادہ اور سیدھا ڈیزائن ہے۔
Bamboo واک
بیمبو (بانس کی چھڑیوں) کی مدد سے فرنیچر اور کچن کی کچھ اشیاء بنائی جاتی ہیں حتیٰ کہ چھوٹے سائز کے گملوں کے لئے خوشنما اور دیدہ زیب ٹوکریاں بھی بنائی جاتی ہیں۔پاکستان اور اس کے قریبی ملکوں میں بانس سے بہت تخلیقی زاویوں سے اشیاء بنائی جاتی ہیں اور اگر آپ گزر گاہوں میں بھی بیمبو جیسے مواد کا استعمال کر سکیں تو یہ تخلیقی کاوش آپ کے لان کو ایک نیا زاویہ اور انفرادیت عطا کر دے گی۔
 

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی